تبادلۂ خیال:اسلام میں حیض

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو ویکیپیڈیا پر اخلاق ضابطے صرف عام صارف کیلئے ہیں منتظمین کیلئے نہیں؟ کچھ دن پہلے محترم عبید رضا صاحب نے میرے کئی مضامین پر ترمیم رد کر دیں کہ اس سے صارفین کی محنت اور مضمون کی پوری تاریخ ختم ہو جاتی ہے حالانکہ وہ ایک عنوان پر زیادہ تر دو مضامین تھےملاحظہ فرمائیں

  • ’’متن کو کاپی پیسٹ کاے ذریعے نئے عنوانات میں منتقل نہیں کیا جا سکتا، اگر عناون غلط ہے تو تبادلۂ خیال کریں، اس کے بعد منتقلی بٹن کا سہارا لیں، اس طرح دوسرے صارفین کی محنت اور مضمون کی پوری تاریخ ختم ہو جاتی ہے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:37، 3 جون 2020ء (م ع و)‘‘
  • مضمون حیض جو ساجد امجد ساجد صاحب کا ہے اس میں سے تقریباً سارا وہ مواد جو میں نے وہاں لکھا تھا ‏Hindustanilanguage صاحب نے اٹھا کر اسلام میں حیض سے ایک نیا مضمون اپنے نام سے بنا لیااور تمام حوالہ جات اپنے مضمون میں شامل کر لئے یہاں پر کوئی تبادلہ خیال اور اخلاق و ضابطہ لاگو ہوتا ہے کہ نہیں؟--ابو السرمد محمد یوسف 00:49، 8 جولائی 2020ء (م ع و)
اصل مضمون میں مواد کی منتقلی سے متعلق تذکرہ کر دیا گیا ہے تا ہم مجھ سے یہ سہو ہو چکا ہے کہ اس مضمون تخلیق کرتے وقت اور اس بات کا تذکرہ یہ لکھنا بھول گیا ہے کہ مواد حیض کے خون سے لیا گیا ہے۔ میں معذرت خواہ ہوں جہاں تک میرے منتظم ہونے کی بات ہے ، وہ تو میں ترک کر چکا ہوں ۔ میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ امید ہے کہ اس بات کو انداز کرتے ہوئے اپنا شاندار تعاون جاری رکھیں گے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:50، 8 جولائی 2020ء (م ع و)
پوچھنا یہ تھا کہ اصل مضمون سے مواد منتقلی کا طریقہ کار یہی ہے جو بقول آپ کے ’’متعلقہ مواد اسی عنوان کے مضمون میں منتقل’’ اورتذکرہ کر دیا گیا ہے کی حجت پوری کی گئی ؟

میرا خیال ہے یہ مناسب نہیں کیونکہ اصل مضمون حیض سے وہ حوالہ جات اٹھا لئے گئے جن کی وجہ سے وہ مضمون معتبر تھا اب معتبر مضمون تو اسلام میں حیض ہو گیا جس میں مواد منتقل ہوا اور حوالہ جات دینے والے کا ذکر تک نہیں اب یہ حوالہ جات اس مضمون میں شامل ہیں جس کے تخلیق کار نے وہ کتابیں دیکھی تک نہیں--ابو السرمد محمد یوسف 11:42، 8 جولائی 2020ء (م ع و)