تبادلۂ خیال:بِٹ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماخذ[ترمیم]

اس کو کس نے تشکیل دیا ہے، عربی والوں نے Bit کو بِت کر دیا ہے تو اردو میں بِٹ کرتے ہوئے کیا مسئلہ تھا۔ یہ سائنسی اصطلاح کس نے بنائی ہے؟ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 21:06, 22 دسمبر 2013 (م ع و)

  • اردو میں بٹ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اصحاب کے ایک قبیلہ کو کہتے ہیں، جبکہ bit مخفف ہے binary digit کا، اس کا اپنا ماخذ کوئی نہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 21:29, 22 دسمبر 2013 (م ع و)

چلیں بٹ کا مسئلہ تو میں نے حل کر دیا آپ کا ۔ اگر کوئی ماخذ نہیں تو عربی والوں نے کیوں بٹ بنایا؟ اصل بات جو پوچھنی ہے کہ یہ تخم یا تثم کس نے بنایا ہے؟ آپ نے ایجاد کیا ہے؟ کون سی لغت سے لیا ہے؟ اس سے پہلے آپ لوگ یہ حکمت عملی کے صفحے پر یہ بیان کر چکے ہیں کہ اگر نیا لفظ لینا ہوا تو پہلے عربی سے لیا جائے گا، اب وہ پالیسی کہاں ہے؟ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:43, 23 دسمبر 2013 (م ع و)


اس سوال کی تائید کرتا ہوں اور اس کا جواب چاہوں گا۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 15:47, 23 دسمبر 2013 (م ع و)

  • مضمون میں ماخذ ہی کی تفصیل دی ہے۔ عربی وکیپیڈیا اگر ٹھوکر کھائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اردو ویکیپیڈیا بھی اندھی تقلید کرے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:03, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
    • یہی تو پوچھ رہا ہوں، اس لفظ کا ارتقاء کیا ہے؟ کہاں سے آیا؟ پہلی دفعہ کس نے استعمال کیا؟ آپ نے ایجاد کیا ہے یا کسی لغت سے لیا ہے تو اس لغت کا ھوالہ دے دیں، نا اپنا ٹائم ضیائع کریں نہ کسی اور کا۔ ایک لفظ اردو زبان میں گھسیڑا جا رہا ہے ، اردو زبان بولنے والوں کو حق ہے کہ گھسیڑنے والوں سے پوچھیں ۔مضمون میں تو صرف یہ بتایا ہے کہ یہ آمختہ وغیرہ کچھ ہے، جب آپ کو یہ پتا ہے تو ماخذ بھی پتا ہونا چاہیے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:55, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
    • جواب کا منتظر امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:59, 24 دسمبر 2013 (م ع و)

وجہ حذف زدگی[ترمیم]

غیر مناسب عنوان، اصطلاح بنانے والا نامعلوم،۔ایکرونیم کو کلمہ نویسی میں لکھا جاتا ہے۔ جیسے واپڈا (WAPDA) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (Water and Power Development Authority) یا پانی و بجلی ترقیاتی عملداری۔ اس کے لیے واپڈا کی اصطلاح ہی استعمال کی جاتی ہے نہ کہ پو بتع( پ و ب ت ع)۔اس کا عنوان تبدیل کیا جائے یا صفحہ حذف کیا جائے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:21, 25 دسمبر 2013 (م ع و)

  • اردو ٹیکسٹ صاحب ،سانچے پر صاف صاف لکھا ہے کہ(اس انتظامی سانچہ کو رائے دہی کے بغیر نکالنا منع ہے)،اس کے علاوہ یہ بھی لکھا ہے کہ اگر آپ کے خیال میں یہ مضمون حذف نہیں ہونا چاہیے تو اس کی وجوہات تبادلہ خیال پر دیں,میں نے تو حذف زدگی کی جوہات بتا دی۔ آپ ایڈمن ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں اور نہ ہی کوئی بدمعاشی۔ اسی لیے کہتا ہوں کہ ایک دفعہ پالیسی بنا لیں تو اس طرح کے پنگے نہیں ہونگے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:58, 26 دسمبر 2013 (م ع و)

