تبادلۂ خیال:صفحۂ اول/وثق 1

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

صفحہ اول کا نیا انداز کیسا لگا ؟ کوئی تبدیلی یا مشورہ ؟ افراز۔
بەترين هے ـ باقى بەترى كى گنجائش تو وقت كے ساتهـ ساتهـ نكلتى رەتى هے ـ اج كے لحاظ سے يه بەترين هے ـ

خاورkhawar

بہت عمدہ ہے۔ ایک جو میرے خیال میں ہونی چاہے وہ اردو لغت اور اردو کتب خانے کا بڑا سا ربط ہونا چاہے بمع ICON کے۔ سیف اللہ 07:05, 21 مئ 2006 (UTC)

لکھنے والے صفحے کے فونٹ

ونڈوز XP پر لکھنے والے صفحے (edit box) میں عبارت فکسڈ فانٹ میں نظر آتا ہے (بجائے prportional font کے)، کم از کم ایک کمپوٹر پر جہاں میں دیکھ رہا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ CSS مین textarea کے لیے کوئی فونٹ تجویز نہیں کیا گیا۔ چنانچہ لفظ ٹوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ اس صفحے کی CSS میں ٹیکسٹ ایریا کے لیے بھی فونٹ تجویز کر دیے جائیں:

textarea { font-family: "Bitstream Vera Sans", "Lucida Sans Unicode", "Nafees Web Naskh", "Urdu Naskh Unicode", tahoma;

}

یہ فونٹ لینکس اور دنڈوز کی مناسبت سے چنے ہیں۔ پہلے دو خالص انگریزی حروف کے لیے، اور باقی اردو کے لیے۔
Urdutext

ونڈوز XP انٹرنیٹ ایکسپلورر

اگرچہ میں خود بھی فائرفاکس استعمال کرتا ہوں، مگر IE میں "صفحہ اول" دیکھنے پر عجیب سا لگا۔ مجھے شبہ ہے کہ آپ میں سے کوئی بھی IE استعمال نہیں کرتا۔ عجیب فونٹ کا مربع لگتا ہے۔ کچھ ربط پر کلک کرنا بھی ناممکن ہو جاتا ہے۔

IE کا منظر

میں تو صرف IE ہی استعمال کرتا ہوں اور صفحہ اول سمیت کسی بھی صفحہ پر کوئی خامی نظر نہیں آتی۔ یہاں کلک کرکے آپ IE کا منظر دیکھ سکتے ہیں ۔

افراز صاحب آپ پتھر کے زمانے میں ہی رہتے ہیں؟ ویسے فی الحال تو میرے آئی ای 6 نے مکمل طور پر صفحہ دکھانے سے انکار کردیا ہے۔ لیکن جب نظر آتا تھا تو سواۓ سرچ باکس کے تمام ٹھیک ٹھیک نظرآتا تھا۔
IE 7 میں کچھ بھی ٹھیک نظر نہیں آتا۔ سیف اللہ 03:04, 30 مئ 2006 (UTC)

حیرت ہے

آپ لوگوں کی باتیں میری سمجھ سے باہر ہیں۔ اگر میں پتھر کے زمانے میں رہتا ہوں تو سارا جاپان ہی پتھر کے زمانے میں ہے --- مجھے تو پورے جاپان میں ہی IE نظر آتا ہے۔ کیا آپ لوگوں نے جو اسکرین شاٹ میں نے اوپر بھیجا ہے وہ دیکھا ؟ کوئی خرابی مجھے تو نظر نہیں آرہی -------- براہ کرم اپنے کمپیوٹر پر IE کا اسکرین شاٹ بھیجیۓ تو کچھ اندازہ ہو کہ آپ صاحبو کو کیا نظر آرہا ہے جو مجھے نظر نہیں آرہا

IE

جناب ویب سائیٹس بنانے کے شوق سے میں نے اور کچھ‍ سیکھا یا نہیں اتنا ضرور سیکھا کہ سب سے مشکل کام کسی بھی ویب سایٹ کو تمام کلائینٹ سافٹ ویئرز کیلیے قابل قبول بنانا ہے۔ کلائینٹ سافٹ ویئر، جسے ویب براؤزر بھی کہا جاتا ہے، کا کسی بھی ویب سائیٹ کے ساتھ‍ برتاؤ نہ صرف اس کی اپنی سیٹنگز پر منحصر ہوتا ہے بلکہ آپریٹنگ سسٹم کی سیٹنگز اور ڈسپلے ڈائیمینشنز پر بھی بہت انحصار کرتا ہے۔ میرے خیال میں سیف اللہ صاحب کی شکایت درست ہے۔ سیف اللہ صاحب صرف وکیپیڈیا کے منتظم ہی نہیں IE7 استعمال کرنے والوں کے غیر اعلانیہ نمائندہ بھی ہیں۔ آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کونسے IE میں وکیپیڈیا کو دیکھ رہے ہیں۔ IE5 اور IE6 میں اتنا فرق ہے کہ کچھ‍ بڑی سائیٹوں کو مکمل طور پر اپنا کوڈ دونوں کے معیار پر پورا اتارنے کیلیے دوبارہ لکھنا پڑا۔

صفحہ اول کی ایک خامی جو میں کافی عرصہ سے دیکھ‍ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اس میں کچھ‍ خانوں کی لمبائی اور چوڑائی کو صحیح طرح سے معین نہیں کیا گیا، جس سے کچھ‍ خانے چھوٹی سکرین پر ایسے کالم کی شکل اختیار کر جاتے ہیں جس کی ہر سطر میں صرف 2 سے 4 لفظ ہوں۔

وکیپیڈیا اردو کو زیادہ سے زیادہ قاریئین کیلیے قابل رسائی بنانے کیلیے ہمیں زیادہ سے زیادہ ممکنات پر غور کر کے اس سائیٹ کو ترتیب و تشکیل دینا ہو گا۔ ان ممکنات میں تمام سائز کی سکرینیں اور کئی اقسام کے براؤزر (text only ظاہر ہے اس سے مستثنی ہیں) اور کئی قسم کے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔

آپ کے بھیجے ہوئے سکرین شاٹ سے صاف ظاہر ہے کہ آپ خاصی بڑی سکرین استعمال کرتے ہیں یا کم از کم آپ کا سکرین ڈسپلے کافی بڑا ہے۔ ایسے ڈسپلے میں "سب اچھا ہے" کی رپورٹ کوئی انہونی نہیں بلکہ کافی حد تک ناگزیر ہے۔

حیدر 05:08, 30 مئ 2006 (UTC)

ونڈوز XP پر ایکسپلورر ۶ کا ایک ہولناک منظر نستعلیق فونٹ ویب کے لیے موزوں نہیں۔ urdutext

786

فائر فاکس کا منظر ۔ غور کریں ہمارے وکیپیڈیا پر 786 مقالات ہیں۔ فائر فاکس کا منظر ۔ ائی ای اور ف ف کا فرق۔سیف اللہ 01:29, 31 مئ 2006 (UTC)

ریفریش

اگر ایکسپلورر پر شماریات والا صفحہ ریفریش کیا جائے تو 787 صحیح آ جانا چاہیے۔ urdutext

درست فونٹ

اردو ٹیکسٹ صاحب ، یہ نستعلیق فونٹ والا ہولناک منظر آپ نے کہاں سے لیا۔ میرا تو مشورہ ہے کہ ڈیڑھ اینٹ کی اپنی مسجد الگ بنانے کے بجاۓ وہی کیا جاۓ جو اکثریت کررہی ہے۔ اس وقت تمام اہم اردو کی سائٹس یا تو مائکروسوفٹ کے اردو فونٹ استعمال کررہی ہیں یا پھر urdu naskh asiatype ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویکیپیڈیا کی انتظامیہ کو چاہیۓ کہ ویکیپیڈیا کے سسٹم میں صرف 2 فونٹس رکھیں ، 1 - Times New Roman اور 2- Urdu Naskh Asiatype ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان دو کے علاوہ کوئی اور فونٹ ابھی اس قابل نہیں کہ کسی اہم اور بامقصد کام کے لیۓ استعمال کیا جاۓ۔ --عروج رفـتہ 02:07, 31 مئ 2006 (UTC)

