تبادلۂ خیال:اردو نیٹ جاپان

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اس مضمون میں بہت مبالغے سے کام لیا گیا ہے میں چند دن میں اس میں بڑی ترامیم کر کے ناصر ناگاگا کا اصلی چہرہ معتارف کروا دوں گا ۔ میں اس مضمون کو لکھنے والے صاحب کو کہوں گا کہ یا وہ خود ہی اس میں ترمیم کر کے اصلی حیثیت کو لکھیں ۔ 22:58, 21 ستمبر 2015 (م ع و)خاورkhawar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بجائے ایک دوسرے کے مقابل ترامیم کرنے کے، ویکی اصول کے مطابق سانچہ حذف، معروفیت، حوالہ دیں یا غیر متوازن لگائیں اگر کسی نے اس کی حمایت کرنی ہوئی وہ دلیل و حوالہ جات کے ساتھ بات کر سکتا ہے۔لیکن اس طرح ایک دوسرے کی ضد سے کام نہیں چلے گا،--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:18, 22 ستمبر 2015 (م ع و)
مضمون کو محفوظ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ منتظمین ہی کے درمیان یہ متنازع ہے تو، وہ تو اس میں اپنی مرضی سے ترمیم کرتے رہيں گے۔ یہ زیادہ آمد و رفت صفحہ کن اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:35, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

یہ صرف عارضی Status quo ہے نہ کہ کسی فریق کا ساتھ دینا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:55, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا ذاتی بلاگ نہیں[ترمیم]

یہ صفحہ دیکھ کر مجھے بے انتہاء افسوس ہوا، خاص کر یہ ترمیم دیکھ کر۔ صارف:خاور صاحب کو اردو ویکیپیڈیا کا منتظم ہو کر اس لہجے میں بات کرنی زیب نہیں دیتی۔ حسد، منت سماجت کے الفاظ کسی اردو ویکیپیڈیا کے منتظم کو زیب نہیں دیتے۔ اردو ویکیپیڈیا کو اس طرح کسی بھی شخص کو بدنام کرنے کےلیے بطور بلاگ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اگر اس صفحے میں کیا جا سکتا ہے تو مجھے بھی اجازت دیں کہ میں اردو ویکیپیڈیا کے صحفے پر جناتی اردو، منٹطمین کی مخالفتوں اور تمام چیزوں کا آنکھوں دیکھا حال لکھوں۔ گذارش ہے کہ اس صفحہ کو ذاتی مخاصمت سے پاک کیا جائے اور خاور صاحب کو مزید اس طرح کی ذاتی نوعیت کی رودادلکھنے سے منع کیا جائے۔ خاور صآحب سے ذاتی طور پر درخواست کرنے کی بجائے اس تبادلہ خیال پر اس لیے کہہ رہا ہوں کہ بقیہ منتظمین بھی کچھ خیال کر لیں اور ان سے آئندہ اس حوالے سے گذارشات کی ضرورت نہ پڑے۔تجویز ہے کہ خاور صاحب کی، ذاتی روداد کو حذف کرتے ہوئے، منتظمین کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

تائید[ترمیم]

٭ تبصرہ:- انتہائی معذرت کے ساتھ جب غیر معروف چیزوں پر لکھا جائے تو ایسی ہی بے تکی مخالفت ہوتی ہے۔ خاور صاحب نے اردو گروپ میں اس کوپوسٹ کر کے تنقید کی، مگر کسی نے تب نوٹس نا لیا۔ انہوں نے ترمیم کی، تو تب میں نے یہاں تبادلۂ خیال کیا۔ مگر نثار بھائي نے مزید ایسی ہی ویب سائٹ پر مضامین لکھنے شروع کر دیئے، ان کو چاہیےتھا کہ جب پہلی مضمون پر اس طرح کی تنقید ہو رہی ہے تو کم از کم یہاں یا فیس بک والی پوسٹ پر اپنی رائے تو دیتے، یہی بات بعد میں خود میرے اور ان کے درمیان (صرف بطور مثال پیش کرنے پر) ناراضی کا باعث ہوئی۔ خاور، نثار، عبید سبھی منتطم آخر ہم ہی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کر سکتے تو کون آ کر مجھے سمجھائے گا؟ ظاہر ہے جو متحرک ہے جو منتظم ہے، وہ ہی سوال کرے گا۔ وہ ہی اعتراض کرے گا۔ آخر تنقید اور تبصر کا سانچہ ہی کیوں ہے؟ تبادلۂ خیال صفحہ کا مقصد کیا ہوتا ہے۔ جب ہم کسی چیز پر ذاتی رائے (جو بلکل غلط بھی ہو سکتی ہے) کیوں نہیں دے سکتے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:13, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

جناب امین اکبر صاحب ، سب سے پہلے یہ بات کہ میں ویکی کو بلاگ نہیں سمجھتا ، اسی لئے اپنا علیحدہ بلاگ بنایا ہوا ہے اس صفحے پر جس طرح جوتیون سمیت انکھون میں گھسنے والا جھوٹ لکھا ہوا تھا اس کو دیکھ کر کسی حد تک جذباتی ضرور ہوا لیکن اپنی سی کوشش میں حقائق کومد نظر رکھتے ہوئے لکھا ہے ۔

