تبادلۂ خیال:فقاریہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لفظ "فقاریہ" یا "فقاری ستون" کا استعمال عام زبان میں اور درسی کتب میں بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ مرکب "ریڑھ کی ہڈی" یا "ریڑھ کی ہڈی والے جانور" کا استعمال عنوان کے طور پر اور جماعت بندی کے درجے کے لیے طوالت کی وجہ سے بھی غیر موزوں ہے۔ اس کی جگہ فارسی سے ماخوذ "مہرہ دار" زیادہ سمجھ میں آتا ہے اور عام زبان کے قریب معلوم ہوتا ہے ۔ ریڑھ کی ہڈی کے لیے لفظ "مہرہ" عام استعمال میں ہے, جیسے مہرے کا ہل جانا، مہرہ اتر جانا وغیرہ۔