تبادلۂ خیال:تفاعل (ریاضی)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مجھے کسی نے بتایا ہے کہ درسی کتب میں یہ لفظ فنکشن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ فنکشن کا ریاضی مفہوم mappingکا ہے، جو شاید "تابع" سے ادا نہیں ہوتا۔ --Urdutext 13:37, 9 ستمبر 2006 (UTC)

  • جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ ویسے تفاعل کے معنی کسی بھی طرح فنکشن کے نہیں ہیں، معلوم نہیں کن صاحب نے درسی کتب میں تراجم کے فرائض انجام دیۓ ہیں۔ تفاعل کے معنی interaction , interplay کے ہوتے ہیں ، ہاں بعض اوقات react کے معنوں میں تو آجاتا ہے مگر function میں نہیں۔
  • میرے ناقص مطالعہ کے مطابق تو ریاضی میں فنکشن کا لفظ کسی مجموعہ (سیٹ) کے کسی عنصر کے کسی دیگر مجموعہ کے تحت ہونے کے مفہوم میں آتا ہے ، mapping کے لفظ کی اگر آپ وضاحت کردیتے تو بات کچھ واضع ہوجاتی ۔ اور خود انگریزی ویکیپیڈیا کے مطابق ، فنکشن ایک ایسی تجریدی اکائی ہے کہ جو کسی ایک عدد کو دوسرے عدد کے مطابق کرتی ہے یعنی یہاں بھی مفہوم ماتحت ہی کا ثابت ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ طب میں بھی فنکشن کے لیۓ تابع ہی آتا ہے۔
  • یہ وہ بیان ہے کہ جس قدر مجھے علم ہے ، اور جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا کہ میری معلومات ناقص بھی ہوسکتی ہیں لہذا فیصلہ آپ پر ہی ہے ، جیسا مناسب سمجھیں کر لیجیۓ۔ افراز
  • جب ہم ‭y=f(x)‬ لکھتے ہیں، تو کہا جاتا ہے کہ متغیر y متغیر x کے تابع dependent ہے۔ ان معنوں میں تو تابع ٹھیک ہے، مگر فنکشن f بذات خود صرف ایک قاعدہ یا رشتہ بتاتی ہے۔ جس مجموعہ y میں ہے وہ x کے مجموعہ کے تابع نہیں ہوتا۔ اس لیے میری رائے ہے کہ فی الحال ایسے ہی رہنے دیا جائے۔

--Urdutext 02:59, 10 ستمبر 2006 (UTC)

  • جی بہتر ہے۔ افراز
  • ایک بار دوبارہ Function کے متبادل ، تفاعل ، پر غور کرنے کی گذارش ہے۔ میری ناچیز راۓ میں ، تابع ، ہی مناسب لفظ ہے۔ دیکھے تفاعل اور بنیادی تفاعل ، دونوں جگہوں پر interaction کے لیۓ تفاعل ہی استعمال کرنے کی مجبوری ہے۔ افراز
  • "تفاعل (ریاضی)" کو حذف کر کے اس کی جگہ "فنکشن (ریاضی)" بنا دیا ہے۔ جب تک کوئی مناسب لفظ نہیں مل جاتا۔ "تابع" dependent variables کے ساتھ الجھن پیدا کرے گا، اس لیے مجھے پسند نہیں آ رہا، اگرچہ فارسی وکی نے یہی استعمال کیا ہے۔

--Urdutext 00:07, 29 ستمبر 2006 (UTC)