کونسا فونٹ

  • ایشیا ٹائپ میں کچھ قباحتیں ہیں:
    • اردو اعداد غلط یونیکوڈ پر ہیں۔ اس لیے اس کی وجہ سے استعمال نہیں ہو سکتے۔
    • جہاں سے یہ فونٹ قانونی طور پر ملتے ہیں، انہوں نے صرف EXE فائل دی ہے۔ اس کا مطلب ہے صرف ونڈوز کے لیے۔ لینکس؟ OS/X؟ BSD؟ وکی GPL ہے۔ اس پر ایسے فونٹ زیب نہیں دیتے جو صرف اس طرح تقسیم ہوتے ہوں۔
  • میری رائے میں پہلا اردو فونٹ "نفیس ویب نسخ" CSS میں ڈالنا چاہیے۔ اس کے بعد ایشیا ٹائپ اور ونڈوز کے دوسرے فونٹ، تاہوما وغیرہ۔ نستعلیق فونٹ کا ویب پر کوئی کام نہیں۔
  • سب سے اچھا حل تو یہ ہو گا کہ صارف ترجیحات میں اپنی من پسند کی CSS چن سکے۔

urdutext

css

ہر صارف اپنی css خود بنا سکتا ہے۔ دیکھیں m:Gallery of user styles m:User_styles۔ ان صفحات پر کچھ انفارمیشن ان لوگوں کے لیے بھی ہے جو میڈیا وکی خود انسٹال کرتے ہیں۔فونٹ جیسے آپ سب کہتے ہیں مجھے قبول ہے۔ ویسے آپ خود بھی اب منتظم ہیں آپ بھی monobook.css میں جاکر ترمیم کرسکتے ہیں۔ مجھے جو کہیں گے کردوں گا۔

خط (ٹیکسٹ) پہلے بڑا تھا۔ جس کی وجہ سے کچھ مسلہ آ رہا تھا۔ میں نے واپس اصلی حالت پر کردیا ہے۔ یہ ٹھیک ہے یا پہلے کی طرح ہونا چاہے؟

سیف اللہ 02:51, 1 جون 2006 (UTC)

IT WAS GOOD BEFORE

Dear Saif Ullah sahab, the Main page is not proper after you have changed the css. I request you to please revert it to the previous positon, because the size of the menu portion is very large now and the extra space both in the tables and above the tables is creating a very bad image. as for Main page, I will do some changes in the tables and it will be OK in a day or two. As Haidar sahab also informed that he think most of the problem is solved now after the size of inbox is reduced. I have no urdu writing computer at present so I am writing here in english. afraz.
پەلے والا ورژن بەتر تها ـ يه والا كچهـ عجيب سا لگتا هے ـ خاورkhawar

اب دیکھیۓ

جی خاور بھائی آپ ٹھیک کہتے ہیں وہ اسٹائل عجیب لگ رہا تھا، سیف اللہ صاحب نے بھی یہی کہا کہ اسکا اسٹائل مکمل صفحے سے الگ سا لگ رہا تھا ۔ میں نے اسکا اسٹائل صفحہ کے مطابق کرکے دیکھا ہے اور ٹیبل مارجن بھی کم کیۓ ہیں ۔ اب دیکھیۓ ، اگر اب بھی درست نہیں لگا تو پھر واپس پچھلے اسٹائل پر لے جائیں گے، تمام Templets کو پلٹنا پڑے گا، مگر ہوجاۓ گا واپس۔

چند تبدیلیاں

صفحہ اول میں چند تبدیلیاں کی ہیں ، پسند نہ آئیں تو واپس پلٹا دیجیۓ گا۔

انگریزی اصطلاحات

جہاں تک انگریزی اصطلاحات کا تعلق ہے تو ان اصطلاحات کو اردو میں برقرار رکھا جائے۔ اردو ایسی زبان ہے کہ دوسری زبانوں کے الفاط جذب کر لیتی ہے۔مثلا ریڈیو، ٹی وی، اسٹیشن اور کمپیوٹر وغیرہ جیسے ہزاروں الفاظ اردو میں جوں کے توں شامل ہوگئے ہیں۔ اور اب یہ اردو زبان ہی کے معلوم ہوتے ہیں۔ ان میں اجنبیت نہیں رہی۔ ہم ان الفاظ سے بخوبی واقف ہیں اور انھیں بخوشی استعمال کر لیتے ہیں۔ اس طرح انگریزی اصطلاحات کو اردو میں استعمال کر لیا جائے، جن اصطلاحات کا اردو میں مترادف مل جائے تو ٹھیک ہے اور ان کا استعمال کیا جائے ورنہ اگر انگریزی اصطلاحات کے ساتھ زبردستی کی گئی تو یہ الٹا اردو ہی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گئیں۔

--Adilch 20:31, 9 جون 2006 (UTC)

میں آپ سے متفق ہوں

جناب میں نے بھی کچھ‍ اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا تھا اور ذرا شدت سے کیا تھا۔ شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اب تک پوشیدہ پیغام ملتے ہیں۔ آپ کی آمد سے کچھ‍ حوصلہ ہوا ہے۔ میں آپ کی اس معاملہ میں پرزور حمایت کرتا ہوں۔

حیدر 05:16, 10 جون 2006 (UTC)


اللہ کرے جو بھی ہو اچھا ہی ہو --Adilch 10:46, 11 جون 2006 (UTC)

جذباتی نہ ہوں

آپ لوگ اردو کے مسلہ پر جذباتی نہ ہوں۔ میں اردو کا خدمت گا ر نہیں اور نہ ہی مجھے اردو سے کوئی محبت ہے۔ میں پنجابی بلوچی سمیت ہر زبان کو ایک جیسا سمجھتا ہوں۔ میرے لیۓ اہم مقصد تمام علمی (سائنسی) مواد کو اسلامی زبانوں میں لانا ہے (یہاں یہ مت سمجھیۓ گا کہ میں انگریزی کا مخالف ہوں یا میرے نزدیک انگریزی کوئی غیر اسلامی زبان ہے) بات صرف اتنی ہے کہ یہ بات دنیا بھر میں تحقیق کے بعد ثابت ہوچکی ہے غیر زبان میں تعلیم حاصل کرکہ کوئی بھی قوم کبھی بھی آذادانہ سوچ اور نئی تخلیق نہیں کرسکتی ۔ ہاں یہ بات ہے کہ وہ تمام نئی ایجادات اور اختراعات بہت خوبی سے خرید سکتی ہے اور اپنا سکتی ہے۔ نقالی تو کرسکتی ہے تخلیق نہیں۔ افراز


میری ذاتی راۓ ۔۔۔

میرے نزدیک کوئی بھی کام پہلی دفہ کیا جاۓ تو مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں اردو کے الفاظ شاید شروع شروع میں معیوب تو لگیں مگر ہم عادی ہو جائیں گے۔

دوسری سوچ جو آج ہی نازل ہوئی ہے۔۔۔

ٹھیک ہے پرائی زبان میں سیکھنا مشکل ہوتاہے۔ مگر کچھ الفاظ بہت عام ہوگۓ ہیں۔

مثلا: newton secon law of motion کا ترجمہ نیوٹن کا دوسرا قانون حرکت تو میرے نزدیک ٹھیک مگر

computer کے لیے شاید شمارندہ ٹھیک نہیں ہے۔

ایک میانہ روی اختیان کی جاۓ۔ علم ایسا ہونا چاہے جو عام فہم ہو۔

اب عام صارف کو کیا معلوم شمارندہ کیاہے ۔ مگر اگر کمپیوٹر یا کمپوٹر لکھا ہو تو وہ آسانی سے سمجھ جاۓ گا۔

اگر یہی دیکھا جاۓ تو memory کو میموری لکھنا شاید ٹھیک نہیں ہے ، کیونکہ یہ اردو کا بنیادی لفظ ہے۔ اس کے لیے شاید یاداشت کا لفض ٹھیک ہے۔


میرا مقصد ہرگذ کسی بھی شخص کی دلجوئی یا دل آزاری کرنا نہیں ہے۔ باقی اللہ مالک ہے۔

ویسے یہ مسلہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے ، کیوں نہ سب صارفین ایک بیٹھک کر لیں ؟

آپ سب حضرات سے ویسے گزارش ہے کہ غصہ نہ اتنی جلدی کیا کریں۔ مونیٹر پر ایک عدد گلاس پانی کا رکھ لیں۔ ویسے گلاس کی اردو کیا ہوتی ہے؟؟؟ سیف اللہ 11:50, 11 جون 2006 (UTC)


اردو اصطلاحات

اردو اصطلاحات کے استعمال نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کو ان کا علم ہی نہیں۔ مثال کے طور پر اکثر لوگ keyboard کو اردو میں یہی لکھتے تھے مگر اب جب "مقتدرہ قومی زبان" نے "کلیدی تختہ" کی اصطلاح متعارف کرائی ہے تو یہ لوگوں میں مقبول ہونا شروع ہو گئی ہے اور اردو چوپالوں پر استعمال ہو رہی ہے۔ یہ دائرہ المعارف بھی ایک علمی ادارہ ہے اور اس کا کام قیادت ہے نہ کہ تقلید۔ اس لیے اردو اصطلاحات کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ ممکن ہے کہ اس کے باوجود کچھ انگریزی اصطلاحات ہی مْقبول رہیں، مگر یہ پھر عوامی فیصلہ ہو گا اور بعد میں یہاں بھی ترمیم ہو جائے گی۔ ابھی تو نیٹ پر اردو کی ابتداء ہے، ابھی ہتھیار ڈالنے کا کوئی مقصد نہیں۔ دوسرا انگریزی کے الفاظ اگر اردو میں آئیں بھی تو بدلی صورت میں ہی قابل قبول ہوں گے۔ مثلاً computer کو لکھنا تو کمپیوٹر چاہیے مگر اردو میں کمپوٹر ہی قابل قبول ہو گا، ورنہ انگریزی الفاظ کو اردو میں لکھتے ہوئے حرف "ی" کی بہت زیادہ تکرار ہوتی ہے۔ یہ میری زاتی رائے ہے۔ چونکہ بات ہو رہی تھی اس لیے عرض کر دیا۔ Urdutext 00:02, 14 جون 2006 (UTC)Urdutext

