تبادلۂ خیال:آخرت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرا مضمون برائے حذف[ترمیم]

محترم کاشف صاحب اسلام علیکم یہ مضمون میں نے ہی لکھاہے اور ابھی تک اس کا آخری حصہ ہماری ویب پر شائع نہیں ہوا اور وکی پر موجود ہے۔ یہ مضمون دائرہ عام ہی میں ہے اور حقوق طبع سے آزاد ہے کوئی بھی شخص اس کو تبدیل کیے بغیر شائع کر سکتا ہے۔ ہماری ویب پر ایڈٹنگ میں خود نہیں کر سکتا اس لیے میں نے ہماری ویب کی انتظامیہ کو بھی میل بھیج دی ہے کہ وہ یہ نوٹ میرے مضمون کے آخر میں ڈال دیں۔ والسلام اورنگزیب یوسف

دائرہ عام میں شامل کر دیا گیا۔ دیکھیے۔ http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=8696

  • جلد جواب دینے کا شکریہ۔ وکیپیڈیا پر شائع شدہ تحریر کو کوئی بھی صارف آپ کی اجازت کے بغیر تبدیل کرنے کا حق رکھتا ہے؛ کہ یہی وکیپیڈیا کے بڑھنے کا طریقۂ کار ہے۔ اس لیے برائے مہربانی "تبدیل کیے بغیر" کی شرط بھی ہٹا دیں۔ --کاشف عقیل 13:23, 14 ستمبر 2010 (UTC)

محترم کاشف صاحب

اسلام علیکم

آّپ اسے وکی پر ڈال دیجیے۔ اگر کوئی ترمیم کرتا ہے تو مجھے کوئي اعتراض نہیں۔ کیونکہ میں جانتاہوں کہ یہی وکی کا طریقہ کار ہے۔

  • مضمون کے اصل مصنف سے تصدیق کے بعد سانچہ حذف شدگی ہٹا دیا گیا۔ مصنف کو دیا گیا اصل پیغام درج ذیل ہے۔

اسلام علیکم اورنگزیب صاحب،
میں نے آپ کے تخلیق کردہ مضمون ایمان بالآخرت کو امیدوار برائے حذف شدگی نامزد کیا ہے۔ وکی پیڈیا پر کسی دوسرے موقع جال سے مواد نقل و چسپاں کرنا منع ہے کیونکہ یہ حقوق نسخہ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور اس مضمون کا تمام مواد http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=8660&type=text سے نقل و چسپاں شدہ ہے۔ وکیپیڈیا پر صرف دائرہ عام میں داخل تحاریر رکھی جاسکتی ہیں۔
میں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وہاں پر بھی مصنف کا نام اورنگزیب ہے اور اس لیے یہ بعید از قیاس نہیں کہ آپ ہی مضمون کے اصل مصنف ہیں۔ اگر ایسا ہے تو دائرہ عام میں شامل آپ کی اپنی تحریر یہاں بالکل رکھی جاسکتی ہے۔ اگر یہ آپ کی اپنی ہی تحریر ہے تو برائے مہربانی اس بات کو واضع کرنے کے لیے اصل مضمون پر ایک اجازت نامہ ڈال دیں کہ آپ مضمون کو دائرہ عام میں داخل کر رہے ہیں۔ دائرہ عام میں آنے کے بعد ہی یہ مضمون وکیپیڈیا پر رکھا جاسکے گا۔
مخلص --کاشف عقیل 15:47, 13 ستمبر 2010 (UTC)

--کاشف عقیل 18:31, 14 ستمبر 2010 (UTC)

  • {{اقتباس قرآن}} استعمال کر کے کچھ قرآنی اقتباسات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ برائے مہربانی باقی اقتباسات کو اسی طرح درست کر لیں --کاشف عقیل 23:38, 14 ستمبر 2010 (UTC)
  • یہ مضمون اپنی حیثیت میں محدود ہے اور آخرت کے لامحدود و عالمی تصور کی کسی طرح تصویر کشی نہیں کرتا۔ اس کا عنوان --- آخرت (اسلام) --- یا اس سے ملتا جلتا ہونا چاہیے؛ ایمان بالاخرت کے عنوان کو بھی اس جانب رجوع مکرر کرنا غلط ہے۔ --سمرقندی 14:25, 15 ستمبر 2010 (UTC)

میری رائے میں بھی اس مضمون کاعنوان" وقوع آخرت کے عقلی دلائل" یا "آخرت کیسے ممکن ہے" ہی ہونا چاہیے۔ آپ کی رہنمائی کے مطابق میں نے اقتباسات قرآن استعمال کر کے کچھ بہتری کی کوشش کی ہے۔۔اورنگزیب

آداب عرض ہے وکی پیڈیا پر اکثر مضامین اسلامائز کرکے پیش کئے جاتے ہیں ، کیا وکی پیڈیا کا اُردو سیکشن صرف مسلمانوں کیلئے وقف کردیا گیا ہے، اگر ایسا ہے تو یہ بین الاقوامی ادبی اُصولوں کے خلاف ہے، اللہ ہم سب کو ہدایت دے ، ہمیں سیدھا رستے پر چلائے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔ایک خالص مابعدالطبعی مضمون میں ایسے غیر ضروری تبلیغی جملے شامل کرکے کیا ثابت کیا جارہا ہے، میں ایک خالص ملحد ہوں اور دوران گوگلنگ اس صفحہ پر پہنچا، سوائے دعوتِ ایمان کے کچھ نہ پایا۔۔۔--182.185.28.144 05:21, 31 مارچ 2014 (م ع و)

  • آپ کی بات بالکل بجا ہے اردو ویکیپیڈیا پر تمام مضامین کے اسلامائز ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر کام کرنے والے اکثر صارفین مسلِم ہیں اس لیے انھوں نے اپنے نقطۂ نظر کے مطابق مضامین لکھے ہیں. اگر آپ جیسے ملحد اردو ویکیپیڈیا پر آ کر کام کریں تو مجھے پوری امید ہے کہ ہم تمام ساتھی مل کر مضامین کو معتدل نقطہ نظر کے مطابق لکھ سکیں گے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 05:48, 31 مارچ 2014 (م ع و)