تارہ گڑھ قلعہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تارہ گڑھ قلعہ
The Fort Wall of Taragarh, Ajmer.JPG
متناسقات 26°26′32″N 74°37′06″E / 26.442154°N 74.618288°E / 26.442154; 74.618288
مقام اجمیر، راجستھان، بھارت
قسم Fort

تارہ گڑھ قلعہ (انگریزی: Taragarh Fort, Ajmer) بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع ایک قلعہ ہے۔ 1113ء میں اسے اجے پال بادشاہ نے پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کیا تھا۔

قلعہ میں داخل ہونے کے لئے 3 دروازے ہیں، لکشمی پول، پھوٹا دروازہ اور گاگوڈی پھاٹک۔ تینوں دروازوں کے زیادہ تر حصے تباہ ہو چکے ہیں۔ اپنے عہد زریں میں تارہ گڑھ قلعہ کو سرنگوں کے لئے جانا جاتا تھا۔ اس کی سرنگیں پہاڑ کی تمام چوٹیوں تک جاتی تھیں۔ البتہ اب ان سرنگوں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔ تارا گڑھ قلعے کے لئے سب سے بڑی جنگ 16ویں صدی میں بھیم برج میں لڑی گئی ہے۔ بھیم برج پر ایک بہت بڑی توپ رکھی گئی تھی جسے گربھ گنجن (حمل کا طوفان) کہا جاتا تھا۔

قلعے میں پانی کی ذخیرہ اندوزی کا بہت اچھا انتظام ہے۔ قلت کے دنوں میں انہی ذخیروں سے عوام کو پانی مہیا کیا جاتا تھا۔ قلعہ کے اندر ایک رانی محل بھی ہے جو بیگمات کے لئے بنایا گیا تھا۔

1202ء میں قلعہ پر راجپوت کا حملہ ہوا جس میں میراں صاحب نامی بزرگ کی جان چلی گئی۔ بعد میں قلعہ میں ہی ان کی درگار بنائی گئی جسے میراں صاحب جی کی درگاہ کہا جاتا ہے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Ajmer and around"۔ The Rough Guide to India۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  2. Asher، Catherine Ella Blanshard۔ "The Age of Akbar"۔ Architecture of Mughal India۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ صفحہ 79۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)