تبادلۂ خیال:قرآن اور عقل کی روشنی میں امامت کی ضرورت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اگر اس مضمون کا متن قابل قبول نہیں، پھر تو "حذف شدگی" کا بورڈ لگانا درست ہے۔ اگر متن میں کوئی قابل قدر مواد ہو, اور اگر کسی ایڈیٹر کے پاس وقت ہو، تو اس مواد کو اصل مضمون میں ضم کر دیا جائے، یا مصنف سے درخواست کی جائے۔ اگر کسی کے پاس وقت نہ ہو، تو اس پر ایک دوسرا بورڈ لگایا جا سکتا ہے کہ اس متن کو فلاں مضموں میں ضم کرنے کا ارادہ ہے۔ جب وکیپیڈیا پر زیادہ لوگ آ جائیں گے جن کا اس موضوع میں دلچسپی ہو گی تو ایڈیٹنگ کا سب کام ہو جائے گا۔ ایسے مضمونوں کا ایک زمرہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ --Urdutext 00:24, 2 نومبر 2006 (UTC)

گذارشات[ترمیم]

  • دیکھیں ہر بات کو انگریزی ویکی سے موازنہ نہ کریں اردو کا اپنا الگ مزاج ہے۔ اسلام کی اولین شخصیات (وہ جو براہ راست پیغمبر اسلام سے منسلک ہیں) کی زندگی اتنی ہمہ جھت ہے کہ ان پر ایک مضمون ناکافی ہی نہیں احمقانہ حرکت کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر کوئی حضرت فاطمہ پر دو یا چار نہیں دس مضامین بھی لکھ دے توکم ہیں ، ایسی صورت میں اس شخصیت کا الگ زمرہ بنا کر تمام مضامین کو اس میں رکھیۓ۔
  • حذف شدگیوں کے الانتباہ الاحمر (red alert) لگانے کے بجاۓ پہلے صرف تبادلہ خیال پر اپنا موقف لکھیۓ۔ ایسی حرکات سے لکھنے والوں کی حوصلہ شکنی نہ کیجیۓ
  • اگر کوئی مولوی کے انداز میں کوئی مضمون تحریر کرتا ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ اسکو حذف کردیا جاۓ ، یہ بھی اردو کا ایک انداز ہے جو کہ مولوی کی کتابوں سے نکل کر شمارندے کی دنیا میں بھی آنا چاہیۓ۔اگر اس میں کوئی خامی یا جانبدارانا بات ہے تو اسکو درست کرنے کی کوشش کرنا منتطقی حل ہے نہ کر حذف کردینے کی دھمکیاں دینا۔ افراز

لیکن افراز صاحب یه مضمون معلوماتی سے زیاده جذباتی هے ـ هم یہاں معلومات اکٹهی کر رہے هیں ناکه جذباتی طعنے ـ اس طرح کے مضامین کی موجودگی وکی پیڈیا کو پراگنده کر دے گی ـ کیا خیال هے آپ کا ؟ 02:51, 2 نومبر 2006 (UTC)خاورkhawar