مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال:صفحۂ اول

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
نیا موضوع
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یونائٹڈ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (USO)تنظیم ایک جائزہ

از۔زاہدحسرت رئیم

آج مسلم طبقہ اپنے مذہبی سماجی معاشی اور دستوری حقوق کا تحفظ بھی نہیں کر پا رہا ہے کچھ متعصب ذہنوں اور جماعتوں نے حالات کو تشویش ناک بنا دیا ہے۔ اس کے باوجود بھی مسلکی نظریاتی اور ذات پات کے مسائل برابر سر اٹھائے ہوئے ہیں ایک کے بعد کئی بورڈوں کا قیام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان بورڈوں کا وجود بے معنی ہوکر رہ گیا ہے اور بر سر اقتدار لوگوں کو بھی یہ بخوبی اندازہ ہو چکا ہے کہ مسلمانوں کا داخلی انتشار ہی ان کی تباہی کے لئے کافی ہے۔

علامہ اقبال نے کہا تھا “قوتِ فکر و عمل پہلے فنا ہوتی ہے- پھر کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے۔ پاکستان میں دین مغلوب ہونے کا بنیادی سبب بھی یہی ہے کہ مسلمانوں کی قوت فکر و عمل واقعی فنا ہو رہی ہے۔
دنیا کی تاریخ کو دیکھا جائے تو یہی معلوم ہوگا کہ انسان بنیاد سے ایک تنظیم یا ایک نظام سے بندھا ہوا چلا آرہا ہے، ایک گھر بھی ایک نظام سے چلا آرہا ہے۔ گھر کے نظام کا سربراہ ماں باپ ہوتے ہیں، انسان ایک گھر سے بڑھ کر ایک خاندان کی شکل اختیار کرتا ہے، خاندان بھی ایک نظام سے چلتا آرہا ہے، اس نظام یا تنظیم کا سربراہ امیر یا صدر چلایا کرتا تھا یعنی انسان ایک خاندان سے ایک قبیلے کی شکل میں آیا۔قبیلے کا نظام ایک سردار نواب یا ایک ملک چلایا کرتا تھا، پھر انسان قبیلے سے بڑھ کر کئی قبائل اور خاندانوں میں آیا، پھر یہ نظام یا تنظیم بادشاہت کی شکل میں آیا۔
یونائٹڈ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف پاکستان ایک قومی ملی فلاحی رفاہی تنظیم ہے۔جس کا بنیادی مقصد تعلیم، تربیت،قدرتی آفات میں اور تشدد زدہ حالات میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ، عقائد اہلسنت والجماعت، مذہبیات، اور تصوف کے عروج و ارتقاء نیز مستقل نوعیت کے فلاحی منصوبہ جات پر بھی کام کرتا ہے، جن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کا منصوبہ ،  غریب و بے سہارا بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے تعاون کرنا ۔ آئی سرجری کیمپ، اصلاح معاشرہ پر مشتمل اجتماعی میٹنگز، قدرتی آفات میں ہنگامی امداد، بچوں نوجوانوں کے اندر سے نشہ کی بیماری دور کرنے کے لئے پروگرامز منعقد کرنا۔ خواتین اسلام کے لئے پندرہ روزہ پروگرامز،  حوصلہ افزائی تقریب انعامات، شامل ہیں۔

صفحۂ اول سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں