تبادلۂ خیال:اشتیاق احمد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


جناب اشتیاق احمد صاحب کا مختصر تعارف: اشتیاق احمد 1944 میں بھارت کی ریاست پانی پت کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان پاکستان کے شہر جھنگ میں آکر آباد ہوا۔ ان کی پہلی کہانی 1960 میں ہفت روزہ قندیل میں چھپی جس کا عنوان تھا ’بڑا قد‘۔ ان کے پہلے ناول کا نام ’ پیکٹ کا راز‘ تھا جو ایک رومانوی ناول تھا اور اس کا معاوضہ 50 روپے کی صورت میں ملا تھا۔ اشتیاق احمد اپنی زندگی کی 71 بہاریں دیکھ چکے تھے ،وہ بچوں سے متعلق رسالوں کے مدیر بھی رہے جن میں سب سے زیادہ معروف ہفت روزہ بچوں کا اسلام ہے، آپ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے اور انہوں نے ہزاروں کہانیاں اور سیکڑوں ناول لکھے جنہیں بھرپور پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوئی لیکن ان کی وجہ شہرت ان کے تحریر کردہ جاسوسی ناولز ہیں جن میں سے “انسپکٹر جمشید سیریز” نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ محمود، فاروق، فرزانہ اور انسپکٹر جمشید کے کردار پڑھنے والوں کے ذہن میں ہمیشہ جاگزیں رہیں گے جب کہ ان کی انسپکٹر کامران سیریز اور شوکی سیریز کو بھی خاصی پذیرائی ملی۔ ان کے تحریرکردہ ناولوں کی مجموعی تعداد 8 سوسے بھی زائد ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ان کا سب سے زیادہ مشہور ہونے والا ناول وادیٔ مرجان ہے۔ اس کے علاوہ اشتیاق احمد صاحب نے کئی قلمی نام بھی استعمال کئے جن میں سب سے زیادہ معروف "عبد اللہ فارانی"ہے۔ عبد اللہ فارانی کے قلمی نام سے اشتیاق احمد نے مقبولِ عام سلسلہ "قدم بقدم" لکھا۔ جس میں اسلامی معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی چند اہم اور مقبول تصانیف یہ ہیں: ۱۔ سیرت النبی ﷺ قدم بقدم ۲۔ اسلامی جنگیں قدم بقدم ۳۔ واقعات صحابہ کے قدم بقدم ۴۔ ائمہ اربعہ قدم بقدم ۵۔ امہات المؤمنین قدم بقدم ۶۔ سیرت الانبیاء ؑ قدم بقدم ۷۔ عمرِ ثانی قدم بقدم اللہ رب العزت جناب اشتیاق احمد کی کامل مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