تانیہ بھاٹیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تانیہ بھاٹیہ
2020 ICC W T20 WC I v B 02-24 Bhatia (01).jpg
بھاٹیہ آئی سی سی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ء کے دوران انڈیا کے لیے بیٹنگ کر رہی ہیں
ذاتی معلومات
مکمل نامتانیہ بھاٹیہ
پیدائش28 نومبر 1997ء (عمر 25 سال)
چندی گڑھ انڈیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ2018  بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ٹی202018  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی ایک روزہ
میچ 49 15
رنز بنائے 139 121
بیٹنگ اوسط 8.68 20.16
100s/50s 0/0 0/1
ٹاپ اسکور 46 68
گیندیں کرائیں 0
وکٹ 0
بولنگ اوسط 0
اننگز میں 5 وکٹ -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ -
کیچ/سٹمپ 0/18 8/14
ماخذ: کرک انفو

تانیہ بھاٹیہ انڈیا کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں[1]۔ تانیہ بھاٹیہ چندی گڑھ، انڈیا میں 28-11-1997 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے۔وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور وکٹ کیپر گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر49 ٹی ٹوئنٹی اور 15 ون ڈے میچ کھیلے۔[2]

ون ڈے کیریئر[ترمیم]

تانیہ بھاٹیہ نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ سری لنکا کے خلاف سن 2018 میں کھیلا۔ انھوں نے 20.16 کی اوسط سے کل 121 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 68 کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ1 نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہیں۔تانیہ بھاٹیہ 14 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں اور اپنے ون ڈے کیریئر میں 8 اسٹمپ کیے۔انھوں نے اسکول کی سطح سے مقامی کرکٹ کا آغاز کیا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کی طرف سے کھیل کر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئیں۔

ٹی ٹونٹی کیریئر[ترمیم]

تانیہ بھاٹیہ نے پہلا بین الاقوامی T20 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سن 2018 میں کھیلا۔ انھوں نے کل 139 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 46 کا اسکور بھی شامل ہے۔ٹی ٹوئنٹی میں انھوں نے 18 کیچ پکڑے مگر کوئی اسٹمپ نہ کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "تانیہ بھاٹیہ". cricinfo. 27 مارچ 2021. 
  2. "ہندوستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی". کرک انفو. 25 مارچ 2021.