وکی کتب

میرے پاس قرآن پاک کا مکمل اردو اور عربی یوینکوڑ متن ہے جو کہ انٹرنیٹ پر بھی عام دستیاب ہے، اگر اسکو وکی کتب پر رکھا جائے تو کیسا ہے ؟؟؟ اور اس کے لیے کیا کرنا ہوگا۔


شائع کرنے کا حق ہے؟

کیا آپ کو یقین ہے آپ کو اسے شائع کرنے کا حق ہے؟ اور آپ کو یقین ہے کہ اس کا ترجمہ درست ہے؟ --سیف اللہ 22:40, 14 جون 2006 (UTC)

زیادہ معلومات

جہاں تک میں نے اس فائل کو دیکھا ہے تو اس میں حقوق محفوظ والی تو کوئی بات نہیں لکھی گئی اور اسکو ترجمہ کرنے والے مولانا طاہر القادری ہیں جبکہ یہ ترجمہ نہایت آسان زبان میں کیا گیا اور عام قاری اس ترجمے کو نہایت دلچسپی اور ربط کے ساتھ پڑھ سکتا ہے میں نے اسکا حصول ارود ویب کی چوپال محفل سے کیا ہے اسکا ربط یہ ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/dload.php?action=file&file_id=14

یہاں پر اسکا تعارف کچھ یوں ہے

"عام قاري کو تفاسير سے بے نياز کر دينے والا قرآنِ مجيد کا عام فہم اور جديد ترين اردو ترجمہ (یونیکوڈ میں عربی متن کے ساتھ) جو دورِ حاضر کي عقل پر دينِ اسلام کي حقانيت آشکار کرتے ہوئے مستشرقين کے ہر سوال کا کماحقہ جواب فراہم کرتا ہے۔" --Adilch 11:25, 15 جون 2006 (UTC)


جناب میں ترجمہ کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا ، مگر مولانا صاحب موقع پرست شخص ہیں۔ اکثر علماء حضرات کی ان کے بارے میں راۓ اچھی نہیں ہے۔ باقی آپ کی اپنی مر‍ضی ہے ۔سیف اللہ 11:32, 15 جون 2006 (UTC)


یہ ترجمہ "قران منہاج ڈاٹ آرگ" پر موجود ہے۔ حقوق محفوظ ہونے کی بات تو شاید اخلاقاً نہیں کی جاتی، مگر کاپی رائٹ ہی سمجھنا چاہیے۔

‬‎Urdutext 23:49, 15 جون 2006 (UTC)Urdutext‪

ویکیپیڈیا انگریزی مرکزی صفحہ

1000+ کی جو فہرست ویکیپیڈیا انگریزی کے مرکزی صفحہ پر موجود ہے وہاں اردو نہیں ہے۔۔۔ کیوں؟؟؟ --Adilch 12:34, 23 جون 2006 (UTC)



میرا قیاس ہے کہ وکیپیڈیا اپنے اعداد و شمار ماہوار کرتی ہے۔ یکم جولائی تک انتظار کریں۔ --Urdutext 00:43, 24 جون 2006 (UTC)

قرآن پاک کيوں؟

السلام عليکم، الحمدلله، هم سب مسلم هےـ ليکن تمام اردو زبان والے نهيں مسلم هےـ تو پهر قرآن پاک اردو ويکيپيڈيا پر ٹيکه نهيں هےـ يه ايک ازاد فرهند علوم هے، مسجد نهيں! 68.163.145.134 15:01, 28 جون 2006 (UTC)


مسجد میں کون سی غلامی ہے؟ آزادی کا غلط مفہوم مت نکالیں۔ویسے یہ بھی دیکھ لیں اب کوئی شاید ہی غیر مسلم ادھر کا رخ کرے سیف اللہ

= شہ سرخی

sorry mere pass urdu font nahien hain\ magar main jawab dena chahta hoon ek muslim hone ke waste hi nahien balke ek insaan hone ke waste aap muslim hain ore ye bhi nahien jante ke QURAAn paak SIRAATE MUSTAKEEM(direction to right way) ore kon nahien chahe ga ke wo right way nahien balke wrong way pe chale kioun na wo phir ek hindu yaa koi ore mazhab ka ho. thats all irfan ali abbasi iffi4u959@yahoo.com


شکریہ بھائی!! جواب دینے کا ۔سیف اللہ 10:32, 29 جون 2006 (UTC)

حرف ی اور ى

CRULP کے مطابق اردو حرف ی کا یونیکوڈ U+06CC ہے، جبکہ حرف ى جس کا یونکوڈ U+0649 ہے، عربی کے لیے مخصوص ہے۔ وکیپیڈیا پر کچھ لوگ عربی کا یہ حرف استعمال کر رہے ہیں جس سے تلاش کا نظام نکارہ ہو جاتا ہے۔ مثلاً "ابن صفی" تلاش کریں اردو کے کلیدی تختے سے لکھ کر، تو نہیں ملے گا، اگر چہ یہ مضمون موجود ہے۔ اس کا litmus test یہ ہے کہ صفحے کے فونٹ "نفیس ویب نسخ" کر کے دیکھیں، تو غیر اردو حروف نظر نہیں آئیں گے اور غلطی فوراً پکڑی جائے گی۔ احباب سے گزارش ہے کہ اپنے تختے چیک کریں، "نفیس ویب نسخ" کے زریعہ۔‬ --Urdutext 00:14, 1 جولا‎ئی 2006 (UTC)

تختے

تمام تختے نظرانداز کر کے اگر صرف اور صرف اردو کا وہی کی بورڈ استعمال کیا جاۓ کہ جو مائکروسوفٹ والوں نے دیا ہے تو کسی بھی قسم کی کوئی خامی نہیں ہوگی۔ phonetic کی بورڈوں کے چکر میں غیرمعیاری اور ناقص کی بورڈوں کے بجاۓ اگر مائکروسوفٹ ہی کے لغوی کی بورڈ کی تھوڑی مشق کرلی جاۓ تو کوئی مشکل نہیں پیش آۓ۔

درست فرمایا۔ CRULP کے صوتی تختے بھی معیاری ہیں۔ ونڈوز اور لینکس دونوں کے لیے دستیاب ہیں۔ اور یہی نقشہ زیادہ زیر استعمال ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنی مرضی کا نقشہ بنانا بھی چنداں مشکل نہیں۔

--Urdutext 02:12, 1 جولا‎ئی 2006 (UTC)

ہمارے آپکے معیاری کہ دینے سے crulp معیاری نہیں بن جاۓ گا۔ کوئی بھی ادارہ ہو یا فرد اپنے کام سے جانا جاتا ہے کہ نتیجہ (output) کیا ہوئی ؟ جو آدھی صدی گذرنے کے باوجود ایک معیاری اردو فونٹ (لائن کی اونچائی، اعراب کی سہولت، خوشخط، زبان دیگر کے الفاظ اگر لائن میں آجائیں تو بھی صورت نا بگاڑنے والا وغیرہ کی خصوصیات کے ساتھ) نہیں بناسکے ان سے کسی بھی قسم کی توقع رکھنا ہمارے اپنے ہی نقصان کا باعث بنے گا۔ دنیا کے پیچیدہ ترین حروف رکھنے والی زبان ، جاپانی ، کے ایک ہزار اقسام سے زیادہ کیلیگرافک اسٹائل کمپیوٹر سے لکھے جاسکتے ہیں مگر اردو کا ایک نستعلیق اتنا پیچیدہ ہے کہ کمپیوٹر پر نہیں آسکتا ۔ واہ ! ماشااللہ ۔ خوش رہیں پاکستانی ۔ حکیم العروج

اہم

بات کسی اور طرف نکل گئ۔ مگر عربی حروف کا غلط استعمال اہم ہے۔ عربی حروف "ی" اور "ہ" کا غلط یونیکوڈ بھی وکیپیڈیا پر استعمال ہو رہا ہے۔ اس سے تلاش کا نظام نکارہ ہو جاتا ہے۔ چونکہ م‌س کے فونٹ میں دیکھا جا رہا ہے جو اردو/عربی/فارسی میں تمیز نہیں کرتے اس لیے اکثر دفعہ غلطی نظر بھی نہیں آتی۔ --Urdutext 13:54, 3 جولا‎ئی 2006 (UTC)

