تبادلۂ خیال:شرق شناسی (کتاب)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عزیزو،

عرض ہے کہ شرق شناسی بہت ہی غلط ترجمہ ہے orientalism کا۔ جس کسی محترم بھائی نے یہ ترجمہ تجویز کیا،لگتا ہے کہ اس نے ایدوارڈ سعید کی کتاب نہیں پڑھی ہوگی۔ بہتر ہوتا عربی لفظ استشراق رکھا جاتا۔۔۔۔

محترم! آپ کی بات زیادہ مناسب ہے، لیکن یہ کتاب کے ترجمے کا عنوان ہے، [1] اسے مقتدرہ قومی زبان نے اسی عنوان سے اردو میں شائع کیا ہے، شاید فارسی کی وجہ سے، شرق شناسی عنوان منتخب کیا گيا، زیادہ نہ سہی، لیکن غلط ہرگز نہیں، ہاں استشراق کا مضمون موجود ہے۔ اور اسی عنوان کے مطابق ہے، جو اردو میں رائج ہے۔ اگر کبھی اس کا کوئی دوسرا ترجمہ استشراق کے عنوان سے ہوا تو اس کتاب کے مضمون کا عنوان بدل دیا جائے گا۔ ویکی اصول یہی ہے کہ اگر کتاب کا اردو ترجمہ موجود ہے تو اردو مضمون کا عنوان وہ رکھنا مناسب سمجھا جاتا ہے، سوائے اس کے کہ کوئی خاص وجہ مانع نہ ہو، توجہ دلانے کا بہت شکریہ!Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:52، 31 مئی 2020ء (م ع و)