خود ستائسشی اور دوسروں کی ہتک کرنا اس سائٹ کے مدیر کا وطیرہ بن چکا ہے ، جس کی وجہ سے یہ بندہ عدالت سے ہتک عزت کے جرم میں سزا بھی پا چکا ہے ۔ کئی لوگون سے محفلوں میں گالیاں بھی کھا چکا ہے ۔ جاپان سے کئی سائٹس چل رہی ہیں ۔ ان میں سے کسی اور سے بھی پوچھ کر دیکھ لیں کہ خاور کی لکھی ہوئی معلومات میں اگر ابہام ہوا تو بے شک ڈلیٹ کر دیں ۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست خاور (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:23, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)~~

خاور صاحب اگر کسی کی دی ہوئی معلومات غلط ہے تو آپ حوالہ دیں کا سانچہ لگا دیں۔ ہر لائن میں لگا دیں۔ ہر لفظ پر لگا دیں۔ جہاں آپ کو شک ہے لگا دیں۔ مگر یہ بات غلط ہے کہ جو میں نے لکھا ہے اس کی تصدیق جاپان کی دوسری ویب سائٹ سے کروں۔ بھائی اگر یہی ٹھہرا تو کل کو دوسرے صارفین اپنی مقامی شخصیات پر لکھیں گے اور حوالے دیں گے کہ یہاں آ کر کسی سے بھی پوچھ لو۔ آپ کو تو ذاتی طورپر مزید احتیاط کرنی چاہیے تھی۔ آپ کی ان سے مقدمے بازی ہوچکی ہے۔ آپ فریق بن چکے ہیں۔ کیا کوئی آپ کے غیر جانب دارہونے پر یقین کر سکے گا؟ مجھے آپ کے منتیں اور ترلے کرانے کو تاریخ کا حصہ بنانا اچھا نہیں لگا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:43, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

میری کسی کے ساتھ کوئی مقدمہ بازی نہیں ہوئی ہے ملک حبیب الرحمان نے ناصر پر مقدمہ کیا تھا جو کہ اس جیتا بھی تھا۔ اباکاکی ایک میاں نے مدیر کے گھر پر جا کر گالیان دی تھیں جہاں تک بات ہے منتیں اور ترلے کرنے کی وہ تاریخ کا حصہ ہے میں نے تو ی صفحہ شروع نہیں کیا تھا نہ ؟ اگر میں کسی کی ہتک میں ویکی ہر یہ صفحہ شروع کرتا تو میں مجرم تھا یہ صفحہ اردو نیٹ کی جھوٹی تعریف سے شروع ہوا تھا میں ے اس پر صرف سچ کی ترامیم کی ہیں 12:12, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)~~

اجازت کی بات[ترمیم]

جہاں تک ویکی کے متظمین کی جناتی زبان یا کہ کسی بھی معاملے کی "چیزوں " کا لکھنے کی اجازت مانگنے کی بات ہے تو اپ ضرور لکھیں یہ ویکی پیڈیا کی ہسٹری ہو گی ۔ انے والے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہو گی بس یہ ضرور خیال رہے کہ اردو نیٹ کے صفحے کی طرح جھوٹ نہیں ہونا چاہئے ، ورنہ میں نہ کوئی نہ کوئی ضرور اس جھوٹ کی مخالفت میں اٹھ کھڑا ہو گا کہ وکی کا یہی وطیرہ ہونا چاہئے کہ جھوٹ کی مخالفت ہونی چاہئے ۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست خاور (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:28, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)~~

حذف (غیر معروف)[ترمیم]

مذکورہ مضمون کی ویب سائٹ الیکسا کی درجہ بندی کے مطابق دنیا میں 2,768,713 ویں نمبر پر ہےپاکستان یا جاپان کے حواالے سے اس کے اعداد و شمار دستیاب ہی نہیں۔ غیر معروف ویب سائٹس کے مقامی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہوتے۔ ویب سائت ٹریفک کے حوالے سے اسے معروف قرارنہیں دیا جا سکتا۔ خاور صاحب کی ترامیم کو حذف کرنے کے بعد اس مضمون اور تبادلہ خیال کو حذف کر دیا جائے۔ اگر بعد میں ویب سائٹ معروف ہوجاتی ہے تو کسی کی درخواست پر اسے بحال کر دیا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:55, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)

تائید[ترمیم]

حاشیہ برداری یا اصول کی بات[ترمیم]

خاور صاحب نے فیس بک پر چند کمنٹ کیے ہیں، جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنانا ضروری ہے۔ (۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے وہ کی ا وہ کوہہ کرتا ہے کہ بات نہیں ہے اس صفحے پر جو لکھا گیا تھا وہ جھوٹ ہے اگر سچ ہے تو مجھے بتاؤ میں جھوت ثابت کرتا ہوں

