تبادلۂ خیال:بارہ حواری

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Untitled[ترمیم]

Apostol کا اردو ترجمہ رسل میرے خیال سے درست نہیں ہے۔ اس کا ترجمہ حواری کیا جاتا رہا ہے۔ اگر مضمون نگار کے پاس کوئی مناسب حوالہ موجود ہے تو وہ پیش کیا جائے ورنہ اس مضمون کا نام حواریان یا کچھ اور کیا جائے۔ باقی دوستوں سے بھی تبادلہ خیال کی گذارش ہے۔ --سید سلمان رضوی 13:54, 18 اگست 2008 (UTC)

عہد نامہ جدید کے اردو ترجمہ میں ان کے لیے رسول کا لفظ ہی استعمال ہوتا ہے اور اردو بولنے والے عیسائی بھی انکہ رسول ہی کہتے ہیں ـ اس کی وجہ یقیناً یہ ہے کہ وہ یسوع یعنی عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام آگے پھیلاتے تھے اور یسوع المسیح کو عیسائیت میں خداوند مانا جاتا ہےـ ویسے بھی اسلام کی مذہبی اسطلاحات اور انکے معنی کسی اور مذہب پر تھوپنا اچھی بات نہیں ہے ـ جو اسطلاح اس مذہب کے پیروکار استعمال کرتے ہیں، بہتر ہے کہ اس کو ترجیہ دی جائے ـ

-- قائلہ 20:00, 12 مئی 2009 (UTC)

اس بات پر بھی صارفین توجہ دیں کہ اس مضمون کے عین بیچ میں بائبل کی inconsistencies کی وضاحت آتی ہے جس کا اسکے عنوان سے قطعاً تعلق نہیں ـ

-- قائلہ 20:03, 12 مئی 2009 (UTC)

عنوان[ترمیم]

اس کا عنوان بارہ رسل کریں یا حواری، یا حواریون، لیکن خدا کے لیے جانب دار نہ ہوں اس میں ایسی باتیں ہیں جن کا عنوان سے کوئی واسطہ نہیں ایسا لگتا ہے حیسے کوئی صرف مسلمانوں کو کوئی بات سمجھا رہا ہے۔ اس پر اعراب ہیں جن کو ختم کریں، کیو نکہ اس کا ربط کسی جگہ بھی کام نہیں کرتا، اس کو تلاش کرنے میں بھی مشکل ہے۔۔۔۔۔۔ حواری کے نام سے الگ بنا لیں، جس میں اسلامی روایات جو ہیں حواریوں کے بارے ان کے مطابق لکھ لیا جاۓ، یااس کی سمت کو حواری کی طرف تبدیل کر دیا جاۓ کیو نکہ عیسائی تعداد میں کم ہیں اور خود وہ بھی شاگرد، رسول، اور حواری کی اصطلاحیں استعمال کرتے ہیں، پاک و ہند میں عوام نے حواری ہی نام سنا ہوا ہے،رسول کا لفظ مسلمان کچھ اور لیتے ہیں، حضرت عیسی کے بعد آخری رسول صرف ایک ہی آے ہیں، اس سے عام مسلمان ابہام میں مبتلاء ہوتے ہیں، اس لیے نام کو حواری کی منتقل کر دیا جاۓ اور اس کو نۓ سرے سے لکھا جاۓ۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:17, 10 مئی 2014 (م ع و)