تانا اور ریری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تانا اور ریری 1564ء کے قریب پیدا ہونے والی دو لڑکیوں کے بارے میں ایک ہندوستانی کہانی ہے جنہیں اکبر کے دربار میں گانے کے لیے کہا گیا تھا [1]۔ یہ کہانی گجراتی لوک ثقافت کا حصہ بن چکی ہے [2]۔ یہ دونوں جڑواں بچیاں ریاست گجرات میں وشناگر کے قریب وادناگار کے نام سے مشہور شمالی قصبے سے تھیں۔ تانا اور ریری دونوں نرسیہ مہتا سے قریبی تعلق رکھتی ہیں۔ نرسیہ مہیتا کی پوتی کا نام شرمیشتھا ہے جو تانا اور ریری کی ماں ہے۔

روایت[ترمیم]

جب اکبر کے درباری گلوکار، استاد تان سین کے مرشد کا انتقال ہوا تو اس نے راگ "دیپک" گایا۔ اس راگ کو گانے کا اثر ایسا ہوا کہ گلوکار اپنے جسم میں ناقابل علاج گرمی محسوس کرنے لگا۔ تان سین دیپک راگ کی اندرونی حدت سے متاثر ہوا تو اس گرمی کو کم کرنے کے لیے وہ پورے ہندوستان میں گھومتا رہا۔ آخرکار ان کی فوج کے سپہ سالار امجد خان وادناگار آیا اور اس نے دو بہنوں تانا اور ریری کے بارے میں معلوم کیا جو ماہر مغنیہ تھیں۔ ان دونوں نے راگ ملہار گا کر تان سین (راگ دیپک کے ماہر) کے علاج کی پیشکش کی۔ جب ان سے اکبر کے دربار میں گانے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے اس وجہ سے انکار کر دیا کہ وہ صرف گاؤں کے دیوتا کی مورتی کے سامنے گانا گانے کی نذر مان چکی ہیں۔ براہ راست انکار کرنے کی بجائے انھوں نے کنویں میں ڈوب کر خودکشی کر لی تاکہ ان کے قصبے میں لڑائی جیسی صورت حال نہ پیدا ہو۔ اس واقعہ کا علم ہونے پر اکبر نے ان کے والد سے معافی مانگی اور تان سین سے کہا کہ وہ تانا-ریری کے نام پر موسیقی کی ایک نئی صنف تیار کرے۔

میراث[ترمیم]

وادناگار کے علاقے میں تانا ریری کے اعزاز میں ایک یادگار تعمیر کی گئی ہے۔ ہندوستان میں گجرات کی حکومت تانا ریری کے اعزاز میں ہر سال ایک موسیقی میلہ مرتب کرتی ہے[3][4]۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مرحوم پنڈت وسانت رائے ان بہنوں کی نسل سے تھے گو اس بات کی کسی آزاد اور مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ان دونوں بہنوں کے جڑواں ہونے پر بھی اختلاف ہے[2]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Anjali H. Desai (2007)۔ India Guide Gujarat۔ India Guide Publications۔ صفحہ: 226۔ ISBN 978-0-9789517-0-2 
  2. ^ ا ب Iqtidar Khan (1999)۔ Akbar and his age۔ Northern Book Centre۔ صفحہ: 264۔ ISBN 9788172111083 
  3. "Setting of a new Guinness book world record at Tana Riri festival in Vadnagar"۔ DeshGujarat News from Gujarat۔ 10 نومبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2017 
  4. "Tana Riri festival opens in Vadnagar, north Gujarat"۔ DeshGujarat News from Gujarat۔ 21 نومبر 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2017