تبادلۂ خیال:آلو بالو

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فارسی میں یہ نام بھنگ/حشیش کے پودے قنب ہندی کے لیے استعمال ہورہا ہے۔ کیا اردو میں چیری کے اس نام کا کوئی حوالہ موجود ہے؟ اگر نہیں تو شاید یہ نام مناسب نہ ہو۔ دیکھیںشاہ دانہ پر فارسی مقالہ۔ --کاشف عقیل 14:35, 4 جون 2011 (UTC)

  • کاشف بھائی میں نے فارسی ویکیپیڈیا کے معیار کو نہایت پستہ پایا ہے؛ فارسی ویکیپیڈیا پر قدیم فارسی لغات سے بھی انحراف کیا جارہا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہاں چند ایسے کردار یا عوامل عمل پیرا ہیں جو فارسی پاک کرو! کے نسخے پر کام کر رہے ہیں (ویسے شاہ دانہ عربی لفظ نہیں)۔ cherry کو اردو لغات میں بھی دیکھا جاسکتا ہے؛ دیکھیئے چری اور چیری یاد رہے کے چری اور چیری محض ایک ہی لفظ cherry کے دو اردو تلفظ ہیں الگ الگ الفاظ نہیں۔ --سمرقندی 03:22, 5 جون 2011 (UTC)
  • مذکورہ بالا بیان درج کرنے کے بعد میں نے اسی لغت میں شاہ دانہ تلاش کیا تو بھنگ تخم کے معنوں میں بھی درج ہے؛ اور اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ انگریزی پھل cherry کے لیے واقعی کوئی دوسرا مناسب متبادل درکار ہے۔ --سمرقندی 03:31, 5 جون 2011 (UTC)