تبادلۂ خیال:ڈاؤنلوڈ و اپلوڈ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لادنا[ترمیم]

میرے خیال میں ‘‘اثقال’’ کی جگہ آسان، سلیس اور مختصر لفظ ‘‘لادنا’’ ہے، اور یہ طویل ہوئے بغیر دوسرے مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً upload کیلئے ‘‘بر لادئیے!’’ اور Download کیلئے ‘‘زیر لادیئے!’’ وغیرہ۔۔ یا ‘‘برلدائی’’ اور زیرلدائی’’ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ لوڈنگ کا صحیح متبادل ‘‘لادنا’’ ہے۔۔ --محبوب عالم 12:07, 19 مارچ 2010 (UTC)ں

  • خاکسار کے خیال میں اگر اثقال کا لفظ ایسا ہی ثقیل محسوس ہوتا ہے تو ' تحمیل ' کر لیجیئے تحمیل تو اردو لغات تک میں loading کے معنوں میں درج ہے؛ اور یہ کہ load کے لیئے زبر والے حمل (carrying/ pregnancy) سے ملتا جلتا لفظ باقاعدہ زیر کے ساتھ حِمل (load) لکھنا ہوگا۔ میں نہیں سمجھتا کہ جب اس قدر بہترین الفاظ عربی میں موجود ہیں تو سنسکرت کو ٹھونسا جائے۔ --سمرقندی 01:54, 20 مارچ 2010 (UTC)
  • "زیر اثقال" اور "زبر اثقال" وکیپیدِیا پر کافی عرصہ سے مروج ہیں۔ "لادنے" کو وکیپیڈِیا اصطلاحات کے "مخالفین" بھی استعمال نہیں کرتے۔ اس لیے کوئی تبدیلی مناسب نہیں۔--Urdutext 22:45, 20 مارچ 2010 (UTC)

   گزارشات

اول ۔اگر یہی لفظ استعمال کرنا ہے تو" اثقال"Loads جمع ہے واحد"ثقل"Loadہونا چاہیے۔ یعنی زیرثقل و زبرثقل۔یہ بھی عربی ہی کا لفظ ہے۔


دوئم۔ شمارندہ مسرد(Computer)کا نام "محاسب"ہونا چاہیے۔ "حساب"Computeسے نکلا ہے۔پہلے انسان Computerکہلاتے تھے۔

محترم مدیران گرامی،

اردو کے ایک مبتدی کی حیثیت سے یہی کہوں گا کہ ویکی پیڈیا کو عام عوام کی علمی دسترس میں رکھنے کے لئے ظروری ہے کہ ثقیل الفاظ کا استعمال کم سے کم رکھا جائے۔ کیا حرج ہے کہ اگر upload یا downloadکو محظ "برآمد" یا " درآمد" ہی لکھا جائے۔ جہاں تک ایسے متبادل سے غلط مطلب کا سوال ہے، تو اسے قاری کی غلطی تصور کیا جانا چایئے، جو وہ سیاق و سباق سے ہٹ کر کر رہا ہے۔ اس طرح کی کئ امثال انگریزی زبان میں بھی موجود ہیں، جیسے کہ لفظ Bug عام استعمال میں "کیڑا" کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، لیکن کمپیوٹر کے سیاق میں یہی لفظ "software error" کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اور کوئی غلط مطلب نہیں نکالا جاتا۔

عام مروجہ انگریزی کے حروف ، جو ان کے اردو متبادل سے زیادہ مستعمل ہیں،اگر ویکع پیڈیا کے ابتدائ امسال میں استعمال کر لئے جاَیں، تو کوئی حرج نہیں۔ وگرنہ عام عوام سڑک کے کنارے آپ علماء کی علمی سنگت کا فائدہ نہ اٹھا پائے گی۔جب ابتدائی مرحلہ کے بعد اردو ویکی مظامین کی تعداد بڑھ جائے تو علمی موشگافیوں کا کافی وقت بھی ہو گا، اور جدید "کمپیوٹر ٹیکنالوجی" آرام سے انگریزی سے مستعار الفاظ کو " Find and Replace All" کی مدد سے اتنی گاڑھی اردو میں ڈھال دے گا، جو فاظل دوستوں کو پسند ہو۔

شاید یہی وجہ ہے کہ ویکیپیڈیا جیسا منصوبہ پاکستان میں وہ توجہ حاصل نہیں کر پایا جو اس کا حق ہے، اور آپ لوگ میڈیااور عوام الناس کی وسیع تر امنگوں کا، شاید، ادراک نہیں کر پائے۔

محظ قعر مذلت میں گری قوم کو وسیع علمی تجربے کے لئے بیساکھی فراہم کرنے کا خواہشمند مخلص --عاقب نصیر (تبادلۂ خیال) 11:31, 16 فروری 2014 (م ع و)

ایک قوم ایک آواز[ترمیم]

https://whatsapp.com/channel/0029VaE6TGfDOQIaI5dBgr3s

Please Subribe my channal

یہ پاکستان  سب سے بڑا چینل ہے ۔

ہمارا مقصد پاکستان میں جتنے بھی 2 نمبر ان لیگل کام جن پر

پولیس یا گورنمنٹ کاروائی  عمل میں نیہں لاتی وہ سب

شوٹ کر کے اس گروپ ڈالیں ۔

مثلًا

۱) گرل فرنڈ اور بواۓ جہاں بھی دیکھیں ان کی ویڈیو شوٹ کر کے ہمارے چینل پر اپلوڈ کریں ۔

۲)زنا جس نے معاشرہ تباہ کیا ہوا ہے جہاں دیکھیں ان کی

ویڈیو اپلوڈ کریں ۔

۳)کوئ بھی سرکاری یا پرائیوٹ کرپشن کرتے ھوۓ نظر آتا ہے اس کی ویڈیو شوٹ کر کے اس

چینل پر اپلوڈ کریں ۔

۴)چوری

۵)ڈکیتی

۶)ڈرگ سپلائر

۷)گرل سپلائر

۹)زنا کا اڈا

۱۰)بد فعلی

اس طرح کے جتنے بھی کیس آپ کو نظر آتے ہیں آپ اپلوڈ کریں تا کہ گورنمٹ کو ایکشن

لینے پر عمادہ کیا جا سکے ۔ 2402:E000:605:F7D0:0:0:0:1 06:26، 9 نومبر 2023ء (م ع و)