تبادلۂ خیال:الفاظ ہند (ماہنامہ)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اس کا نام الفاظ ہند (ماہنامہ) ہونی چاہئے۔۔۔احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:21, 15 اپریل 2015 (م ع و)

اب اگر کوئی رسالہ ہفت روزہ یا سہ ماہی اسی نام سے ہوا تو اسے کیا، نام دیں گے؟ الفاظ ہند (رسالہ) یا الفاظ ہند (ہفت روزہ)، الفاظ ہند (سہ ماہی)، ویسے اس کا اصل عنوان ماہنامہ الفاظ ہند ہی ہونا چاہیے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:46, 6 دسمبر 2015 (م ع و)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:46, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
دو اصحاب کی تائید سے نام بدل گیا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:32, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
صفحے کی تفصیل بعد میں ہو تو رسالہ ہی ہونا چاہیے اگر پہلے ہو تو ماہنامہ پہلے ہونا چاہے۔ جیسے ماہنامہ الفاظ ہند یا الفاظ ہند(رسالہ)۔ اس سلسلے میں بہتر یہی ہے کہ فیس بک پر ریحان کوثر صاحب سے رائے لے لی جائے، اور اسے ہی معتبر خیال کیا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:03, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
امین بھائی، کل اس کا نام الفاظ ہند (رسالہ) کیا گیا تھا، تب میں نے یہ رائے دی تھی، نثار صاحب کی رائے کافی پہلے کی تھی۔ اب یہ پہلے عناون کی طرف واپس کر دیا گیا ہے، اور میری ناقص رائے ہے کہ کہ دیگر جو اخبارات و رسائل کے صفحات ہیں، یا بنیں تو ان کو بھی اسی طرح، روزنامہ، ہفت روزہ، پندرہ روزہ، ماہنامہ، سہ ماہی، سالانہ/سالنامہ، لکھا جائے، اگر ایک ہی عنوان سے دو مختلف موضوع نکل آئیں (جیسے اردو کے اخبارات یا انگریزی کے اخبارات، ایکسپریس اور ڈان، ٹائم وغیرہ کئی ممالک سے مختلف زبانوں سے نکل رہے ہیں، ان کے لیے ایکپریس (پاکستانی اردو روز نامہ)، ایکپریس (بھارتی انگریزی روز نامہ) کیا جا سکتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:26, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
میرا خیال ہے کہ نئے بننے والے صفحے کو پرانے صفحے سے الگ کرنا چاہے، نہ کہ پہلے والے کو بھی نیا نام دیا جائے۔ جیسے کوئی ایکسپریس(اخبار) کے نام سے صفحہ بناتا ہے تو یہ ٹھیک ہے۔ اب اگر کوئی بھارتی اخبار کے بارے میں صفحہ بنائے تو اسے ایکسپریس(بھارتی اخبار) کے نام سےبنانا چاہے، جب دو صفحات ایک نام کے جمع ہوجائیں تو مثال کے طور پر ایکسپریس کےنام سے ضد ابہام صفحہ بنا کر دونوں کے اندرونی روابط اس میں ڈال دئیے جائیں۔جو عنوان جتنا مشہور ہو اس کا حق پہلے بنتا ہے، نہ کہ ہم غیر معروف اخبارات یا چیزوں کے معروف ہونے کا انتظار کریں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:50, 7 دسمبر 2015 (م ع و)