تبادلۂ خیال:قرآن میں مذکور نام اور شخصیات کی فہرست

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پچھلے دو چار دن سے اس مضمون پر کچھ لکھنے کا اتفاق ہوا چند ایک چیزیں جو مجھے سمجھ نہیں آ رہیں مثلا مندرجہ ذیل عنوان جنکا رجوع مکرر اور ربط غلط ہو چکا انہیں کیسے درست کیا جانا ہے ان کے متعلق آپ حضرات سے مشورہ کا طلبگار ہوں۔

  • عنوان دیا گیا یونس کی مچھلی اور اس کا ربط ایک یونس نامی شہر سے ہو چکا ہے
  • اصحاب کہف کا کتا عنوان دے کر ربط اصحاب کہف سے کر دیا تو عنوان کا مقصد کیا ہے؟
  • بنی اسرائیل کی گائے کا عنوان دیا اور سورۃ البقرہ سے ربط کیا گیا عنوان میں صرف اس گائے کا ذکر ہونا چاہئیے
  • الاحقاف مقامات میں ذکر کرنے کی بجائےسورۃ الاحقاف سے ربط ہو چکا ہے
  • عبادت(کنیسہ) کو شول سے ربط کیا جبکہ عبادت کا وسیع مفہوم شول محدود معانی میں ہے
  • محراب مذہبی مقامات کے ضمن میں رکھا گیا جبکہ ربط اس کا تعمیرات سے جوڑ دیا
  • دریائے فلسطین اور دریائے اردن قرآن میں کس جگہ ہیں ؟ان کا ذکر قرآن میں کیا گیا
  • حدیبیہ کو صلح حدیبیہ سے ربط کیا گیا جبکہ حدیبیہ بھی عنوان موجود ہے جو غلط ہے
  • غار ثور اور جبل ثور کو مربوط کیا جبکہ الگ چیز ہے
  • سد ذو القرنین کو ذو القرنین سے مربوط جبکہ یہ الگ عنوان ہے
  • عرفات کا ربط جبل رحمت سے یہ بھی الگ ہیں
  • بدر مقامات کی ذیل میں لکھ کر ربط غزوہ بدر سے کیا --ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:26, 15 مارچ 2016 (م ع و)
اصل میں فہرست کی سرخی جانور کی ہے۔ اس لیے نظر آنے والا عنوان وہ رکھا گیا ہے، جس سے جانور کی پہچان ہوسکے۔ بعض مضامین فقط ایک دو لائن کے ہیں، جیسے حدبیہ مقام پر صرف ایک لائن کا مضمون نہیں بنایا جا سکتا اس لیے اسے صلح حدیبیہ سے رجوع مکرر کر دیا گیا تاکہ حدیبیہ کی معلومات بھی دیکھی جا سکیں۔یہ فہرست بہت پرانی ہے، اب مضامین کی ہیت ہی تبدیل ہوچکی ہے، اس لیے لنک درست طور پر نہیں کام کر رہے۔ اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔نشاندہی کا شکریہ۔ اگر آپ غیر موجود مضامین بنا لیں تو پھر ربط کو اصل مضامین کی طرف کر دیا جائے گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:18, 15 مارچ 2016 (م ع و)
آپ غیر موجود صفحات بنا لیں۔ پھر ان کا لنک درست کردیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:24, 15 مارچ 2016 (م ع و)