تبادلۂ خیال:ذیابیطس

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سوال[ترمیم]

کیا یہ املا ٹھیک ہے؟ بھارت میں اکثر ذیابطیس لکھا جاتا ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:45, 7 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

میری خیال میں بھی ذیابطیس ہی درست املا ہے۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:08, 7 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
* بھارت کا نہیں معلوم لیکن پاکستان میں کسی کو بھی ذیابطیس کہتے ہوئے نہیں سنا۔ کُتب میں بھی ذیابیطس ہی دیکھا ہے۔ ایک روئے خط اُردو سے انگریزی لُغت پر بھی ملاحظہ کریں۔ ہاں یہ بات ہے کہ یہ چونکہ اُردو زدہ اِصطلاح ہے اور انگریزی سے آ وارِد ہوئی ہے لہٰذا اگر بھارت میں ذیابطیس لکھا اور بولا جاتا ہے تو وہ ایک متبادل اِملاء ہوسکتی ہے؛ مضمون میں اَب اِشارہ کردیا گیا ہے۔ --محبوب عالم (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:23, 27 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
اور صارفین کی رائے بھی یہاں درکار ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:52, 27 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

نام منتقل[ترمیم]

@Ulubatli Hasan: اسلام علیکم۔ میں نے ابھی غور کیا کہ آپ نے نام تبدیلی کو رد کر دیا تھا۔ آپ کی بات درست ہے کہ لغت میں "Diabetes" کا ترجمہ الگ ہے لیکن، کیا اس بات کو مد نظر نہیں رکھنا چاہئے کہ زیادہ تر، اس بیماری کو شوگر سے کہلایا جاتا ہے، کیونکہ جہاں تک میں جانتا ہوں، ذیابیطس تو صرف عربی سے لیا گیا ہے؟
-تیمور احمد(پیغام بھیجئے؟) 18:07، 2 جولائی 2021ء (م ع و)

Taimoorahmed11 وعليكم السلام تیمور احمد صاحب۔‌ میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ اس کو شوگر بھی کہا جاتا ہے لیکن ہمیں وہی لفظ استمعال کرنا چاہیے جس کو ویکیپیڈیا برادری ووٹنگ کے زریعہ منظوری دے یا لغت میں بھی وہ الفاظ ہو۔‌ جب آپ نے نام تبدیل کیا اس کے بعد میں نے کئی لغت میں دیکھا تو مجھے ذیابیطس ملا اور میں نے یہی مناسب سمجھا۔‌ آپ کو بھی اس بعد کا علم ہو گا کہ یہاں پر ذاتی الفاظ نہیں استعمال کیا جا سکتا ہے جو پڑھے لکھے بھی نہ سمجھ سکیں یا جس کا لغت میں کوئی وجود نہ ہو۔‌ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے نام تبدیل کر سکتے ہیں لیکن اس سے قبل ووٹنگ ہو جائے کہ سب کس پر متفق ہیں۔ شکریہ--حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:15، 2 جولائی 2021ء (م ع و)
Ulubatli Hasan آپ کے جواب کے لئے بہت شکریہ۔ اول مجھے کوئی اتنا بڑا اعتراض نہیں کہ مضمون کا نام ذیابیطس رکھا گیا ہے، لیکن صرف ایک عام صارف کی نظر سے جو ذیابیطس لفظ سے نہ واقف ہو بلکہ شوگر سے اس بیماری کو جانتا ہو، مجھے بہتر لگا اگر مضمون کا نام شوگر ہی رکھا جاتا، لیکن چونکہ آپ نے اس بات کو مدنظر رکھا اور پھر بھی بہتر سمجھا کہ مضمون کا نام ذیابیطس ہی رکھا جائے، میں آپ پہ ہی چھوڑتا ہوں۔ سلام!
-تیمور احمد(پیغام بھیجئے؟) 01:01، 4 جولائی 2021ء (م ع و)
Taimoorahmed11 شوگر (بیماری) اور شوگر دونوں رجوع مکرر ہیں اگر کوئی ان الفاظ کو ویکیپیڈیا پر لکھے گا تو وہ ذیابیطس پر آ جائے گا- صفحے میں بھی شوگر لکھا ہوا ہے اس سے تلاش کرنے میں آسانی ہوگی- جب بیماری یا سائنس سے متعلق کچھ لکھا جاتا ہے تو اردو میں اصلاح کی کمی محسوس ہوتی ہے اور ایسے موقع پر فارسی/عربی یا جو انگریزی میں ہوتا ہے وہی لکھ دیا جاتا ہے- شکریہ-حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:40، 4 جولائی 2021ء (م ع و)