تبادلۂ خیال:لومباردیہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آصف صاحب آپکے لکھے گـۓ مضامیں بہت معلومات افزاء ہیں اور مجھے بہت پسند ہیں۔ ایک مسئلہ پر میں آپ سے بات کرنا چاہوں گا۔

آپ نے اطالوی صوبے لمبارڈی پر فہرست مضامین میں 9 مختلف زبانوں میں نام دیۓ ہیں۔ کیا ہی بہتر ہو تا اگر آپ صرف ایک نام دیتے اردو والا۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی جرمن یا اطالوی ہماری ادرو وکی میں فہرست میں جاکر اردو رسم الخط میں لمبارڈی کو اپنی زبان میں ڈھونڈے؟

کیا اتنے زیادہ نام رکھنے سے وہاں گھڑ مس نہیں مچے گا؟ ذرا سوچیۓ جرمنی میں 16 صوبوں کے 16x9=146 نام دیدیتے ہیں۔ باقی ملکوں کے بھی صوبے ہیں۔

اطالوی جنکا اپنا صوبہ ہے انہوں نے تو اطالوی وکی میں اسکے صفحہ پر اور فہرست میں صرف ایک نام دیا ہے اور ہم نو دے رہے ہیں۔

اور ایک اور بات اگر میں غلط نہیں ہوں تو اس اطالوی صوبے کو اردو میں لمبارڈی کہتے ہیں۔

اگر کوئی بات دل شکن لگے تو میں معذرت خواہ ہوں

شکریہ

خالد


سلام

خالد صاحب آپ کی راۓ پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی، کہ جو کچھ میں کر رہا ہوں آپ اس میں دلچسپی لے رہے ہیں، یا یہ کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی کے کام بھی آۓ گا۔

جہاں تک اتنے ناموں کے استعمال کا معاملہ ہے، تو میں اتنے زیادہ نام گھڑمس سے بچنے کے لیے کر رہا ہوں۔ بدقسمتی سے اردو میں نام دستیاب نہیں ہیں، جو ہیں وہ عربی، فارسی یا انگریزی سے مستعار لیے گۓ ہیں۔ اور ان علاقوں کو اردو بولنے والے مختلف ناموں سے جانا جانتے ہیں۔ کوئی عربی نام سے جانتا ہے تو کوئی انگریزی نام سے، اور اسکے بعد ذاتی پسند نا پسند بھی تعلق رکھتی ہے۔ کسی کو عربی نام سے پکارنا پسند ہے تو کسی کو انگریزی سے۔ سبھی ناموں کو لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ غلط فہمی پیدا نہ ہو۔ اور دوسرے نمبر پر اردو وکی پر نۓ آنے والوں کو پتا لگ جاۓ کہ کس نام پر مضمون لکھا جا چکا ہے۔

میں آپ کو صقلیہ مضمون کی مثال دیتا ہوں۔ جن وکی بھائی نے پہلے مضمون لکھا ہے انہوں نے صقلیہ نام سے مضمون لکھا ہے اور تلاش کرنے کے لیے بھی صقلیہ کا لفظ ہی استعمال کیا جا سکتا تھا۔ لیکن مجھے پتا نہیں تھا کہ سسلی کو عربی میں صقلیہ کہتے ہیں، اور اس نام کا ایک مضمون لکھا جا چکا ہے۔ میں نے سسلیہ لکھ کر چلو پر کلک کیا تو کوئی مضمون دستیاب نہ ہوا، اور میں نے سسلیہ پر مضمون لکھنے کے لیے مواد جمع کرنا شروع کر دیا۔ لیکن ایک دفعہ میں نے سسلیہ لکھ کر چلو کی بجاۓ تلاش پر کلک کیا تو مجھے ان تمام مضامین کی فہرست دستیاب ہوئ جہاں یہ لفظ تھا، اور صقلیہ کا مضمون پڑھ کر پتا چلا کہ سسلی پر مضمون لکھا جا چکا ہے۔ اور یہ کہ سسلیہ کو عربی میں صقلیہ کہتے ہیں۔ اسکے بعد میں نے یہ کیا کہ سسلیہ کے جتنے نام بھی دستیاب ہوۓ خواہ وہ کسی زبان سے بھی تھے ان سب کے اردو وکی پر ری ڈائریکٹ لنک بنا دیے تا کہ نۓ لکھنے والون کو پتا چل جاۓ کہ سسلی پر مضمون لکھا جا چکا ہے اور اگر کوئي صاحب کسی اور نام سے ہی سسلی پر مضمون لکھنا چاہیں تو وکی ان کو پہلے سے لکھے مضمون تک لے جاۓ۔

