تبادلۂ خیال:رولز آف دی گیم (فلم)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

درست اردو سازی[ترمیم]

--Abikan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:53, 5 مارچ 2015 (م ع و) اطالوی،سویدی(چند زبانوں میں Swedish کانیا ترجمہ)،فرانسیسی،ھسپانوی اور ترکی وغیرہ میں transliteration/transcription کی بے حساب غلطیاں موجود ہیں-اکثریت کو سوائےانگریزی زبان کے اور بولیوں کی شدھ بدھ بھی نہیں ہے-ان زبانوں پراردودانوں کے عبورکی کمی اورا کثراوقات نا فہمی کی وجہ سے ان کا وجود ہے-بہتر تو یہ ہو گا کہ یہ لوگ خود ہی تدوین کرنے سے محتاط رہیں۔ ایک اور وجہ آگہی کا فقدان بھی ہے۔ استانبول میں کچھ عرصہ قبل مظاھرے ایک (تفریحی پارک)Gezi Parki میں ہوئے تھے- 1923 کے لسانی انقلاب کے بعد
ترکی میں “ق،ط،ظ، ڑ، ڈ،ٹ،ص،ض،ع،غ،ح،خ، ذ،ث،ں“ حروف اور آوازوں کا استعمال جو بھی تھا اورترک ہو چکا ہے- خالدہ ادیب خانم کا نام نئے اندازمیں یوں لکھا جاتا ہے “Halide Edip Hanım“ اور مولانا جلال الدین رومی “Mevlana Celalettin Rumi“-

دیکھیں محترم!
عین ممکن ہے آپ کی ساری باتیں اور معلومات ٹھیک ہوں، لیکن دوسری زبان کے لفظ کو جب کسی دوسرے علاقے کے غیر اہل زبان لیتے ہیں تو وہ پوری طرح آزاد ہوتے ہیں کہ وہ لفظ کے ساتھ کیا کرتے ہیں، (یہ میں نہیں کہہ رہا، تاریخ، اصول لسانیات اور ماہریں لسانیات، لغات اور خود ہمارا تجربہ کہہ رہا ہے:عربی میں پ نہیں تو وہ پاکستان کو باکستان لکھیں گے اور پھر بولیں گے بھی۔ شاہد خان آفریدی کو انگریزی تبصرہ کرنے والے شاہید کھان افریدی کہتے ہیں، عبرانی کا یسوع عربی میں عیسی اور جیکب، یعقوب ہے، ڈیوڈ کو داؤد کہتے ہیں۔ بنگلہ زبان کا لفظ بنگلہ انگریزی میں جا کر بینگلو ہو چکا ہے، فارسی کا گیلانی عربی میں جیلانی ہے۔ عبرانی کا شیلوم عربی میں سلام ہے۔انگریزی کا پروگرام پنجابی (گھیبی لہجہ) میں پخرام ہے۔ یہ تو چند مثالیں ہیں، ہر ہر زبان میں آپ کو یہ مسائل نظر آئیں گے۔ ہاں آپ کی بات میں یہ ضرور کہوں گا کہ جو نام اور الفاظ اردو میں رائج نا ہوں ان کو آپ کی رائے کے مطابق اگر اردو کے ہم آواز حروف سے لکھا جا سکتا ہو تو اس پر میں کسی حد تک متفق ہوں۔ باقی بے شک آپ ایسے تمام الفاظ کی فہرست اپنے صارف صفحہ پر بناتے رئیں اور آپ کون کون سی زبان جانتے ہیں؟ ضرور بتائیں کیوں کے آپ کے مشوروں سے اس پہلو سے نا بھی اگر کوئی اتفاق کرے ، لیکن دیگر کئی مسائل میں مدد مل سکتی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:07, 5 مارچ 2015 (م ع و)