اردو متغیرین

وکیپیڈیا اردو پر بہت سے نئے سانچوں میں اردو متغیرین (Variables) استعمال کیے گئے ہیں۔ غیر معیاری کلیدی تختہ کے استعمال سے (یا غلط یونیکوڈ والے حروف کے استعمال سے) یہ متغیرین مطلوبہ نتائج فراہم نہیں کرتے اور سانچوں کا ایک بڑا حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے۔

حیدر 16:11, 3 جولا‎ئی 2006 (UTC)

کوئی مثال؟

کوئی مثال دیجیۓ، کونسے سانچے درست نظر نہیں آرہے۔ چند سانچوں میں Times new roman کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ Bold کی عبارت Bold ہی نظر آۓ ۔ ماشااللہ پاک ستان یوں کے تـــخـــلـــیـــق کردہ کسی فونٹ میں یہ خوبی نہیں کہ Bold کرنے پر Bold ہی نظر آۓ۔ افراز

ب ھ ا ر ت

اب آپ سیاست پر اتر رہے ہیں۔ بات کوئی اور کی گئی تھی اور آپ اس کو کوئی اور رخ دینے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔ اب مجھے یقین کامل ہے کہ آپ بھارت سے ہیں۔ آپ نے باتوں باتوں میں دوسری دفعہ میرے سامنے پاکستان پر چوٹ کی ہے۔ بہتر ہے احتیاط کریں۔ آپ کا جارحانہ رویہ کسی کے حق میں نہیں۔

جارہانہ۔۔۔ یہ لفظ میں استعمال نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کیا۔

آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ urdu naskh asiatype پاکستانی فونٹ ہے، کیونکہ اس میں کوئی بھی بولڈ بولڈ نظر نہیں آتا۔ اسی بات کی وجہ سے یہ فونٹ مجھے بھی پسند نہیں لیکن میں کسی بہتر فونٹ کی تلاش میں چپ تھا۔

میرے گزشتہ پیغام کو دوبارہ پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ پھر کوئی معقول سوال زہن میں آئے تو پوچھیں۔

حیدر 06:03, 4 جولا‎ئی 2006 (UTC)

غصہ نہ کیا کریں حیدر بھائی

اگر کوئی بات ناگوار گذری ہو تو معذرت خواہ ہوں ، بس ایک دل میں کھٹک سی ہوتی ہے جب اسلامی دنیا میں اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے تو کچھ کہ دیتا ہوں۔ ویسے میں نے کہیں اور (بلکہ یوں کہ لیں کہ کسی اور نے کسی زمانے میں) آپ کی بات کا جواب دے دیا ہے۔ آپ کی فہم و فراست سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ وہ جواب تلاش کرنے مشکل نہیں محسوس کریں گے۔

پاکستان

اور پاکستان اسلامی دنیا میں سے صرف ایک ملک ہے۔ گو پاکستان مسلم دنیا میں طاقتور ترین ملک سمجھا جاتا ہے تاہم بہت سے دوسرے مسلم ممالک ہیں جو پاکستان سے ہزاروں گنا امیر ہیں اور انھوں نے دنیا کو دہشتگردوں کے روپ میں CIA کے ایجنٹ دینے اور اپنے حرموں میں عورتیں اکٹھی کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔

حیدر 06:48, 4 جولا‎ئی 2006 (UTC)

طاقتورتان

ویسے دنیا میں کہیں بھی کوئی طاقتورتان ہمیں تو ایسا نظر نہیں آیا کہ جہاں کے حب الوطنوں کو حب الوطنی کے نام پر دھوکے کھلا کھلا کر انسانیت سے پست زندگی پر رہنے پر مجبور کرا جارہا ہو۔

میرے پیچھے

اب کیا کہوں کہ آپ کی درج بالا بات کا جواب دے دیا تو ایک تو وہ میرے ہی پیچھے لگ جاۓ گی اور دوسرے آپ لوگ بھی میرا اردو ویکیپیڈیا پر لکھنا بند کردیں گے۔ پہلی بات کی پرواہ نہیں لیکن دوسری کو جاری رکھنا چاہتا ہوں کہ میں ویکیپیڈیا پر کوئی بری باتیں تو نہیں لکھ رہا۔

تلاش

وکی پر عدد کے عنوان سے ایک مضمون ہے۔ اگر تلاش کے ڈبے میں "عدد" لکھ کر "چلو" کا بٹن دبایا جائے تو یہ آپ کو اس مضمون پر لے جائے گا۔ مگر اگر "تلاش" دبایا جائے تو اس مضمون کا حوالہ نہیں ملتا۔ اس کی ابھی تک مجھے سمجھ نہیں آ رہی۔ ‬ --Urdutext 10:07, 1 جولا‎ئی 2006 (UTC)

وجہ

کیا وجہ ہے واقعی سمجھ نہیں آتی۔

Urdu Fonts

Hi, I don't know Urdu, so I'm writing in English, Sorry. My computer can display most of the ARabic letters here, but some of it only shows up as boxes. Where can I get Urdu fonts to see those letters?

If you are using Windows XP (SP2), then you should not need to install any additional fonts to view the material here. It may have to do with your browser settings. Specifically, check the preferences of your browser. Specific help is available at Urdu Help. You can get additional Urdu fonts from CRULP.

--Urdutext 16:55, 1 جولا‎ئی 2006 (UTC)

I believe I do have Windows XP, but I still can't see Urdu letters that aren't in Arabic or Persian. All I want is a way to view those letters. Thank You.

‪:To my knowledge, Urdu shares the Unicode characters with Arabic and Farsi. Is the problem you are experiencing specific to ur.wikipedia ? How do other Urdu sites fare on your system. --Urdutext 03:21, 2 جولا‎ئی 2006 (UTC)

  • Please go the following site and follow the instructions. If some characters are still not clear even after you finish with the site, check your Encoding and and set it on European or Arabic Windows.

MICROSOFT URDU HELP

پرویز مشرف

پرویز مشرف پر کلک کرنے سے یہ متعلقہ مضمون پر نہیں لے جاتا حالانکہ یہ اسی نام پر مضمون اس لنک پر موجود ہے


http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%BE%D8%B1%D9%88%D9%8A%D8%B2_%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%81


اس کی کیا وجہ ہے۔۔۔؟؟؟ --Adilch 15:19, 9 جولا‎ئی 2006 (UTC)

اردو ی اور عربی ي

جو نام اوپر لکھا تھا اس میں ی اردو والی تھی اور جو لنک آپ نے نیچے دیا تھا اس میں ی عربی کی تھی۔ اب اسکو منتقل کردیا ہے ، میرا خیال ہے اب کوئی مسلہ نہیں ہوگا۔

معیار

تو یار کوئی معیار تو بنانا چائیے۔۔ لگتا ہے اب آپ نے اردو والی ی کردی ہے ۔۔ بہت بہت شکریہ۔۔ اپنے دستخط تو دیا کریں--Adilch 18:05, 9 جولا‎ئی 2006 (UTC)

یار؟

بازاری زبان بازار ہی میں چھوڑ آیا کریں تو بہتر ہے۔ --حکیم العروج 00:06, 10 جولا‎ئی 2006 (UTC)

آرکڈ اردو ویکیپیڈیا کمیونٹی

میں نے آرکڈ پر اردو ویکیپیڈیا کمیونٹی بنائی ہے ہو سکے تو اسے بھی جوائن کر لیں www .orkut. com/Community.aspx?cmm=16761190&refresh=1

مبارک

اردو ویکیپیڈیا پر ہندی ویکیپیڈیا سے زیادہ مضامین ہو گیے ہیں۔ چلتا رہے یہ کارواں۔۔۔ ویکیپیڈیاز کی فہرست


موازنہ کرنا ہے تو فارسی وکی سے کریں۔ ہندی سے ہمارا کیا لینا دینا ہے؟

--Urdutext 23:33, 14 جولا‎ئی 2006 (UTC)


منبع متن wikisource

اس عنوان سے بائیں کالم پر ربط ہے، مگر صفحہ ابھی تک بنا نہیں۔ اس کا مقصد پرانی کتب جن کے جملہ حقوق اب محفوظ نہیں رہے، کو شائع کرنے کی سہولت دی جاتی ہے۔ اگر احباب کے پاس ایسی کتب ٹائپ شدہ موجود ہوں تو یہاں رکھی جا سکتی ہیں۔ --Urdutext 23:33, 14 جولا‎ئی 2006 (UTC)

Adding a link on the First page.

