تبادلۂ خیال:آپریٹنگ سسٹم

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • صاحب یہ تو ظلم ہے، اگر کوئی اصطلاح فیصلہ طلب ہو تو اس پر زمرہ تو ہرگز نہیں بنانا چاہیۓ۔ براۓ کرم اس زمرہ کو فی الحال یا تو علمیاتی نظام ہی کیجیۓ یا پھر انگریزی میں ہی کر دیجیۓ، سخت ابہام پیدا کرتا ہے۔ --سمرقندی 13:01, 21 اپريل 2009 (UTC)
  • کیا ان کے مقبول اور رائج الوقت انگریزی نام لکھنے میں کوئی قباحت ہے؟ کیا وکی پیڈیا سے باہر صرف دس افراد بھی اس اصطلاح کا مطلب بتا سکتے ہیں؟ کیا انگریزی میں Operating System لکھنے سے ہماری انا کو ٹھیس لگے گی؟ درحقیقت یہ انگریزی لفظ خود لاطینی زبان سے مستعار کیا گیا ہے، تو کیا ہم عربی اور فارسی کے علاوہ کسی اور زبان کے، بلخصوص انگریزی کے الفاظ مستعار نہیں کر سکتے؟