تبادلۂ خیال:اکیسویں صدی میں قصاص

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مضمون کا نام[ترمیم]

اس کا نام لکھتے ہوئے ذرا جلدی کی گئی ہے۔ اکیسویں صدی میں قصاص ہونا چاہے تھا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:03, 3 اکتوبر 2013 (م ع و)

حذف شدہ صفحات کا مواد؟[ترمیم]

کیا حذف شدہ صفحات کا مواد دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:32, 4 اکتوبر 2013 (م ع و)

حذف شدہ صفحات کا مواد دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کوئی بھی صفحہ بنانے سے پہلے یہ خیال رہے کہ کیا یہ عنوان خود ایک صفحہ ہو سکتا ہے یا اسے کسی مضمون کا حصہ ہونا چاہیے۔ جیسے یہ عنوان قصاص کا حصہ ہونا چاہیے۔ اس سے اصل مضون جامع بن سکتا ہے۔ جب بھی کوئی صارف کسی موضوع پر معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اصل مضمون کو تلاش کرتا ہے نہ کی اس سے متعلق ذیلی موضوعات کو۔ یہی حکمت عملی دیگر ویکیپیڈیا پر بھی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کچھ مختلف نہیں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:01, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)
قصاص کا مضمون اسلامی قانون اور شریعت کے بارے میں ہے۔ اس میں صرف متعلقہ مواد ڈالا جانا چاہیے اور موضوع سے ہٹنا مناسب نہیں۔ جبکہ یہ مضمون موجودہ "اسلامی ریاستوں" میں قصاص جیسے نافذ تعزیراتی قوانین، ان کی مماسرت، اور معاشی و سیاسی پہلوں پر ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 13:45, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)
  • مضمون کے مواد کو قصاص میں ڈال دیں پھر چاہیں تو صفحہ حذف کر دیں مگر صفحہ بنانے والے کو مطلع کر دیں کہ اس کا لکھا ضائع نہیں گیا اسے فلاں مضمون میں ڈال دیا گیا ہے، مزید آئندہ ایسے مضمون بنانے والا احتیاط کرے گا۔ میں تو یہ چاہتا ہوں کہ کوئی بھی صفحہ یا مواد جو ذرا بھی کام آ سکتا ہے ضائع نہ جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:31, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)
  • مضمون کو حذف کرنے سے پہلے مشورہ ضروری ہوتا ہے، چہ جائیکہ کہ حذف شدگی کی وجہ بالکل واضح ہو، تخریب کاری وغیرہ، یا ویکیپیڈیا کے قوانین کی واضح خلاف ورزی۔ اس مضمون میں کوئی ایسی بات نہیں، جس کی وضاحب اوپر کر دی گئی ہے۔ البتہ عنوان پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 00:17, 6 اکتوبر 2013 (م ع و)