فضول کی بحث نہیں چلے گی سیدھا اور صاف بتاؤ کہ کہاں بے اصولی ہوئی ہے تم نے ایک الزام رکھا ہے کہ میں نے بے اصولی کی ہے کیا بے اصولی ہوئی ہے اور اس کی کیا سزا ہے اور اس الزام کو ثابت کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خود ستائشی اور دوسروں کی ہتک سے ناصر اب تک عدالت سے سزا بھی سن چکا ہے اور محفلوں میں گالیان بھی اس یہ خود ساتئشی اور دوسروں کی ہتک وکی پر بھی چلے گی ؟ تو چلا کر دیکھائیں ہم بھی دیکھتے ہیں کہ خود ساتیشی یا کہ وکی کے کچھ منتظم کسی کی حاشیہ برداری میں کہان تک جا سکتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) خاور صاجب، آپ ویکیپیڈیا کے ابتدائی منتظمین میں سے ایک ہیں۔ آپ کو یہ باتیں دوسروں کا سمجھانی چاہیے تھیں مگر آپ کو بتانی پڑ رہی ہیں۔ اردو ویکپیڈیا پر جب بھی کوئی مضمون معیار کے مطابق نہ ہوتو اس پر سب سے پہلے ایک سانچہ لگایا جاتا ہے، جسے حذف کا سانچہ کہتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کے مضمون میں کسی بھی قسم کی معلومات پر اگر شک ہوتو اس عبارت کے ساتھ حوالہ درکار کا سانچہ ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ، آپ کو مضمون کی معلومات کی سچائی پر اعتراض تھا، آپ کو جہاں شبہ تھا، آپ حوالہ مانگ لیتے۔ اگر دوسرا حوالہ فراہم نہ کرتا تو آپ اسے حذف کر دیتے۔ اگر کچھ مسئلہ تھا تو دو تین منتظمین کی رائے لے لیتے، جیسا کہ میں نے اوپر لی ہے۔ آپ کو مضمون کے مندرجات جھوٹ لگے۔ آپ نے خود کے لکھے کو متعبر حوالہ قرار دے کر لکھنا شروع کر دیا۔ اگر منتظم کا لکھنا ہی معتبر حوالہ ہے تو پھر یہ ہو گا کہ میں اپنے حلقے کے مقامی سیاستدانوں کے مضمون اپنی مرضی سے لکھوں گا۔ اُن کے خلاف جو بات سنوں کا لکھ دوں گا۔ اس میں جھوٹ بھی نہیں ہوگا۔ کیا میں یا کوئی اور ایسا لکھ سکتا ہے؟ کیا کسی منتظم کو کو اجازت ہونی چاہے کہ وہ نواز شریف یا عمران خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کانوں سنی یا آنکھوں دیکھی معلومات مضمون میں شامل کر دے؟ خاور صاحب آپ نے بغیر معتبر حوالے کے (کوئی منتظم معتبر نہیں) مضامین میں ترامیم کیں ہیں۔ یہ بے اصولی ہے۔ آپ کی یہ دلیل بھی متعبر نہیں کہ میں جاپان کی کسی ویب سائٹ سے اردو نیٹ جاپان کے بارے میں پوچھ لوں۔ یہ میرا کام نہیں ہے۔ مجھے اس ویب سائٹ کا مضمون معروفیت کے لحاظ سے ویکیپیڈیا کے مطابق نہیں لکھا، اس لیے میں نے اسے حذف کرنے کی رائے دے دی۔ سانچہ اس لیے نہیں لگایا کہ مضمون متنازعہ ہو چکا ہے، اس پر کثرت رائے سے فیصلہ کرنا چاہے۔امید ہے کہ آپ ٹھنڈا پانی پی کر، تحمل کے ساتھ ،میری باتوں کو سمجھ کر جواب لکھیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:41, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)


سب سے پہلے تو اس بات اپیل کہ مجھے بے تحمل بندہ نہ سمجھیں ، جب امین اکبر نے مجھے بے اصول کہا تھا اس بات پر میں نے لہجہ سخت کیا تھا ۔ دوسری بات کہ معتبر حوالہ ۔ تو میں جاپان میں مقیم ہوں اور حالات کو دیکھ رہا ہون urduniejapan.com urdunetjp.com ان دو دومین کے ہو از ڈوٹ کوم پر جا کر ملکیت چیک کریں ۔ یہ غلام مصطفے کی ملکیت ہیں نہ کہ ناصر ناکاگاوا کی یہ ایک دلیل ہے کہ مضمون میں شامل ایک جھوٹ کہ بانی کون ہے کی ترمیم کی گئی یہ لنک ہے اصلی اردو نیٹ کا http://www.urdunetpodcast.com/urdu/ جس کے ڈزائین مواد اور دیگر کا چربہ کر کے اس مضمون والی سائٹ کا سٹینڈ کیا گیا ۔ 21:35, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)~~