تبادلۂ خیال:بروٹس

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بروٹس[ترمیم]

رومیو ں کا نامور سرادر اور 85 ق م میں پیدا ہوا تھا ۔ یہ پومبی کے حمایتیوں میں سے تھا اور پومپی کی جولیس سیزر کے ساتھ لڑائیوں میں اس کا مدد گار رہا ۔ مگر 48 ق م پومپی کی شکست کے بعد یہ سیزر سے مل گیا ۔ بروٹس اور سیزر کے بہت اچھے تعلقات تھے اور سیزر اسے اپنا دوست سمجھتا تھا اور اس پر اعتماد کرتا تھا ۔ لیکن بروٹس جمہوریت کو پسند کرتا تھا اور وہ شہنشایت کو ناپسند کرتا ہے یہ نہیں چاہتا تھا کہ رومی اپنی آزادی کھو بیٹھیں اور شہنشایت کے غلام ہوجائیں ۔ اس لیے اس نے اس فورم میں جہاں آگٹس اپنی فرماروائی کا اعلان کر رہا تھا عین اس وقت بروٹس نے جولیس سیزر کو قتل کر دیا ۔ مارکس انطونی نے سازشیوں کے خلاف کاروائی کی تو انہیں شکست ہوئی ۔ بروٹس فرار ہوگیا مگر رومی سپاہیوں کے ایک دستہ نے اسے جالیا ۔ اس ان سپاہیوں کے سامنے تقریر کی اور انہیں یہ باور کرایا کہ یہ قدم کیوں اٹھایا ہے ، لیکن سپاہیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔ یہ دیکھ کر اس نے اپنے غلام سے کہا ہے تم مجھے قتل کردو تاکہ میں بے عزتی سے نہیں مارا جاؤں ۔ چنانچہ اس غلام نے بروٹس کو قتل ۴۲ ق م میں قتل کر دیا ۔ تہذیب و تدوین عبدالمعین انصاری --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:41، 25 اپریل 2021ء (م ع و)