I I would very much like to participate in the project. My name is Omer Farook. I am a professor of Electrical and Computer Engineering Technology. in Purdue University Calumet. Hammond IN. 46323. USA My mother tonue is Urdu. I have developed a chacter set for Urdu that is based on ASCII code. Please communicate and tell me how should I start participating. My email is ofarook@yahoo.com Thanks. Omer Farook

THE MODERN INTERNATIONAL STANDARD LETTERS OF ALPHABET FOR URDU - HINDUSTANI NB: The Link I would like to add on First page is

  • اردو ویب پر یکظابطہ (یونیکوڈ) استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے آسکی اردو ضابطہ پر یہاں مضمون لکھ کر شروع کر سکتے ہیں۔ اگر کمپوٹر پر لکھنے کی مدد درکار ہو تو [1] دیکھیں۔ انجینرنگ، طرزیات (ٹیکنالوجی)، اور ریاضی کے موضوعات پر مضامین کی شدید ضرورت ہے۔ آپ اپنی کاوشوں سے نوازیں۔

--Urdutext 23:14, 19 جولا‎ئی 2006 (UTC)

آج کا منتخب مقالہ

عرصہ ہونے کو آیا یہی ایک مضمون بحر اوقیانوس دیکھتا چلا آ رہا ہوں۔ کیا یہ آج کبھی ختم نہیں ہوگا۔ کیا کوئی نیا مقالہ بھی یہاں شامل ہو پائے گا اسی طرح تاریخ علم سے چند سطور میں بھی وہی مضمون۔ اس کو روزانہ نہیں تو کچھ دنوں کے بعد بدلنا چاہیے۔

Wahab

آپ خود

آپ خود تبدیل کردیجۓ ، بس ایک خیال رکھنے کی عرض ہے کہ صفحہ کی صورت نہ بگڑنے پاۓ اور جو تحریر آپ رکھیں وہ صفحہ اول کے معیار کے مطابق ہو۔ افراز


باہمی مشورہ

ٹھیک ہے میں اچھا مقالہ یا شخصیت یہاں لانے کی کوشش کروں لیکن پہلے آپ لوگوں سے مشورہ ہوگا اس کے بعد کسی کو شامل کیا جائے گا۔ ہر کام باہمی صلاح مشورے سے ہو تو اچھا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور بات پوچھنی تھی کہ وکی بکس کی نظامت کون کر رہا ہے۔ وہاں بھی کام کرنے کی گنجائش ہے لیکن پہلے وہاں پر فونٹ وغیرہ کے مسائل کو حل کردیا جائے تو بہتر رہے گا۔

Wahab

تجویز

اپنا ہی لکھا ہوا مضمون پیش کرنا عجیب سا تو لگتا ہے لیکن ڈھانچہ انسانی اور اقوام متحدہ کے بارے میں کیا خیال ہے۔--Adilch 19:24, 20 جولا‎ئی 2006 (UTC)


اچھے ہیں

دونوں مضامین اچھے ہیں اور ان کو شامل کرنے میں کوئی قباحت مجھے تو نظر نہیں آتی۔

Wahab

Namespaces

The namespaces have now been updated, as per http://bugzilla.wikimedia.org/show_bug.cgi?id=6552 . -- Tim Starling 06:06, 14 اگست 2006 (UTC)

Thanks Tim سیف اللہ 11:17, 14 اگست 2006 (UTC)

TOO SMALL

Someone please double the size of the Urdu font used on this website. Urdu script is so fine that it makes it hard for the elderly to read such tiny letters. Sory to write in English but this old man doesn't know how to type in Urdu letters. Where can I get the software.

* To increase the font size, from the keyboard press CTRL + (to decrease press CTRL -)

Or hold the CTRL key and move the wheel on the mouse.

  • For help with Urdu keyboard, see [2], [3], or visit the Jang's website [4]
  • You don't need any special software. Everything comes with your operating system (e.g. Windows XP)

--Urdutext 01:07, 16 اگست 2006 (UTC)

  • I THINK THAT WE SHOULD INCREASE THE SIZE OF THE FONTS ON URDU WIKIPEDIA, ONE POINT LARGER THAN THE PRESENT. WE CAN NOT EXPECT THE OLD PEOPLE THAT ALL OF THEM CAN READ SUCH AN SMALL SIZE AND ALSO WE CAN NOT TEACH EVERYONE ABOUT HOW TO ENLARGE THE SIZE OF THE SITE BY USING KEYS OF KEYBOARD, EVEN SOME OLD MOUSE DONT HAVE ANY WHEEL, AND WE ALSO CAN NOT EXPECT THAT EVERYONE CAN DO LIKE THIS, MANY PEOPLE DONT KNOW HOW TO PLAY WITH KEYBOARDS, AND THERE ARE MANY WHO ONLY JUST WANT TO READ, THEY EVEN DONT KNOW HOW TO WRITE IN A COMPUTER NO MATTER WHAT THE LANGUAGE IS, URDU OR ENGLISH. YOU CAN SEE THE SIZE OF FARSI WIKIPEDIA, I THINK ITS EXTRA LARGE, WE DONT NEED TO GO FOR SO LARGE SIZE BUT JUST ONE POINT UP SHOULD BE BEST.

منتظمیت

السلام وعلیکم برادران! اردو ویکی پیڈیا کا نیا رکن ہوں، اور گذشتہ چند دنوں سے مستقل تحریریں لکھ رہا ہوں، میں منتظم بننا چاہتا ہوں اس کے لئے کچھ معلومات درکار ہیں اس کہ اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟۔ تمام حضرات میرے مضامین کے بارے میں اپنی رائے سے مجھے آگاہ کرسکتے ہیں۔ ہمت افزائی یا تصحیح کرنے پر مجھے خوشی ہوگی۔ والسلام

منتظمیت

السلام وعلیکم برادران! اردو ویکی پیڈیا کا نیا رکن ہوں، اور گذشتہ چند دنوں سے مستقل تحریریں لکھ رہا ہوں، میں منتظم بننا چاہتا ہوں اس کے لئے کچھ معلومات درکار ہیں اس کہ اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟۔ تمام حضرات میرے مضامین کے بارے میں اپنی رائے سے مجھے آگاہ کرسکتے ہیں۔ ہمت افزائی یا تصحیح کرنے پر مجھے خوشی ہوگی۔ والسلام fkehar،۔14 اکتوبر 2006ء

Political parties

hi,

I'm in a process of creating a uniform system of creating articles on political parties across wikipedias of different languages. I need help with Urdu translations, please contribute at en:User:Soman/Lang-Help-ur. --Soman 14:10, 26 اکتوبر 2006 (UTC)

حذف شدگی مضامین

یہ قطعہ مناسب مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، دیکھیۓ تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام#حذف شدگی مضامین

ایک گذارش

آج کافی عرصہ بعد ادھر آنا ہوا۔دیکھتا ہوں ماشااللہ اردو وکی کی محفل پہلے سے زیادہ وسیع اور خوبصورت ہو چکی اس کے لئے آپ سب اور خصوصی طور پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔اس سے پہلے صرف ایک یا دو بار اردو وکی پر آیا تھا اور صرف چند الفاظ تحریر کر کے چل دیاتھا بعد میں بوجہ شدید مصروفیت آپ کی اس خوبصورت محفل میں آنا نصیب نہ ہوسکا۔ میں یہاں محترم منتظمین سے ایک گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں یہاں ( یعنی اردو وکی ) پراپنے بلاگ کی طرح قرآن کریم کا اردو ترجمہ لکھنا چاہوں تو کیا وہ مجھے اس کی اجازت مرحمت فرمائیں گے ؟

ایک بڑی اہم بات یہ بھی ہے کہ آج تک میں وکی پر اس سلسلہ میں کوئی قدم اس لئے بھی نہیں اٹھا پایا میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ کیا یہاں وکی پر قرآن کریم کا ترجمہ کرنا صحیح ہوگا؟ کیونکہ یہاں کوئی بھی اس میں ترمیم و تبدیلی کر سکتا ہے تو محترم منتظمین یہ بھی مشورہ عنائت فرماویں کہ وکی کو آپ قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کے لحاظ سے محفوظ تصور کرتے ہیں ؟

پردیسی

قرآن کریم کے ترجمے کے حقوق اس کے مترجم و ناشر کے حق میں محفوظ ہوں گے۔ اس لیے قرآن کے کسی بھی ترجمے کو مکمل طور پر وکیپیڈیا پر شائع کرنا حقوق اشاعت کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ ویسے بھی اسلامی قانون کے مطابق قرآن کا ترجمہ قرآن نہیں ہے لہذا حقوق اشاعت کا قانون اسلامی قانون سے متصادم بھی نہیں ہے۔
قرآن کے مختلف تراجم انٹرنیٹ پر باآسانی دستیاب ہیں اس لیے کسی خاص ترجمے کو وکیپیڈیا پر شامل کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نظر نہیں آتی۔ ویسے بھی ہو سکتا جو ترجمہ آپ شامل کرنا چاہیں اس کی صحت پر کچھ قارئیں شک ظاہر کریں۔ اس لیے ایسا مواد جو ناقابل تصفیہ تنازعہ کی وجہ بنے شامل نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔
حیدر 21:15, 22 نومبر 2006 (UTC)
میرے خیال میں تو یہ ایک بہت ہی اچھا قدم ہوگا۔ بلکہ ‍قرآن کے لیے ایک الگ سے وکی ہونا چاہے تھا (بائبل کے بہت سے وکی ہیں)۔ مگر فی الحال اس کے لیے اردو وکیپیڈیا بہتر جگہ نہیں ہے۔ بلکہ آپ یہ کام وکی کتب پر کر سکتے ہیں۔ وہاں پر ابھی کوئی بھی منتظم نہیں ہے، اگر آپ وہاں کام کر سکتے ہیں تو آپ کو منتظمیت دلوا دیتا ہوں۔
اگر آپ وہاں کام کریں تو ایک چیز کا ضرور خیال رکھیے گا کہ کسی بھی صفحہ پر الفاظ کا انبار نہ لگے۔کام اس طرح کیجیے گا کے دیگر تراجم اور تفاسیر بھی آسانی سےشامل کی جا سکیں۔
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 02:54, 23 نومبر 2006 (UTC)