نام مضمون[ترمیم]

ایکرونیم کے نام کلمہ نویسی میں لکھے جاتے ہیں ایکرونیم کی ضد میں ایکرونیم نہیں بنائے جاتے، یہ خود بخود بنتے ہیں۔ کسی بھی دوسری زبان کے وکی پیڈیا نے اپنالفظ ایجاد کرنے کی کوشش نہیں کی تو صاحب مضمون کیوں کر رہے ہیں؟ لفظ یا تو خودبخود ایجاد ہوتے ہیں یا کوئی ادارہ ان کو ایجاد کرتا ہے، وکی پیڈیا کوئی الفاظ بنانے کی مشین نہیں بلکہ مروجہ الفاظ میں معلومات پہنچنانے ذریعہ ہے، امید ہے کہ صاحب مضمون مزید اپنا اور میرا وقت ضائع نہیں کریں گے۔ایکرونیم کو کلمہ نویسی میں لکھا جاتا ہے، اگر نہیں تو پہلے واپڈا اور اس جیسے دوسرے مضامین کی اردو ایجاد کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 19:54, 26 دسمبر 2013 (م ع و)

  • محترم واپڈا کا یہاں دائرۃ المعارف پر کیا کام؟ آپ نے دائرۃ المعارف کو پاکستان کی جاگیر سمجھا ہوا ہے کیا؟ اور برائے مہربانی ایک تصحیح فرما لیجیئے کہ یہ acronym نہیں ہے بلکہ portmanteau لفظ ہے۔ اب اس تصحیح کے بعد فرمایئے کیا فرمانا چاہ رہے ہیں آپ؟ ہمہ تن گوش ہے خاکسار۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 09:31, 7 جنوری 2014 (م ع و)
    • میری کیا مجال کہ وکی پیڈیا کو اس کے ”اصل جاگیر داروں“ کے ہوتے کسی اور کی جاگیر سمجھو۔ واپڈا کا مضمون یہاں پر اسی نام سے ہے اور نیٹو بھی۔ ان کا اردو ترجمہ کیوں نہیں ہوا۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:54, 7 جنوری 2014 (م ع و)
  • وجہ تسمیہ تو مضمون کے اندر ہی دی گئی ہے۔ پھر بھی وہی سوال بار بار دہرائے جاتا رہا ہے اور مضمون پڑھنے کی زحمت نہیں کی جاتی، جس سے پوچھنے والے کی نیت پر شک ہونے لگتا ہے۔ جن اصحاب نے سائنس پر سرے سے کچھ لکھا ہی نہ ہو، یا سائنس کی الف بے سےبھی واقف نہ ہوں، اور صرف لمبی لمبی بحث کرنے کے شوقین ہوں، ان کو کیا جواب دیا جائے؟ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:20, 7 جنوری 2014 (م ع و)
    • بالکل کریں شک ۔ آپ کا حق ہے۔ میں بھی تو آپ پر شک کرتا ہوں، آپ کو کیوں روکوں گا۔ذرا بتائیں گے کہ یہ آمختہ کس نے بنایا۔ کونسی لغت سے لیا گیا؟ اگر آپ نے بنایا تو یہ اختیار آپ جناب اردو ٹیکسٹ صاحب کو کس نے دیا کہ اپنی مرضی کی اردو لوگوں کے لیے رائج کریں۔اور ذرا یہ بھی بتائیں کہ اگر بتا سکتے ہیں کہ بٹ کوائن کا ترجمہ تثم سکہ کیوں کیا گیا؟ کونسے قاعدے کےتحت کرنسی کے نام کا ترجمہ کیا۔ اب ڈالر، ین اور پاونڈ کا ترجمہ کرتے کیا مشکل درپیش ہے جناب کو؟ بٹ کوائن کو تثم سکہ کیوں بنایا، یہ تو بتا دیں اس میں تو راکٹ سائنس استعمال نہیں ہوئی گی جو میری سمجھ سے بالاتر ہو گی۔امید ہے آپ دونوں حضرات میں سے کوئی ایک تو سمجھا ہی دے گا۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:25, 7 جنوری 2014 (م ع و)
      • -سمرقندی آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ اس بحث کا پاکستان سے کیا تعلق ہے۔ کیا ویکیپیڈیا پر پاکستان سے متعلقہ مضامین نہیں ہونا چاہیے؟ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 04:39, 8 جنوری 2014 (م ع و)
    • جی طاہر بھائی، لگتا تو ایسا ہی ہے کہ پاکستان کی بجائے الباکستانیہ کے متعلق مضامین ہونے چاہیے۔ خیر میں انتظار کر رہا ہوں بھائی صاحبان تبادلۂ خیال:تثم سکّہ کے حوالے سے کونسی سائنس نکال کر لاتے ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:21, 8 جنوری 2014 (م ع و)
      • محترم طاہر صاحب اور محترم امین صاحب، اللہ کرے کے میرا یہ شبہ، گمانِ حقیقی ہو کہ آپ صاحبانِ فراست و بصیرت سے سیاق و سباق اس تذکرۂ ملکِ عظیم کا، بوجۂ نامعلوم، پنہاں رہ گیا ہے؛ دوبارہ ملاحظہ فرما لیجیے۔ اور اللہ کرے کے میرا یہ شبہ، گمانِ مجازی ہو کہ آپ جیسے حضرات فہیم سے سیاق و سباق کا یوں غیرمکشوف رہ جانا تجاہل مطلوب ہو۔ دعاگو۔--سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:11, 9 جنوری 2014 (م ع و)
        • سمرقندی صاحب۔ اس بحث میں سب سے پہلے پاکستان (آپ نے دائرۃ المعارف کو پاکستان کی جاگیر سمجھا ہوا ہے کیا؟) یہاں استعمال ہوا ہے۔ میرا سوال صرف یہ ہے کہ اس بحث سے پاکستان کا کیا تعلق ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 05:12, 9 جنوری 2014 (م ع و)

زور کس کس طرف[ترمیم]

جناب امین بھائی آپ نے زور کس کس طرف لگایا ہوا ہے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کس بات کا جواب لکھا جائے؟ کیا آپ ایک بار میں ایک سوال نہیں تحریر کرسکتے؟ بہت مہربانی ہوگی۔ طویل مباحثے آپ جتنے چاہے کرتے رہیں آپ کی مرضی؛ لیکن سوال ایک بار میں ایک تحریر فرما دیں تو عنایت ہوگی۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 03:07, 10 جنوری 2014 (م ع و)


اف خدایا! بارہ دن کے بعد لوٹ رہا ہوں۔کیا دیکھتا ہوں کہ اب بھی ہم وہیں کھڑے ہیں۔وہی تثم سکہ اور اسکی وجہ تسمیہ۔کوئی حل تو نکل نھیں رہا۔چلیں ایسا کر لیتے ہیں کہ تمام صاحبان اپنی تجاویز دیں اور آخر میں ایک پر متفق ہو جائیں۔برائے مہربانی اس بحث کو مزید طول نہ دیں۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 16:33, 10 جنوری 2014 (م ع و)

سوال[ترمیم]

مجھے حیرت ہے کہ جناب سمرقندی صاحب کو سب کچھ سمجھ میں آگیا مگر میں سوال سمجھ میں نہیں آیا۔ میرا سوال ہے کہ
ذرا بتائیں گے کہ یہ آمختہ تثم کس نے بنایا۔ کونسی لغت سے لیا گیا؟ اگراردو ٹیکسٹ صاحب بنایا تو یہ اختیار جناب اردو ٹیکسٹ صاحب کو کس نے دیا کہ اپنی مرضی کی اردو لوگوں کے لیے رائج کریں۔اور ذرا یہ بھی بتائیں کہ اگر بتا سکتے ہیں کہ بٹ کوائن کا ترجمہتثم سکّہ کیوں کیا گیا؟ کونسے قاعدے کےتحت کرنسی کے نام کا ترجمہ کیا۔ اب ڈالر، ین اور پاونڈ کا ترجمہ کرتے کیا مشکل درپیش ہے جناب کو؟ بٹ کوائن کو تثم سکہ کیوں بنایا؟ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 16:50, 11 جنوری 2014 (م ع و)