تبادلۂ خیال:اشتقاقیات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اقسام[ترمیم]

اشتقاق کی ایک باقاعدہ قسم کو عوامی یا جھوٹا اشتقاق کہتے ہیں۔ مثال لیجیے کہ ایک علاقہ بٹالہ ہے جہاں سے نسبت رکھنے والے کو بٹالوی کہتے ہیں۔ اسی طرح بٹ ایک مشہور ذات ہے۔ اگر لوگ بٹ ذات سے متعلق کسی چیز یا شخص کو بٹالوی کہنے لگیں اور یہ عام طور سے مشہور بھی ہو جائے تو اسے عوامی اشتقاق کہیں گے۔ اسی طرح اردو میں مستعمل تین لفظ فرعون، رعونت اور رعنا ایسے ہیں جنھیں حروفِ تہجی کے مشابہ ہونے کی وجہ سے ہم اصل یعنی ایک root سے نکلا سمجھ لیا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ یہ تینوں لفظ الگ الگ root رکھتے ہیں۔ اسی طرح رخسانہ اور رخسار کا باہم کوئی اشتقاقی تعلق نہیں ہے۔

عوامی اشتقاق کو آمدہ ضرورت کے تحت false etymology, popular etymology, etymythology, pseudo-etymology, par(a)etymology, یا folk etymology کہتے ہیں (حافظ صفوان)--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:53، 23 اگست 2018ء (م ع و)