حیدر صاحب آپ کی بات بجا ہے کہ قرآن کا ترجمہ قرآن نہیں ہے اور اس میں کوئی شک کی بات بھی نہیں مگر ایک عامی انسان چونکہ قرآن کی زبان سے نابلد ہوتا ہے اس لئے اہل زبان کو سمجھانے لئے اسی کی زبان میں مختلف تراجم بھی کئے گئے ہیں۔اور جہاں تک حقوق اشاعت کی بات ہے تو محترم یہ ایک لمبی بحث ہے کہ اسلامی مواد خصوصاً قرآن کے تراجم کے حقوق محفوظ کرنا کیسا ہے۔

بحرحال میں آپ کی اس بات سے ایک حد تک اتفاق ضرور کروں گا کہ جو ترجمہ میں پیش کرنا چاہتا ہوں قارئین اس کی صحت پر شک کا اظہار کر سکتے ہیں۔اصل میں میرے محترم فی زمانہ مختلف مکتبہ فکر اور خود ساختہ مذاہب کے ماننے والے لوگوں کے ذہن تعصبات سے اتنے بھرے ہوئے ہیں کہ وہ اپنی مطلب کی چیز کے علاوہ کسی اور طرف نگاہ اٹھانا ہی پسند نہیں کرتے ، پڑھنا تو دور کی بات ٹھرتی ہے۔ جب تک انسان کسی سچی بات ، تحریر کو پڑھے اور پرکھے گا نہیں تب تک اس کی سمجھ بھی ویسی ہی رہے گی۔

انسان حقیقت کو تبھی پا سکتا ہے جب اس کا ذہن اور دل بھی کھلا ہو اور یہ انسان کے اپنے بس کی بات نہیں ہوتی صاحب ، یہ صرف اللہ سبحانہ و تعالےٰ کی دین ہے۔

خوش رہیں

پردیسی



برادر سیف اللہ ! میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ قرآن کے تراجم کے لئے وکیپیڈیا بہتر نہیں ہے اور میں آپکی پیشکش کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں مگر میرے محترم برادر میں اس عہدے کا اہل نہیں ہوں۔

ہاں میں وکی کتب والی بات سے سوچ رہا ہوں کہ اپنے اردو کتب ڈاؤنلوڈ والے سیکشن کی طرح ایک کتب خانے کا انتظام بھی اپنے ہی ڈومین پر شروع کروں اس کے لئے وکی کتب جیسے ہی کتب خانے جیسے سوفٹ کی کھوج کرتا ہوں ۔ اگر یہ کتب خانے کا سوفٹ وئیر یہی وکی سوفٹ وئیر ہے اور اس میں کسی علیحدہ ایکسٹینشن کا اضافہ ہوا ہے تو مجھے اس کے بارے بتائیے گا اور یہ علیحدہ ہے تو تب بھی اس کا ڈاؤنلوڈ ربط اور معلومات سے آگاہ کیجیے گا۔الحمدللہ کسی بھی ویب سوفٹ وئیر کو اردو میں ڈھالنا میرے لئے کوئی مسئلہ نہ ہے۔

دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔


پردیسی

ایک بات ہے!

صفحہ اول پر آج کا منتخب مقالہ، چند سطور متفرق،آج کی باتاور کیا آپ کو معلوم ہے؟ میں مجھے ایک قاری کے نقطہ نظر سے کوئی فرق معلوم نہیں ہورہا۔4 خانوں کی بجاۓ اگر یہی علم 2 خانوں میں رکھا جاۓ مگر تبدیل تیزی سے کی جاۓ تو زیادہ اچھا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کو مضمون کی شکل دی جا رہی ، اس کو پوئنٹس کی شکل میں مختصر ہونا چاہے،

اور کہیں بھی مضمون میں (صفحہ اول کے علاوہ) اپنی طرف سے فونٹ مت رکھیں۔ شکریہ --سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 07:35, 29 دسمبر 2006 (UTC)

سانچہ معلوم کی تصویر

  • کوئی دوست سانچہ کیا آپ کو معلوم ہے میں ظاہر ہونے والی تصوہر کو دائیں سے بائیں کر دے تو مہربانی ہوگی۔

کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟

میرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیںکہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوںنے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوںاورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیںپر ختم نہیں کروںگا۔

والسلام سیدعامرعلی

اردو کی لاجواب خدمت

اسلام علیکم! آپ لوگ اردو کی لاجواب خدمت کر رہے ہیں، یہ سائٹ معلومات کا خزانہ ہے۔مصروفیت کے باوجود میں دو چار دن سے اس سائٹ پر آرہا ہوں اور اس سائٹ کو سمجھنے کی کوشیش کر رہا ہوں۔میرے کچھ ابہام کا آپ نے فورا جواب دے کر مجھے حیران کردیا،اور اپنائیت کا احساس دلادیا۔میں کس طرح اس سائٹ میں آپ لوگوں کا ساتھ دے سکتا ہوں۔آپ کون لوگ اس سائٹ کو چلا رہے ہیں، آپ لوگوں کا تعلق کہاں سے ہے۔میں اگر اپنے نام سے لاگ ان ہوتا ہوں تو اس کے کیا کیا فوائد ہیں۔ جواب کا منتظر۔۔۔۔۔۔ محمد احسن خان

احسن صاحب، وکیپیڈیا ایک طرح سے تعلیم میں عوام الناس کی بھلائی اور جمہوریت کی مہم ہے۔ یہاں پر کوئی بھی لکھ سکتا ہے اور یہاں موجود مقالے سب کے لئے ہیں، بغیر کسی پابندی اور فیس کے۔ مقالوں کے مسودوں میں سب لوگ اپنا نقطہ نظر پیش کر سکتے ہیں لیکن وہ نقطہ نظر prevail کرتا ہے جس پر اکثریت متفق ہو۔ ہمیں تمام شعبوں میں لکھنے والوں کی ضرورت ہے، بلکہ سخت ضرورت ہے۔ اس لئے اگر آپ ہمارا ساتھ دیں تہ ہم سب کو بہت خوشی ہو گی۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اسے کون لوگ چلا رہے ہیں، تو کمپیوٹر سسٹم اور انفراسٹرکچر تو امریکہ میں ہے اور انگریزی زبان میں اس آئیڈیا کے اصل بانی جمی ویلز صاحب ہیں۔ اردو وکیپیڈیا کو بہتر بنانے کی کوشش پوری دنیا میں پھیلے ہوئے پاکستانی کر رہے ہیں، آپکے اور میرے جیسے۔ آپ بھی آگے بڑھ کر اپنا حصہ ڈالئے اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیجئے۔ شاید ہم سب کی اجتماعی کوشش سے ہم اردو زبان اور پاکستان کی کچھ خدمت کر سکیں اور پاکستان کے بچوں اور بڑوں کے لئے ایک معیاری دائرہ المعارف مرتب کر سکیں۔--کاشف عقیل 19:38, 2 مئی 2007 (UTC)

آپ اپنے تبصرات اس زیرترمیم تبادلۂ خیال میں شامل کریں۔

عارضی

خوش آمدید کے خانے میں طرزیات کے سوا تمام روابط عارضی ہیں۔ انکے ابواب بن جانے کے بعد انکو اپنے اپنے باب کے درست صفحے کی جانب کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی

خراج تحسین

سچی بات تو یه ہے که میں اس قابل هی نہیں هوں که اس وقت وکی پیڈیا پر لکهنے والوں کا آپنے سے تقابل کروں ـ آپ سب لکهنے والے عظیم لوگ هیں که بے غرض کام کررہے هیں ـ مجهے اس بات پر فخر ہے که میرا نام بهی آپ سب لوگوں کے نام کے ساتھ لکها هوا ہے ـ میں اپنے روزی روزگار کے کاموں میں پهنسا هوا اتنا کام بهی کرنے سے قاصر هوں که آپ سب کے ساتھ مشاورت میں هی شامل هو جاؤں ـ آج اس انسائکلوپیڈیا کی جو شکل هے یه اج سے دو سال پہلے سے بہت هی مختلف ہے اور مثبت انداز سے مختلف ہے ـ بہت سے دوست ہیں جن کے ساتھ میں کبهی بهی ہم کلام نہیں هوا میں آپ سب دوستوں سے بہت متاثر هوں اور مشکور بهی خاورـ 08:19, 22 جون 2007 (UTC)~~