انگریزی ہجے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی انگریزی لفظ کو اہل زبان مختلف اردو حروف سے لکھتے ہیں۔ مثلا لومباریہ کی مثال لے لیں۔

اطالوی زبان میں اسکو Lombardia کہتے ہیں جسکو اطالوی اہل زبان "لومباردیہ" پڑھتے ہیں۔ اطالوی زبان میں D کر "د" پڑھا جاتا ہے نہ کہ "ڈ"۔ اب اگر آپ کسی ایسے پاکستانی سے پوچھیں جو اٹلی میں رہے ہوں یا اطالوی زبان سے واقفیت رکھتے ہوں وہ اس لفظ کو لومباردیہ ہی پڑھیں گے، لیکن کسی ایسے صاحب سے یہ لفظ پڑھنے کو کہیں جو اطالوی سے نابلد ہوں اور انگریزی جانتے ہوں، وہ اس لفظ کو لومبارڈیہ پڑھیں گے، جو نہ تو انگریزی میں درست ہے اور نہ ہی اطالوی میں کیونکہ انگریزی میں اسکو لومبارڈی کہتے ہیں اور اطالوی میں لومباردیہ۔ عربی میں اسکو لومباردیا کہتے ہیں اور کئی اردو اہل زبان علاقہ کو اس نام سے جانتے ہیں، اور فارسی میں لمباردی جو انگریزی لفظ لومبارڈی کے زیادہ قریب ہے۔ انگریزی ربط دینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص گوگل یا کسی اور سرچ انجن کے ذریعے انگریزی ہجے لکھ کر اس کو تلاش کرے گا تو گوگل اردو وکی پر لکھے گۓ مضمونوں میں سے بھی تلاش کر کے دیکھاۓ گا، گرچہ مضامین اردو میں ہوں ‍گے اور صرف ربط انگریزی نام سے ری ڈائریکٹ کرے گا۔

اس معاملہ میں باقی وکی بھائیوں کی راۓ بھی جاننا چاہوں گا۔ اگر سب کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ صرف ایک یا زیادہ سے زیادہ انگریزی نام دیا جاۓ تو میں زیادہ نام دینے سے اجتناب کروں گا۔ وکی پر مجھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اور نہیں جانتا کہ اس بارے میں پہلے کوئی گفتگو ہو چکی ہے یا نہیں، اور اگر ہو چکی ہے تو اس میں کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آصف 27 دسمبر 2006ء

