تالیفیات جتنا مسائل حل کرنے سے متعلق ہے اتنا ہی تعمیرِ نظریہ سے متعلق ہے، اگرچہ اس نے طاقتور نظریاتی طرائق ترقی کیے ہیں، خاص طور پر بیسویں صدی کے اواخر میں۔ تالیفیات کا پرانا ترین اور آسان رسائی حصہ نظریہ گراف ہے، جس کے دوسرے شعبوں سے بے شمار جوڑ ہیں۔ تالیفیات کا استعمال اکثر شمارندی سائنس میں کچھ مجموعات میں موجود ارکان کی تعداد کا تخمینہ لگانے کے لیے ہوتا ہے۔ ریاضیدان جو تلیفیات کا مطالعہ کرتا ہے کو اکثر تالیفیاتگر کہا جاتا ہے۔