تاریخ پنجاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ٹیکسلا ایک قدیم تاریخی مقام

پنجاب کا لفظ ابن بطوطہ کی تحریروں میں ملتا ہے جو اُن نے 14ویں صدی عیسوی میں اس علاقے کا دورہ کرنے ہوئے لکھی، اس کا وسیع پیمانے پر استعمال سولہویں صدی کے دوسرے حصے کی کتاب ”تاریخ شیر شاہ سوری“ میں ملتا ہے، جس میں پنجاب کے شیر خان کے قلعے کی تعمیر کے حوالے سے ملتا ہے۔اس سے پہلے پنجاب جیسا تذکرہ مہابھارت کے قصے کہانیوں میں بھی ہے جو پنجا ندا (پانچ ندیاں) کے حوالے سے ہے۔اس کے بعد آئین اکبری میں ابو الفصل نے لکھا ہے کہ یہ علاقہ دو حصوں میں منقسم تھا، لاہور اور ملتان۔ اس آئین اکبری کے دوسرے حصے میں ابوالفصل نے پنجاب کو پنجند لکھا ہے۔ اس کے علاوہ مغل بادشاہ جانگیر نے اپنی تزک جانگیری میں پنجاب کا لفظ استعمال کیا ہے۔پنجاب کا لفظ فارسی کے پنج یعنی پانچ اور آب یعنی پانی سے ماخوڈ ہے۔ یعنی پانچ دریاؤں کی سرزمین ۔یہ وہ پانچ دریا ہے جو اس علاقے میں بہتے ہیں۔آج کل ان میں سے تین دریا تو مکمل طور پر پاکستانی پنجاب کے علاقوں میں بہتے ہیں۔ جبکہ دو دریاؤں کے مرکز بھارتی پنجاب سے ہو کر آتے ہیں۔اس سے قبل اس کا نام سپت سندھو یعنی سات دریآں کی سرزمین تھا۔ تاریخ جہلم میں انجم سلطان شہباز نے لکھا ہے کہ سپت کا مطلب سات اور سندھو کا مطلب دریا ہے۔ نیز شیر شاہ نے جو قلعہ بنایا تھا وہ جہلم میں قلعہ روہتاس کے نام سے ہے۔ ْ

وادئ سندھ تہذیب[ترمیم]

وادئ سندھ تہذیب جو دنیا کے پرانے ترین انسانی تہذیبوں میں سے ایک اہم تہذیب ہے،پنجاب میں بھی اس تہذیب کے گہرے اثرات موجود ہیں جن میں ہڑپہ قابل ذکر ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

ٌْ