تبادلۂ خیال:ابولولو فیروز

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اول تو یہ کہ طبقات ابن سعد میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا ابو لولو فیروز کے ہاتھوں ذکر موجود ہے دوئم یہ کہ عید بابا شجاع اہل تشیع حضرات میں منائی جاتی ہے جو کہ حضرت عمر رضکی شہادت پر ہی ہے لیکن باباشجاع حضرت عمر رض ہی تھے۔ تاریخ میں آپکے ایک بیٹے شجاع کا ذکر موجود ہے جسے آپنے شرعی حد کے تحت کوڑے لگواے اور کوڑے لگنے کے دوران ھی ان کا انتقال ہو گیا۔ مذکورہ بالا احباب کا روسخن حدود اللہ سے وفات یافتہ شجاع کے والد پر ہے۔ بابا شجاع یعنی نعوذباللہ ایک گناہ گار کا پاپ کی وفات کا دن۔ عدل فاروقی کو تعصب کی اندھی آنکھ دیکھ نہ سکی اور بیٹے کا گناہ نظر ایا۔جبکہ حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد کو بھول گئے۔

کونسی تاریخ میں عمر کے بیٹے کا نام شجاع ملا ہے؟ حضرت عمر کے بیٹیوں کے علاوہ کل پانچ بیٹے تھے، 1-عبـــداللہ 2-عبدالرحمن 3-عــاصم 4-عبیداللہ 5-زید

شعیه عید شجاع کب اور کیوں مناتے ہیں؟[ترمیم]

پہلی بات تو یہ ہے کہ شیعہ عید شجاع 9 ربیع الاول کو مناتے ہیں ۔کیا حضرت عمر 9 ربیع الاول کو مارا گیا تھا؟ پہلی بات یہ ہے کہ شیعہ 9 ربیع الاول کو عید اسلئے مناتے ہیں چونکہ ان کے عقیدے کے مطابق 9 ربیع الاول کو امام حسین کے قاتلوں کے سر امام زین العابدین کے پاس لائے گئے تھے اور امام زین العابدین ان قاتلوں کے سروں کو دیکھ کر خوش گئے تھے لہذا شیعہ اس دن کو عید کے عنوان سے مناتے ہیں اور دوسری وجہ اس دن عید منانے کی یہ ہے کہ 8 ربیع الاول کو امام حسن عسکری کی شہادت ہوئی تھی اور 9 ربیع الاول کو امام مھدی کی امامت کا آغاز ہوا ہے اس وجہ سے بھی شیعہ اس دن کو عید کے عنوان سے مناتے ہیں۔ کسی بھی شیعہ کتاب میں حضرت عمر کی اس دن وفات کا کوئی تذکرہ موجود نہیں ہے ۔ یہ فقط ایک جھوٹ اور پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں۔ گلزار

ایران میں پچھلی صدی کے اختتام تک خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت (فرضی )پر جشن منایا جاتا رہا ہے جسے جشن عمر کشی (عمر کو مارنے کا جشن ) کا نام دیا جاتا تھا-ان تقریبات کا مرکز قم سے ساٹھ کلومیٹر دور فیروز نہاوندی کا مزار (فرضی ) تھا-بعد میں عالم اسلام کے علماء کے احتجاج پر اسے مقامی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں تبدیل کردیا گیا- Ameenzakariya (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:36، 21 نومبر 2021ء (م ع و)

فیروز نہاوندی کا اردو تعرف[ترمیم]

فیروز نہاوندی کے بارے میں جو اردو تعرف ہے وہ اسکے انگلش ترجمہ سے مختلف ہے- میں ذیل میں اسکا اردو ترجمہ لکھ رہا ہوں-

ابولولو فیروز پیروز نهاوندی یا فیروز جسے ابولؤلؤ اور باباشجاع الدین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے رستم فرخ زاد کی زیر کمان ایرانی مجوسی فوج کا سپاہی تھا اور جنگ قادسیہ (نہاوند) میں ساسانی فوج کی شکست کے بعد غلام کے طور پر مدینہ لایا گیا- سن 23 ہجری میں مسجد نبوی میں دوران نماز اس نے سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ پر خنجر سے وار کیا- سیدنا فاروق اعظم کی شہادت کے بعد اسے قصاص میں قتل کیا گیا- عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ابو لولوہ مجوسی اور آتش پرست تھا۔اسکے بارے میں آتا ہے کہ ایک عمدہ لوہار اور بڑھئی تھا- اسکے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکا تعلق نہاوند سے تھا- فیروز مجوسی کا مزار قم سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر کاشان - فنس روڈ پر واقع ہے- یہ گیارہویں صدی کے شاہانہ انداز میں تعمیر کی گئی عمارت ہے جو مرکزی ہال، صحن اور نیلے کلر کی ایرانی ٹائلوں سے مزین مخروطی گنبد پر مشتمل ہے- اسکی درست تاریخ بنیاد تو نہیں معلوم مگر چودھویں صدی کے آخری نصف میں اسے پوری طرح بحال کردیا گیا تھا اور اس پر نیا لوح تربت لگایا گیا تھا- شیعہ اسے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو قتل کرنے کے عوض بابا شجاع الدین (دین کا بہادر سپوت) کا اعزاز دیتے ہیں- حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا دن آج بھی ایران کے دور دراز کے قصبات میں فیروز نہاوندی کی عظمت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو کچھ سال پہلے تک تمام شہروں میں جشن عمر کشی کے نام سے منایا جاتا تھا جو عرب ممالک کے احتجاج پر حکام نے بند کروادیا- 2010 میں مسلمان علماء کی عالمی تنظیم نے اپیل کی کہ فیروز نہاوندی کے مقبرے کو مسمار کردیا جائے- مگر ایرانی حکومت نے ماننے سے انکار کردیا- اسکے بعد جامعہ الازہر نے بھی اس مقبرے کو گرانے کا مطالبہ کیا اور ایرانی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کردیے- چنانچہ ایرانی حکومت اس مزار کو بند کرنے پر مجبور ہوگئی اور اسکی جگہ مقامی پولیس کا ہیڈ کورٹر بنادیا گیا- Ameenzakariya (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:15، 27 اکتوبر 2020ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2021)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے ابولولو فیروز پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 11:20، 20 دسمبر 2021ء (م ع و)