تبادلۂ خیال:عزت نفس اور خوداعتمادی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مضمون اچھا ہے، مگر اسلوب کا مسلئہ ہے۔ معلوماتی انداز میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ --Urdutext 00:34, 9 مارچ 2007 (UTC)

میں آپ کی بات کو سمجھ نہین پایا[ترمیم]

محترم میں آپ کی بات کو سمجھ نہیں پایا وضاحت فرما دیں۔ یا پھر مضمون میں جس جگہآپ کو نظر آ رہا ہے کہ مزید بہتری کی ضرورت ہے تجاویز کے ساتھ نشاندہی کردیں ۔ شکریہ والسلام چوہدری عمران باجوہ

  • مضمون ایک بلاگ کے انداز میں لکھا ہے۔ وکیپیڈیا کے مضمون میں آپ پہلے اپنے عنوان کی تعریف دیں۔ اس کی اقسام بیان کریں۔ محققین کے اس بارے نکتہ نظر بیان کریں، حوالے کے ساتھ۔ خود اعتمادی بڑھانے کے جو طریقے ہیں وہ نمبر وار بیان کریں، وغیرہ۔ یہ نہ لگے کہ یہ مضمون نگار کی ذاتی رائے ہے، بلکہ اس شعبہ میں جو مانے ہوئے نکتہ نظر ہیں وہ بیان ہوں۔ وکیپیڈیا کے رہنما اصول یہاں دیکھیں۔

en:Wikipedia:No_original_research, en:Wikipedia:Verifiability, en:Wikepedia:Attribution --Urdutext 00:24, 10 مارچ 2007 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

  • محترم میں یہ کہنا چاہوں گا اس حوالے سے کے میں آپ کی بات کو بہت حد تک سمجھ گیا ہوں ۔میں آپ کی رہنماءی میں اس مضمون کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور آءندہ بھی جو مضامین شاءع کروں گا ان کے لیے آپ سے رہنماءی لیتا رہوں گا۔ میں چونکہ اس جگہ پر نیا تھا اس لیے اپنی سوچ کے مطابق مضمون کو شاءع کردیا۔
  • یہ مضمون ترجمہ ہے تو بھی اچھا ہے ، خود لکھا ہے تو بھی اچھا ہے۔ مگر سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسکا ایک دائرہ المعارف میں مقام کیا ہے؟ اسکا کوئی زمرہ ہے؟ کس کھاتے میں رکھا جاۓ اسکو؟ اور کچھ نہیں تو کم از کم اس میں سے ذاتی نام حذف کرکہ ، ادب اور اخلاقیات یا معاشرہ وغیرہ کے زمرے میں ہی رکھ دیجیۓ۔ سمرقندی


تجویز و اضافہ[ترمیم]

  • محترم سمرقندی صاحب ۔ سب سے پہلے تو آج کے لیے سلام اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اس میں جو بھی مضمون شاءع کیا جاءے اس میں مصنف یا اس پر محنت کرنے والوں کا نام ضرور شاءع ہونا چاہیے تا کہ اس موضوع پر کام کرنے والے کی حوصلہ افزاءی ہو سکے۔۔ شکریہ ۔ چوہدری عمران باجوہ
  • باجوہ صاحب اگر آپ کسی مضمون کے تاریخچہ پر کلک کریں تو معلوم ہو جاتا ہے کہ کس نے مضمون لکھا اور کس کس نے کیا کیا ترامیم کیں۔