تاریخ بیہقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تاریخ بیہقی
مصنفابو الفضل بیہقی
ملکایران
زبانفارسی غزنی کے لہجہ میں
موضوعسلطنت غزنویہ کی تاریخ اور غزنی کے بادشاہوں کے خطوط
صنفتاریخ

تاریخ بیہقی جو تاریخ مسعودی کے نام سے بھی مشہور ہے، ابو الفضل بیہقی کی تصنیف ہے جو اس نے مسعود غزنوی کے احوال و دور حکومت کی تاریخ پر قلمبند کیا ہے۔ سلطنت غزنویہ کی تاریخ کے ساتھ مصنف نے دولت صفاریہ اور دولت سامانیہ کے حالات و واقعات بھی قلمبند کیے ہیں۔

کہا جاتا ہے مکمل کتاب اصلا تیس جلدوں میں لکھی گئی تھی جس میں سے محض پانچ جلدیں دستیاب ہوسکیں۔[1]

اس کتاب میں فارسی ادب، فارسی شعرا و ادبا اور ایران سے متعلق جغرافیائی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ نیز تاریخی بیہقی زبان و بیان اور حسن انشاء کے لحاظ سے بھی اپنا مقام رکھتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Abu 'L-fadl Al-Bayhaqi , Louise Marlow, MedievalIslamic Civilization: An Encyclopedia, Ed. Josef W. Meri,و(Taylor & Francis Group, 2008), 8.