تاریخ السودان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مغربی افریقا کی تاریخ جو عبدالرحمن السعدی ( م 1596ء ) نے ٹمبکٹو میں لکھی۔ پھر ایک عالم احمد بابا نے اسے مکمل کیا۔

مشتملات[ترمیم]

اس تاریخ میں مغربی افریقا کے ابتدا سے سولھویں صدی عیسوی تک کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔ اس سے وہاں کی مختلف اسلامی سلطنتوں کے حالات اور ان کے حکمرانوں کی کیفیت معلوم ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں اس کتاب میں علما کے حالات بھی بہ تفصیل بیان کیے گئے ہیں۔ اس لیے اس کتاب کے علاوہ کوئی معاصر کتاب ایسی نہیں جس سے ان اسلامی سلطنتوں اور ان کے حکمرانوں کے متعلق اس قدر معلومات مل سکیں۔