تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی/شمارندی مسرد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سلام

افراز صاحب ایک اور مشورہ ہے۔ اس ربط کو دیکھ لیں۔

ربط

لینکس کو مقامیانے کا کام جاری ہے۔ میرا ایک خیال ہے کہ اب اردو وکی پر صفر سے کام شروع کرنے کی بجاۓ یہاں مدد کی جاۓ تو کیسا ہے۔ کچھ کام ہو چکا ہے اور جو باقی ہے وہ مل جل کر مکمل کیا جاۓ۔ آپ کا کیا خیال ہے۔

آصف 26 جنوری 2007ء

  • جی بہت شکریہ آصف صاحب۔ آپ نے بہت کارآمد ربط فراہم کیا ہے، جب جب بھی وقت ملے گا انشااللہ آپ کے بتاۓ ہوۓ ربط پر بھی اندراجات پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ افراز


سلام

کیا ایسا ممکن ہے کہ جتنی بھی شمارندہ سے متعلق انگریزی اصطلاحات ہیں، انکی فہرست اکٹھی دستیاب ہو جاۓ اور اسکو یہاں پر اکٹھا ہی نقل کر لیا جاۓ۔ اس طرح صرف ترجمہ کا کام باقی رہ جاۓ گا، جو زیادہ آسانی سے مکمل کیا جا سکے گا۔ انگریزی اصطلاح اور ترجمہ کو اکٹھا لانے کے کام میں زیادہ وقت صرف ہوتا ہے، اور حروف کی ترتیب سعودی بھی بحال نہیں رہتی۔ اور میں سمجھتا ہوں جیسے جیسے الفاظ بڑھتے جائیں گے، ہمیں ایک اور مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا جو یہ کہ کسی اصطلاح کو لانے سے پہلے تلاش کرنا پڑے گا کہ کہیں وہ اصطلاح پہلے سے شامل تو نہیں کی جا چکی، جس میں وقت کے مزید ضیا کا اندیشہ ہے۔ اگر ایک دفعہ ہی ساری انگریزی فہرست نقل کر لی جاۓ اور پھر ترجمہ کیا جاۓ تو میرے خیال میں نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ آسانی بھی ہو گی کیونکہ پوری فہرست حروف تہجی کی ترتیب سے بنائي جا سکے گی۔

--Asif Rabani 14:11, 29 جنوری 2007 (UTC)

بالکل درست خیال ہے[ترمیم]

آپ بالکل درست کہتے ہیں۔ یہ ایک روۓخط موقع ہے جس پر شمارندی اصطلاحات درج ہیں۔

  • پہلے صرف تمام اصطلاحات کا انگریزی اندراج مکمل کرلیتے ہیں اور دوسرے مرحلے میں انکا ترجمہ کرلیں گے
  • آپ N سے Z تک کا اندراج کیجیۓ
  • میں A سے M تک کرتا ہوں ----- یا آپ چاہیں تو ترتیب بدل لیتے ہیں۔
  • یہ اصطلاحات ہیں لہذا حقوق نسخہ کا کوئی مسلہ نہیں ، اصطلاحات اور الفاظ کے کوئی حقوق نسخہ نہیں ہوا کرتے
  • میں کوئی اچھی computer dictionary بھی لینے کا ارادہ رکھتا ہوں ، جب لے لوں گا تو اس میں سے بھی درج کردیں گے۔

افراز


سلام[ترمیم]

یہاں پر ایک اردو شمارندی مسرد تیار کیا گیا ہے، دیکھیں۔

http://l10n.urduweb.org/dictionary/index.php?mode=browse&lookup=a

--Asif Rabani 10:20, 12 فروری 2007 (UTC)


accessory اسم لگتا ہے۔ اب معلوم نہیں کہ "اضافی" کا۔ غالباً اسم تو نہیں۔

--Urdutext 02:49, 17 فروری 2007 (UTC)

  • آپ نے اھم نکتہ اٹھایا ہے۔ اصل میں انسانی جسم اور طب میں accessory کے لیۓ اضافی ہی مناسب رہتا ہے لیکن جیسا کہ آپ نے اشارہ فرمایا علم شمارندہ میں یہ موزوں نہیں ، تبدیل کر کہ ملحق (ج : ملحقات) کیا ہے۔ ایک اور متبادل جانبی ، بھی ہوسکتا ہے لیکن ملحق مفہوم سے زیادہ قریب لگتا ہے۔ اپنی راۓ سے آگاہ کیجیۓ گا اور کوئی بہتر متبادل مل گیا تو دوبارہ تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ افراز

Arabic technical dictionary[ترمیم]

I'm sorry for posting this in english as I don't speake Urdu :(

There an Arabic project to devolop a unified Arabic technical dictionary (and glossary) that can be found here http://wiki.arabeyes.org/القاموس_التقني , I'm not sure if you can benfit from it or no, any how that Arabic project is under FreeBSD documentation license.

  • Thank you, we will try to pick up what ever we can from the link you provided above. Samarqandi

سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہاں پر لکھنے کے لیے اردو پیڈ ہونا چاہیے جیسا کہ اردو ویب پر ہے تاکہ براہ راست اردو میں لکھنے کے لیے تردد نہ کرنا پڑے۔ دوسرا اردو ویب پر ہی ایک سلسلہ ہے تراجم پوچھنے کا اور پھر مختلف تجاویز اکھٹی کرنے کا ، ربط یہ ہے http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=164107#164107 وہاں پر اس جگہ کا ربط بھی ہے اور یہاں وہاں کا ربط ہوگا تو آسانی رہے گی ویسے مجھے دو اصطلاحات کی اردو چاہیے۔ ٹیوٹوریل اور گائیڈ کی۔ --Mohibalvi 09:24, 25 مئی 2007 (UTC)

application[ترمیم]

application کے لیے بہت سے لوگ "اطلاقیہ" استعمال کرتے دیکھے گئے ہیں۔ اس بارے کیا خیال ہے؟ --Urdutext 23:38, 9 اگست 2007 (UTC)

  • اطلاق اور نفاذ دونوں الفاظ ہی apply کرنے کے مفہوم میں غلط نہیں ہیں۔ اردو ویکی پر اس وقت تک نفاذ کا لفظ آیا ہے اور اسی سے appliance کے لیۓ نفاذیہ بنا کر استعمال کیا گیا ہے۔ اگر اطلاقیہ زیادہ موزوں ہے تو نفاذ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، جیسا آپ مناسب سمجھیں ویسا ہی کر لیتے ہیں۔ سمرقندی