  • سلام خاور بھائی ۔ پہلی بات تو یہ کہ بہت شکریہ آپ نے صفحۂ اول کی تبدیلوں پر راۓ ظاہر کی، سچی بات بتاؤں ؟ مجھے صرف دو افراد کی راۓ کا شدت سے انتظار تھا، ایک آپ اور دوسرے ثاقب صاحب :- ) رہی بات آپ کی مصروفیات کی تو جناب آپ بس جب جب ہو سکے آتے جاتے رہا کیجیۓ بس اسی سے ہمت رہتی ہے کہ پرانے ساتھی ساتھ دے رہے ہیں۔ اور ہاں صاحب یہ تقابل والی کیا بات کر دی آپ نے ؟!! کیسا تقابل جناب ؟ وہ میاں اقبال صاحب ایسے ہی مواقع کے لیۓ تو کہـ چھوڑے ہیں کہ ۔۔۔۔

افراد کے ہاتھ میں ہے اقوام کی تقدیر
ہــر فــرد ہے ملت کے مقدر کا ستـارہ


آتے جاتے رہا کیجیۓ۔ وسلام ۔ سمرقندی


  • السلام وعلیکم خاور صاحب! میری کبھی آپ سے براہ راست گفتگو تو نہیں ہوئی لیکن اتنا جانتا ہوں کہ آپ اس وقت اردو وکیپیڈيا سے وابستہ ہوئے جب اس کی بنیادیں رکھی گئی تھیں، اس لحاظ سے آپ بانیان میں سے ایک ہیں۔ یقین کیجیے آپ کے اس پیغام سے دل کو تقویت حاصل ہوئی ہے اور نیا حوصلہ ملا ہے۔ تقابل والی بات کہہ کر آپ شرمندہ نہ کریں۔ بلکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا نام بانیان کے ساتھ لکھا ہے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

ایک مدت بعد پھر سے کچھ لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ احباب سمجھ رہے ہوں گے کہ میں شاید غائب ہوگیا ہوں ایسا قطعا نہیں ہوا بلکہ میں چکر تو لگاتا رہا ہوں البتہ لکھا کچھ نہیں۔ یقینا میرے وارنٹ نکل چکے ہوں گے مگر ملزم خود ہی پھر حاضر ہو گیا۔ ایک تجویز دینی تھی کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ تبادلہ خیال کے ساتھ متحرک اراکین کی ایک بیٹھک ہو وکی پر ہی اور اس میں سب نہیں مگر جو قابل اعتماد لوگ ہیں وہ مل کر منصوبہ بندیاں کریں اور ایک دوسرے کے حال سے بھی باخبر رہا کریں --محب علوی 07:19, 30 جون 2007 (UTC)

  • بالکل ہو سکتا ہے۔ آپ ایسا اسی صفحہ پر بھی کر سکتے ہیں اور یا پھر اپنے تبادلۂ خیال پر کر لیجیۓ۔ لیکن اگر کسی الگ جگہ کوئی صفحہ اس بیٹھک یا پنچائت کیلیۓ بنانا ہے تو پھر دیگر ارکارن کی راۓ لینا پڑے گی۔ سمرقندی

یه ایک اچهی تجویز ہے لیکن کبهی کبهی حالیه تبدیلیوں پر نظر رکهتے هوئے مشاورت میں شامل هونا مشکل هو جاتا هے ـ آگر ایسا هو جائے که متحرک صاحبان کو ای میل کر دی جائے جس میں اس مشاورت کی جگه کا لنک بهی هو تو اس طرح میرے جیسے بندے کا بهی آپ کے ساتھ مشاورت میں شامل هونا اسان هو جائے گا میرا ای میل ایڈریس ہے ellha@yahoo.com

باقی اس کے لیے کیسی جگه بنانی ہے یا کہاں تو اس بات کا فیصله جیسا آپ لوگ کریں گے میں بهی آپ کے ساتھ هوں اس کے علاوه میں نے ایک بات کہنی تهی که صفحه اول پر معاشره کے زمره کے ساتھ لگا هوا ایمج اٹلی اور سپین کا جهنڈا ہے اگر کوئی صاحب اس ایمج کا لنک مجهے ای میل کر دیں تو میں اس کو کوشش کرتا هوں که پاکستان اور انڈیا کے جهنڈے میں بدل دوں ـ 00:16, 3 جولا‎ئی 2007 (UTC)خاور


اقوال زریں کا سلسلہ اچھا تھا مگر اب صفحہ اول پر نظر نہیں آرہا ، اس کے علاوہ آج کی بات کا شاید عنوان ختم کر دیا گیا ہے مگر بات چل رہی ہے۔ کیا اقوال زریں دوبارہ شروع کرنے کا سلسلہ کیا جاسکتا ہے میرے خیال میں بہت اچھا تاثر دے رہے تھے وہ صفحہ اول پر --198.151.41.206 20:14, 15 اگست 2007 (UTC)

مضامین میں ترمیم

جن اصحاب کے کھاتے یہاں موجود ہیں ان سے التماس ہے کہ ترامیم اپنے نام سے کیا کریں۔ گمنام ترمیم کا ہر مضمون خواہ مخواہ تاریخیہ دیکھ کر پڑتال کرنا پڑتا ہے۔ --Urdutext 22:48, 15 اگست 2007 (UTC)


معذرت خواہ ہوں کہ تبصرہ کرتے ہوئے میں نے دھیان نہیں دیا کہ میں لاگ ان نہیں ہوں بعد میں کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا ویسے اس سوال کا جواب نہیں مل سکا جو پوچھا ہے۔ --محب علوی 00:31, 18 اگست 2007 (UTC)

محب صاحب، اس کا حل تو آسان ہی ہے۔ آپ اقوال زریں لکھ کر ثاقب صاحب کے حوالے کر دیں۔ وہ صفحہ اول پر ڈال دیں گے۔

--Urdutext 03:22, 18 اگست 2007 (UTC)

Selam

Hi,

Nice wikipedia

Take care of yourself

kızılsungur

Foreigners box

On the Main Page, there is a box which reads "You can leave a message in English or Japanese here". I think this is supposed to say "in English and Urdu", because I don't think there are a lot of Japanese people reading this Wikipedia. -- Prince Kassad 18:30, 2 دسمبر 2007 (UTC)

Duplicate image to be deleted: use Crystal Clear app wp.png

Please replace Image:Crystal 128 wp.png with Image:Crystal Clear app wp.png. It will be deleted soon from Wikimedia Commons as a duplicate. Cheers! Siebrand 13:53, 22 جنوری 2008 (UTC)

Last notice! Siebrand 07:42, 23 جنوری 2008 (UTC)

منتخب مضمون کی تبدیلی

منتخب مضمون کو "اس ہفتے کا منتخب مضمون" ہونا چاہئےنا کہ"اس سال کا منتخب مضمون" --نوید اظہر 01:54, 16 فروری 2008 (UTC)

Typing in Urdu

Is there any facility to type urdu directly in the pages, clicking and making pages, is so hard, I too want to take part in this project, but the only thing is typing is not available in this project, ::sayeedi

سعیدی صاحب:

  • پہلے تو اردو وکیپیدیا پر کھاتہ بنائیں
  • لگتا ہے کہ آپ نے اردو کلیدی تختہ وغیرہ اپنے کمپیوٹر پر نصب نہیں کی ہوئی۔ اس سلسلہ میں مدد کے لیے تبادلۂ خیال صارف:Shahab دیکھیں یا دائیں جانب "معاونت" پر کلک ماریں۔
  • اگر آپ کو اردو نصب کرنے میں دشواری ہے، تو اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ وکیپیڈیا پر urdu keyboard Gadget استعمال کریں۔ کھاتہ (account) بنانے کے بعد آپ کو اوپر "میری ترجیہات" نظر آئے گا، اس پر کلک کریں، اور Gadgets کا TAB منتخب کرو۔ یہاں "اردو کلیدی تختہ (آزمائشی)" پر tick کرو۔ اب اپنی ترجیہات کو محفوظ کر دو۔ یہ تختہ صوتی (phonetic) ہے۔

--Urdutext 10:10, 26 مئی 2008 (UTC)

محترمی، میں نے آپ کے ھدایات کے مطابق، اپنا کھاتا کھولا، اور اردو میں ٹائپ بہ آسانی کر پارہا ہوں، بہت بہت شکرئہ۔ Ahmadnisar 18:59, 13 جولا‎ئی 2008 (UTC) مزید ایںکہ، میں تیلوگو زبان ویکیپیڈیا میں صارف ہوں، اور وہاں اکثر عنوانات لکھتا اور ترمیمات کرتا آرہا ہوں۔ اگر کوئی، میری تھوڑی رہنمائی فرمائیں، تو میں بھی خدمت اردو کے لئے حاضر ہوں۔ Ahmadnisar 19:02, 13 جولا‎ئی 2008 (UTC)


Assalam o alaikum ! PLEASE CHANGE THE URDU FONT USED IN THIS SITE. BECAUSE THIS FONT IS NOT EASILY READABLE.... I THINK THE FONT USED IN THIS SITE: www.ecp.gov.pk (I don't know its name) IS MUCH BETTER. THANKS, FAIZAN HADI Left-aligned text

  • If you refer to the heading of that site, then its not in a web based font but just an image. That font is called nastaleeq and as far as I know there is no calligraphically proper nastaleeq font available in the world :-) Samarqandi.

