تبادلۂ خیال:جیو ٹی وی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جیو ٹی وی خالص تجارتی بنیادوں پر کام کررہا ہے۔ اس کا اصل مقصد لوگوں کو آگاہ اور باخبر رکھنا نہیں بلکہ پیسے کمانا ہے۔ میر خلیل الرحمن مرحوم نے روزنامہ جنگ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے ہر جائز و ناجائز کام کو اپنے لئے جائز قرار دے رکھا تھا چنانچہ اپنے حریفوں کو زیر کرنے کے لئے ایک طرف انہوں نے نہایت اوچھے ہتکنڈے اختیار کئے اور دوسری طرف اخبار کو ہر طبقے کے لوگوں میں میں مقبول بنانے کے لئے گھٹیا پن کو اپنایا اور فن ثقافت کے نام پر اپنی ہی قوم کی بہو بیٹیوں کی عریاں اور نیم عریاں تصویریں، لچر قسم کے قصے کہانیاں اور جھوٹے سچےاسکنڈلز کو پاکستانی صحافت میں رواج دیا۔ اب ماشاللہ ان کی اولاد انہی کےنقش قدم پر چل رہی ہے۔ جیو ٹی وی اس وقت پاکستان کا ایک پاپولر ٹی وی چینل ہے۔ کسی بھی خبر کو دوسرے کسی بھی چینل سے پہلے حاصل کرنا اور اپنے LOGO کے ساتھ نشر کرنا اس کا ہدف ہے۔ خدا بھلا کرے پاکستانی سیاستدانوں کا کہ جن کی ناعاقبت اندیشی اور امریکہ کی کاسہ لیسی نے ملکی حالات کو اس نہج پر پہنچادیا ہے کہ ملک کے طول و عرض میں ہر وروز کوئی نہ کوئی ایسا بڑا واقع رونما ہوجاتا ہے کہ جس خبر سب سے پہلے جیو ٹی وی کے ذریعے لوگو ں تک پہنچ جاتی ہے۔ بم دھماکے، خودکش بمبار، ڈرون حملے، ٹارگٹ کلنگ، مظاہرے ہڑتالیں ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، ڈاکے اور ذاتی بنیادوں پر قتل کی خبریں دینے کے لئے جیوکا فرض شناس عملہ اپنے کیمرے اور رپورٹر کے ساتھ ہر جگہ موجود ہوتا ہے۔اور جہاں نہ ہو اورکوئی واقعہ رونما ہوجائے تو وہاں CCTV فوٹیج سب سے پہلے خفیہ ہاتھوں سے جیو کو فراہم کردی جاتی ہیں۔ بقول کسی کے اگر کسی دن پاکستان میں کوئی ہولناک واقعہ رونما نہ ہوتو اس دن جیو کے مالکان پر سارا دن افسردگی طاری رہتی ہے۔ جیو ٹی کی ایک خوبی یہ ہے کہ جنگ اخبارکی طرح یہ چینل بھی تفریح اور اشتہارات کے نام پر عریاں ثقافت کو نہایت عمدہ طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔ خودکش حملوں اور خوفناک بم دھماکوں کی خبروں کے ساتھ ساتھ آپ اس چینل پر ملاحظہ کر سکتے ہیں ہندوستان کی کون سی فاحشہ کتنے سال کی ہوگئی ہے یا فلاں فاحشہ اور رقاصہ اب کس فلم کس انداز میں رقص کریگی۔