تبادلۂ خیال:احمد یسوی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

احمد یسوی[ترمیم]

احمد یسوی کے عنوان سے ایک صفحہ پہلے سے موجود تھا جس میں اضافہ کے ساتھ بہت سی ایسی چیزیں بھی ڈال دی گئیں جو خلاف حقیقت ہیں۔ درج ذیل دو پیرا جات تھے جنہیں بغیر کوئی وجہ بیان کئے نکال دیا گیا اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی

  • # ’’سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے معروف صوفی بزرگ جو سیرام ، ترکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ شاعر بھی تھے اور آپ نے ترک باشندوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے ترکی زبان میں شاعری کی۔شیخ ملا شاہ کی خانقاہ پر جاتے خواجہ نور الدین محمد آفتاب کے مرید تھےانہی سے سلوک نقشبندیہ مکمل کیا
  • # سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے ماتحت درویشیہ سلسلہ کے آپ بانی ہیں اور نقشبندی سلسلہ آپ کی تعلیمات سے خاصا متاثر ہے۔ ایک دیوان چھوڑا۔3ذی الحجہ 1116ء میں وفات پائی کشمیر میں مدفون ہیں۔[1]‘‘
  • اگر یہ پیرے غلط ہیں تو وضاحت کی جانی چاہیئے
  • سلسلہ نقشبندیہ کے بجائے سلسلہ یساویہ کے بانی لکھا گیا
  • خواجہ نور الدین کی بجائے حسن اندکی مرشد لکھا گیا
  • وفات 1116 کی بجائے 1160میں زندہ بتائے گئے
  • خزینۃ الاصفیاء کا پورا حوالہ غائب کر دیا
  • کشمیر میں مدفون کا ذکر اٹھا لیا --ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:20, 19 مارچ 2017 (م ع و)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. خزینۃ الاصفیاء جلد سوم، غلام سرور لاہوری،صفحہ 225مکتبہ نبویہ لاہور
ابو السرمدمحمد یوسف بھائی مجھے اس بارے میں صحیح معلومات نہیں۔ انگریزی صفحہ پر تاریخ وفات 1166ء اور مقام وفات ترکستان (شہر) لکھا ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ صحیح ہو۔ میں متعلقہ صارف کو اس کی وضاحت کرنے کا کہتا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:25, 20 مارچ 2017 (م ع و)
ابو السرمد بھائی سب سے پہلی بات حضرت احمد یسویؒ نے خود سلسلہ یساوی کی بنیاد رکھی اور بعد میں 1160ء میں حسن اندکی کے انتقال کے بعد احمد یساوی سلسلہ نقشبندیہ کے مرشد اعلیٰ بنے اس سے پہلے حسن اندکی ہی سربراہ تھے۔۔ حماد بخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:52, 20 مارچ 2017 (م ع و)
ابو السرمدمحمد یوسف بھائی، تاریخ میں اکژ اوقات تاریخ پیدائش، تاریخ وفات اور مقام وفات پر اختلاف یا ابہام ہوتا ہے۔ آپ اپنا نقطہ نظر حوالہ کے ساتھ شامل کر سکتے ہیں۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:27, 20 مارچ 2017 (م ع و)
مجھے حماد سعید کی تحقیق سے اختلاف نہیں میرااعتراض ہی یہی ہے کہ جو چیزیں باحوالہ لکھی ہوئی موجود تھیں انہیں بغیر وجہ بتائے نکال دیا گیا جبکہ وہ حوالہ قابل تثبیت ہے اس پر وہ سب چیزیں موجود ہیں جنکی میں نے نشاندہی کی ہے (خزینۃ الاصفیاء جلد سوم، غلام سرور لاہوری،صفحہ 225مکتبہ نبویہ لاہور)اور اب دئیے گئے حوالے اس درجے کے نہیں--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:39, 20 مارچ 2017 (م ع و)
ابو السرمدبھائی اگر آپ میری ترامیم سے خَفا ہیں تو آپ اپنے حساب سے ترمیم کرسکتے ہیں مگر پرانا مواد کسی طور پر عوام کی معلومات کے لئے کافی نہیں تھا ویکی پیڈیا ایک آزاد دائرۃ المعارف ہے اور ترک ویکی پیڈیا پر بھی یہی سب کچھ لکھا ہے جو میں نےلکھا ہے اگر دفن آپ کہہ رہیں ہیں کشمیر میں ہے تو ترکستان (شہر) میں کون دفن ہیں؟؟ اور امیر تیمور نے کونسا مقبرہ تجدید کروایا اور کہاں تجدید کروایا؟؟؟ -- حماد بخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:57, 21 مارچ 2017 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── @Abualsarmad: اب مجھے سمجھ میں آرہی ہے جناب جو کشمیر کا کہہ رہے تھے وہ حافظ احمد یسوی تھے۔ میری ترمیم بالکل جائز تھی۔ جو کشمیر میں دفن ہیں وہ حافظ احمد یسوی ہیں احمد یسوی ترکستانی نہیں۔ اور آپ نے پہلے احمد یسوی ترکستانی میں احمد یسوی کشمیری کا مواد ڈالا ہوا تھا جس کو ہٹا کر اچھا کیا گیا۔۔۔ بخاری سعید تبادلہ خیال 03:17, 10 مئی 2017 (م ع و)