تبادلۂ خیال:سرخ ہندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

'ریڈ انڈین' کی اصطلاح اب خود امریکہ میں بھی ناپسند کی جاتی ہے۔ میری رائے میں اس مضمون کا عنوان بدل کر 'امریکہ کے اصل باشندے' رکھ دینا چاہیے اور 'ریڈ انڈین' کو اس مضمون کی طرف رجوع مکرر کر دینا چاہیے۔ کسی ساتھی کی جانب سے اعتراض نہ آنے کی صورت میں، تین دن بعد یہ تبدیلی کر دی جائے گی۔ کاشف عقیل 21:32, 9 جون 2009 (UTC)

اس مضمون کا عنوان 'امریکہ کے اصل باشندے' بہترین رہے گا--فوجدار 10:51, 10 جون 2009 (UTC)

    • برادر کاشف! مطالعے کے دوران چند جگہوں پر سرخ ہندی کی اصطلاح ضرور پڑھی ہے۔ میرے خیال میں اصطلاح چاہے وہ ماضی کا حصہ کیوں نہ بن جائے، اس پر مضمون رہنا چاہیے۔ اگر اسے امریکہ میں ناپسند کیا جاتا ہے تو اس کا حوالہ دے کر مضمون میں اس سطر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ میں یہ اصطلاح ناپسند کی جاتی ہے۔ میری ناقص رائے میں تو مضمون کا نام “سرخ ہندی“ ہونا چاہیے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