تبادلۂ خیال:اسلام کی مختصر تاریخ (کتاب)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرے خیال میں اِس مقالے کے عنوان کے آخر میں (تصنیف) کا اضافہ کردینا چاہئے، تاکہ قاری کو آسانی سے معلوم ہو کہ مقالہ ہٰذا کسی کتاب کے متعلق ہے. --محبوب عالم 14:27, 11 مارچ 2009 (UTC)

  • تائید۔ --سمرقندی 10:04, 12 مارچ 2009 (UTC)
  • تائید۔ محبوب عالم صاحب کی تجویز سے شکریہ کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں ۔ عبیدمغل
    • میرے خیال میں مضمون محترمہ کیرن آرمسٹرانگ کی کتاب "Islam: A short History" پر ہونا چاہیے نا کہ اس کے ترجمے "مسلمانوں کا سیاسی عروج و زوال" پر۔ دوسری بات گو کہ برادر عبید نے مضمون بہت محنت سے ترتیب دیا ہے جس پر وہ داد کے مستحق ہیں، لیکن اس میں سوائے اقتباسات کے کچھ اور بھی ہونا چاہیے۔ اس لیے مجھ ناچیز کی رائے میں جہاں اس مضمون میں تبدیلی کی ضرورت ہے وہیں اس کا نام بدل کر "اسلام: ایک مختصر تاریخ (تصنیف)" کر دیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ برادران کی رائے درکار ہے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • مناسب تجویز ہے، اصل مصنف کی راۓ کا انتظار کر لیا جاۓ تو بہتر ہے --سمرقندی 11:21, 9 جون 2009 (UTC)
  • ہر اک شے میں بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ ہی رہتی ہے۔ یہ میری وکی اردو پر پہلی کاوش تھی اور مضمون کا نام ترجمہ پر رکھنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ وکی اردو کے قارئین یا ممبران کے لئے سہولت رہے اور وہ بآسانی اردو کتاب تلاش کرسکیں۔ ویسے مضمون میں اصل کتاب کا حوالہ موجود ہے۔ اگر فہد بھائی کے پاس اس میں بہتری لانے کے لئے وقت ہے تو بسم اللہ۔ ورنہ بخدا میرا پبلشر سے یا مترجم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویسے میری ناقص رائے ادب برائے ادب کی قائل نہیں ہے۔ میں بامقصد ادب کا قائل ہوں۔ اسی تناظر میں کچھ ہاتھ پائوں مارنے کی کوشش کرتا ہوں۔ فہد بھائی آپ کو واپسی مبارک ہو۔ شکریہ

--Ubaidmughal 14:50, 9 جون 2009 (UTC)

    • اصل کتاب کے ترجمے پر مضمون تحریر کرنے پر سب سے بڑا اعتراض تو میری جانب سے یہ ہوگا کہ اس امر کی شہادت کون دے گا کہ یہ ترجمہ مصنفہ محترمہ اور ان کی کتاب کے اصل ناشر کی اجازت سے کیا گیا ہے؟ میرے خیال میں کتاب میں کہیں سے یہ ظاہر نہیں کہ یہ ترجمہ مصنفہ و ناشر سے اجازت یافتہ ہے۔ اس لیے اس کا نام ہی سب سے پہلے متنازع ٹھیرتا ہے کیونکہ مصنفہ یا ناشر نے اس ترجمے کو یہ نام رکھنے کی اجازت نہیں دی بلکہ مترجم نے اپنی سہولت کے لیے یہ نام رکھ دیا۔ ویسے بھی "مسلمانوں کا سیاسی عروج و زوال" ہر گز "Islam: A Short History" کا متبادل نہیں بنتا۔ بہرحال فی الوقت یہ کتاب میرے زیر مطالعہ ہے۔ میرے لیے اگر ممکن ہوا تو مضمون میں ضروری تبدیلیاں کردوں گا۔ تحریر پر اعتراض وارد کرنے پر معذرت خواہ ہوں عبید صاحب لیکن کیا کریں کہ مجبوری ہے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