Each user can select his/her own font as described معاونت:ڈھنگ پرچہ here. --Urdutext 11:22, 23 جولا‎ئی 2008 (UTC)


Devanagari

Please can you add the Template : साँचा:मुखपृष्ठ अनुक्रमणिका to the main page, since in India, Urdu speakers write the language in Devanagari.

Here is some information about it on the English Wikipedia: [5]

"More recently in India, Urdu speakers have adopted Devanagari for publishing Urdu periodicals and have innovated new strategies to mark Urdū in Devanagari as distinct from Hindi in Devanagari.[1] The popular Urdu monthly magazine, महकता आंचल (Mahakta Anchal), is published in Delhi in Devanagari in order to target the generation of Muslim boys and girls who do not know the Persian script. Such publishers have introduced new orthographic features into Devanagari for the purpose of representing Urdu sounds. One example is the use of अ (Devanagari a) with vowel signs to mimic contexts of ع (‘ain). To Urdu publishers, the use of Devanagari gives them a greater audience, but helps them to preserve the distinct identity of Urdu when written in Devanagari."

مضمون کہاں نامزد کرنا ہے؟

مرکزی صفحہ پر "خبروں ، حالیہ واقعات" وغیرہ کے لیے ایک کو مضمون کہاں نامزد کرنا ہے؟اینٹے پینٹے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:54، 5 اگست 2021ء (م ع و)

جناب Ainty Painty، اگر آپ کو کوئی بھی مضمون کو حالیہ واقعات کے لئے نامزد کرنا ہے تو آپ مضمون کو درست کرنے کے بعد کسی بھی منتظمین کو کہہ سکتے ہیں۔‌ یہ بات آپ اس مضمون کے تبادلۂ پر لکھ سکتے ہیں یا مجھے بھی بتا سکتے ہیں میرے صفحے پر۔‌ شکریہ۔‌ حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:00، 6 اگست 2021ء (م ع و)
حسن، شکریہ! لیکن کیا یہ ٹھیک نہیں ہے کہ ایک الگ صفحہ ہونا چاہیے جہاں کوئی خبروں / حالیہ واقعات / حالیہ اموات وغیرہ میں ایسے مضامین کو نامزد کر سکے؟ انگریزی و دیگر ویکیز کی طرح۔‌پھر شکریہ اینٹے پینٹے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:38، 6 اگست 2021ء (م ع و)
جی Ainty Painty، بلکل ہونا چاہیے۔‌ میں نے کوشش کی تھی کہ اس صفحے کو فعال رکھوں اور کچھ حد تک میں نے اس سے متعلق صفحے اور سانچے کا ترجمہ بھی کیا لیکن یہاں پر کم صارفین ہیں اس کی وجہ سے ابھی تک نہیں ہو پایا۔‌ حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:52، 6 اگست 2021ء (م ع و)
Ainty Painty، اب آپ خبروں اور حالیہ واقعات کے لیے مضامین یہاں نامزد کرسکتے ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:23، 25 جنوری 2023ء (م ع و)
عافیؔ شکریہ! یہ ایک اچھا قدم ہے۔اینٹے پینٹے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:27، 26 جنوری 2023ء (م ع و)
Ainty Painty، مجھے امید ہے کہ آپ جیسے صارفین نئی خبروں سے صفحہ اول کو زینت بخشتے رہیں گے۔ مرکزی صفحہ کے خبروں والے سیکشن میں انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح نامزدگی کا لنک بھی شامل کیا گیا ہے۔ اگر کم سے کم ہر روز ایک نامزدگی بھی حاصل ہوتی ہے تو وہ بھی ابتدا میں غنیمت ہے۔ اس موقع پر میں انگریزی ویکیپیڈیا کے ایڈمن اور میرے عزیز @Amakuru: کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ایک اہم مسئلے کو حل کرنے میں میری مدد کی۔ وہ میری نظر میں اردو پر اس اقدام کے معماروں میں ہمیشہ یاد رکھے جانے چاہیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:02، 26 جنوری 2023ء (م ع و)
عافیؔ،اینٹے پینٹے، صارف:عاقب نذیر--- ہم تمام بھائی مل کر اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کے خبروں والے سیکشن اور کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشن کو اپڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔ میں پچھلے دو مہینوں سے خبریں نامزد کر رہا ہوں اور عافی بھائی ان خبروں کو خبروں والے سیکشن میں شامل کر دیتے ہیں۔ ہم اسی طرح کوشش کریں تو صفحہ اول کے باقی سیکشز کو بھی اپڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر صارفین کی کمی ہے لیکن ہم چار پانچ بھائی مل کر اور ایک ٹیم بنا کر صحفہ اول کو بہتر کر سکتے ہیں تاکہ نئے آنے والے صارفین کو اردو ویکیپیڈیا کی جانب متوجہ کر سکیں اور اس طرح شاید ہماری ٹیم میں مزید صارفین شامل ہوجائیں۔

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:03، 6 مارچ 2023ء (م ع و)

عافیؔ،اینٹے پینٹے، صارف:عاقب نذیر--- ہم تمام بھائی مل کر اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کے خبروں والے سیکشن اور کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشن کو اپڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔ میں پچھلے دو مہینوں سے خبریں نامزد کر رہا ہوں اور عافی بھائی ان خبروں کو خبروں والے سیکشن میں شامل کر دیتے ہیں۔ ہم اسی طرح کوشش کریں تو صفحہ اول کے باقی سیکشز کو بھی اپڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر صارفین کی کمی ہے لیکن ہم چار پانچ بھائی مل کر اور ایک ٹیم بنا کر صحفہ اول کو بہتر کر سکتے ہیں تاکہ نئے آنے والے صارفین کو اردو ویکیپیڈیا کی جانب متوجہ کر سکیں اور اس طرح شاید ہماری ٹیم میں مزید صارفین شامل ہوجائیں۔

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:06، 6 مارچ 2023ء (م ع و)

نامزدگی کے لیے خالی ٹیمپلیٹ

کیا کوئی انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح نیوز کی نامزدگی کے لیے خالی ٹیمپلیٹ کا گروپ نوٹس بنا سکتا ہے؟ اینٹے پینٹے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:43، 14 جولائی 2023ء (م ع و)

@Ainty Painty:، یہ سانچہ پہلے سے موجود ہے۔ دیکھیے {{امیدوار برائے خبر}}۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:14، 8 دسمبر 2023ء (م ع و)
@TheAafi: میرا مطلب ہے کہ اگر کوئی اسے انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح ڈراپ ڈاؤن کے طور پر شامل کرے۔ اینٹے پینٹے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:03، 9 دسمبر 2023ء (م ع و)
@Ainty Painty:، کیا آپ مجھے اس کی مثال دے سکتے ہیں؟ میں سمجھ نہیں پایا۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:23، 9 دسمبر 2023ء (م ع و)
@TheAafi:، یہاں اینٹے پینٹے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:03، 10 دسمبر 2023ء (م ع و)
شکریہ۔ @Ainty Painty:، اعلانِ ترمیم تو میں نے تخلیق کردیا ہے لیکن فعال نظر نہیں آرہا ہے۔ امید ہے کہ کچھ عرصے تک اس کا حل دیکھ پاؤں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:27، 10 دسمبر 2023ء (م ع و)
@Ainty Painty:، YesY تکمیل۔ دیکھیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:36، 18 دسمبر 2023ء (م ع و)
@TheAafi:، زبردست. شکریہ اینٹے پینٹے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:33، 18 دسمبر 2023ء (م ع و)

پرویز مشرف کا انتقال

چونکہ پرویز مشرف کا انتقال ہو چکا ہے، ضروری ہے کہ اس خبر کو صفحہ اول پر جگہ دی جائے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:31، 6 فروری 2023ء (م ع و)

Edit request on 26 نومبر 2022

منتظمین اردو ویکیپیڈیا سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی مجھے صفحہ اول میں تبادلہ خیال کی اجازت دی جائے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)فہد سعید جنجوعہFahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

  1. Ahmad, R., 2006.