تبادلۂ خیال:آشکار ذرائع

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ open اصل میں exposed کے معنوں میں نہیں ہے بلکہ accessible یا یوں کہہ لیں کہ unlocked کے معنوں میں ہے اور اس جگہ مناسب متبادل لفظ مفتوح ہی ہوسکتا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 08:02, 6 جون 2012 (UTC)

  • Open source کے لئے غالباً اردو ٹیکسٹ بھائی نے آزاد مصدر کے نام سے مقالہ بنا رکھا ہے۔ Open وکیپیڈیا پر آزاد یا مفتوح ہی کے معنوں میں استعمال ہوا ہے اور Source مآخذ کے طور پر بھی مستعمل ہے، اس طرح اوپن سورس کا متبادل آزاد مآخذ بھی ہو سکتا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:20, 6 جون 2012 (UTC)
    • آزاد کا لفظ free کے نزدیک ہے جیسے ویکیپیڈیا یعنی اس free encyclopedia کا اردو ترجمہ بھی آزاد دائرۃ المعارف ہی رکھا گیا ہے۔ اس صفحے پر open کے لیے کافی عرصہ قبل مفتوح ہی درج ہوا ہے؛ مفتوح گو کہ آزاد سے کچھ ثقیل لگتا ہے لیکن اردو میں رائج بھی ہے اور فتح کے باعث سمجھ میں بھی آجاتا ہے۔ عربی ویکیپیڈیا پر بھی مفتوح مصدر ہی اختیار کیا گیا ہے؛ بہرحال، دیگر ساتھیوں کی رائے کے بعد کوئی اور مناسب متبادل سامنے آجائے تو اس کو بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 08:49, 6 جون 2012 (UTC)

- - - - آزاد مآخذ بھی اچھا یے اور مفتوح مصدر اگر عربی میں مستعمل ہے تو اسے استعمال کرنا چاہیے-

- - - - - آشکار دستی محمول اتحاد = = = مفتوح دستی محمول اتحاد یا آزاد دستی محمول اتحاد ہونا چاہیے-

- - - - -

مفتوح یا آزاد جو بھی فیصلہ ہو وہی آشکار دستی محمول اتحاد پر بھی استعمال کر دیں-

طاهر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:39, 6 جون 2012 (UTC)