تبادلۂ خیال:جادوگر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اعتراضات[ترمیم]

  • مغرب میں جادوگری کا تصور وہ نہیں جو اسلام میں ہے۔ مغرب میں جادوگر (magician) دراصل شعبدہ باز کو کہتے ہیں۔ یہاں شعبدہ بازی پر معلومات دینا یا کم از کم اس کا حوالہ دینا ضروری ہے۔ گو کہ جادوگری کا اسلامی / پاکستانی تصور مغرب میں ناپید نہیں ہے لیکن میں نے برس ہا برس مغربی معاشرے میں رہ کر magician کا لفظ ہمیشہ شعبدہ باز کے لیے سنا ہے اور جادوگر کے اسلامی / پاکستانی تصور کے لیے کبھی نہیں۔
  • جادوگری کے پاکستانی تصور کے لیے مغرب میں جو کردار سامنے آتے ہیں انہیں witch یا devil کہا جاتا ہے، magician کبھی نہیں۔ یہ کردار صرف کہانیوں میں ہوتے ہیں جبکہ magician کا تعلق حقیقی دنیا سے ہے۔
  • جادوگری/شعبدہ بازی مکمل طور مذہبی موضوع نہیں ہے اور ایک معاشرتی اور تفریح طبع کا پہلو بھی رکھتا ہے۔ لیکن مقالے میں صرف مذہبی پہلو بیان ہوا ہے۔ دوسرے پہلؤوں کا شامل کیا جانا ضروری ہے۔
  • پاکستان / برصغیر میں اکثر دھوکہ باز جادوگر بن کر کام کر رہے ہیں۔ ان کی کرتوتوں کی بنیاد پر جادوگری/شعبدہ بازی کو برا کہنا مناسب نہیں۔ ایک غریب معاشرے میں سستی تفریح فراہم کرنے والے لوگ بحیثیت مجموعی برے نہیں ہو سکتے۔

--کاشف عقیل 20:48, 6 اپریل 2010 (UTC)

کاشف بھائی نے اہم نقطۂ نظر اٹھایا ہے؛ جادو کے نام سے ضدابہام ' جادو (ضدابہام) ' صفحہ تخلیق کر کے اس پر مندرجہ ذیل صفحات کے ربط بھی رکھے جاسکتے ہیں ، جن میں زیر نظر مضمون کو ' جادو (مافوق الفطرت) ' کے عنوان پر منتقل کیا جانا چاہیۓ۔
  1. جادو (مافوق الفطرت)
  2. جادو (تفریح)

میرے خیال میں جادوگر (مافوق الفطرت) نامی عنوان کی ضرورت نہیں اور اسے اول الذکر میں بیان کیا جانا چاہیئے اور اسی طرح جادوگر (تفریح) کو بعد الذکر ربط پر۔ --سمرقندی 01:09, 7 اپریل 2010 (UTC)

جواب[ترمیم]

میں کاشف بھائی کے خیالات کی تصدیق کرتا ہوں ، جادوگر اگرچہ magician کے لئے مستعمل نہیں ہے تو ہمیں اس کا انگریزی ربط تبدیل کرنا چاہیے اور جادوگر سے جو مقالہ میں مراد ہے اس کا انگریزی ربط دینا چاہیے۔ اور دوسری بات جادوگر ایک حقیقت ہے جس سے ہم انکاری نہیں ہو سکتے ہر طرح کے معاشرے میں جادوگر پائے جاتے ہیں۔ اور سمرقندی صاحب کی بات بھی ٹھیک ہے جادو (ضد ابہام) کا صفحہ ہونا چاہیے لیکن جادوگر کے مقالہ کہ اہمیت اپنی جگہ ہے۔ باقی آپ جیسے حکم کریں گے من و عن تسلیم ہو گا۔ --Sasajid 06:00, 7 اپریل 2010 (UTC)


  • یہ صفحہ چونکہ مافوق الفطرت جادو کرنے والے کے بارے میں ہے اس لیئے اس کا ربط (جب تک جادوگر والا) دستیاب نا ہو جائے بین الویکی درست ہے کیونکہ وہ بھی paranormal کا ہی ہے۔ رہی بات جادوگر کے مضمون کی تو ظاہر ہے جادوگر پر بھی بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے لیکن پھر اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیئے کہ جادوگر کے مضمون میں وہ عمومی باتیں نا دہرائی جائیں جو کہ جادو کے صفحے پر لکھی جانا چاہیں۔ جادو (ضدابہام) پر آپ ایک اور ربط جادوگر کا بھی دے سکتے ہیں اور موجودہ مضمون کو اس ربط جادوگر (مافوق الفطرت) پر رکھا جاسکتا ہے۔
  1. جادو (مافوق الفطرت)
  2. جادوگر (ساحر)
  3. جادو (تفریح)
  4. جادوگر (مفرح)

یہ میرے ذہن میں آیا جو درج کر دیا باقی آپ لوگ جیسے مناسب سمجھیں۔ --سمرقندی 07:08, 7 اپریل 2010 (UTC)