  • آصف صاحب آپ کی بات بالکل درست ہے اور ایک طرح سے خالد صاحب بھی درست ہی کہ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ
  1. مضمون کا عنوان اگر اردو میں دستیاب نہ ہو تو عربی سے لے لیا جاۓ لیکن بعض اوقات عربی لفظ کی نسبت فارسی کا لفظ زیادہ مناسب اور اردو کے مزاج کا محسوس ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں فارسی کا لے لیا جاۓ۔
  2. پھر دیگر جتنے بھی ممکنات ہیں ان سب کو (مثلا انگریزی اور دیگر زبانیں اور ساتھ ساتھ اگر کوئی علاقائی نام مثلا پنجابی سندھی وغیرہ بھی ہو تو ان کو بھی) REDIRECT کر دیا جاۓ۔
  3. REDIRECT کرنے کے بعد میرا خیال ہے کہ تمام ناموں کو مضمون میں دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔ ہاں یہ ہے کہ انگریزی اور اس زبان کا جسکا وہ لفظ ہو (مثلا اطالوی) صرف اس کو اگر مضمون میں دے دیا جاۓ تو کوئی مضائقہ نہیں۔
  • آپ اور فہد صاحب جو کام کررہے ہیں وہ اس قدر اھم اور شاندار ہے کہ سواۓ اردو وکی کے کہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔
  • فارسی کے بارے میں ایک بات کی یادآوری کرانا چاہوں گا کہ آج فارسی کو وہ فارسی نہ سمجھا جاۓ جو کہ وہ اقبال کے زمانے میں رہی ہے۔ آج کی فارسی اتنی تعصب ذدہ ہو گئی ہے کہ چن چن کر اس میں سے عربی الفاظ کو نکال کر پھینکا جارہا ہے اور اسطرح کے جیسے دودھ میں سے مکھی۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے اسکی ایک الگ تاریخی داستان ہے جس کا ذکر میں یہاں نہیں کرنا چاہتا۔ لہذا ہمارے لیۓ بہتر یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو عربی سے ہی الفاظ لیں ، ہاں اگر ایسا قطعی ناممکن ہو جاۓ تب فارسی سے لے سکتےہیں ، ایک اہم بات یہ بھی کہتا چلوں کہ فارسی کے وہ الفاظ جو کہ ہم آسانی سے اردو میں استعمال کرتے ہیں وہ اصل میں عربی ہی ہیں۔ آج کی اگر خالص فارسی کی بات کی جاۓ تو اسکے الفاظ ہمارے لیۓ اتنے ہی عجیب اور مشکل ہیں جتنے سنسکرت کے ۔ افراز

Thanks for the comments. I really appreciate your comments.The name problem I am facing on urduwikipedia has one cause. I suggest the names because I have read them in Urdu atlases, maps, news and books. For example this Lombardy word was there in an Urdu Atlas that was gifted to me in class 5th. I always read the word Pisa as in Pisa Tower but here in this map the word is given as Piza. Please tell me what should I do.

For the amazon River I have always read the spellings which I gave in my article but today i saw the changed spellings which i never saw in urdu atlases and maps.

I suggest urdu wikipedia should publish a new Urdu atlas with new spellings.for the conveninece of general Pakistanis In English wikipedia too I have some Pakistani name problems. For example there is a peak Raikot Peak. We call it Raikot. It is situated beside Nangaparbat.I have spent days and nights seeing it many times when I went to the base camp of nangaparbat. But I was surprised to see its name as Rakhiot Peak on english wikipedia . You can also check it. When I told its exact name I was told that the name Rakhiot is based ...on a German map made in 1930. I could imagine the problem, a n explorer came at that time and asked the names of the peaks from local, he was told Rakot but could not listen well so he wrote it down as Rakhiot. I will change the name at english wiki but with proof.

But I feel I am facing the same problem at urduwikipedia. Sometime I feel we the Pakistanis are supposed as highly uncultured and uneducated people by foreigners, newly emerging from an african jungle so we are taught about the world and world geography. As the Iranians were considered as Ajmi and North Africans as Berbers by Arabs. The situation is different. We are an old people, having our own language and culture. and perhaps we know about the world too and its names too. But it is really painful to be considered so on URDU wikipedia.

I am really very sorry if I hurt someones feelings. But I will never comment about names in future. Sincerely. Khalid Mahmood..


سلام


خالد صاحب پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نے کسی کو hurt نہیں کیا، اور آپ کے ان comment کو نہ ہی کسی نے ناپسند کیا ہے۔ میری یہ خواہش ہے کہ ہم پاکستانیوں کو کوئی ایسی جگہ ملے جہاں ہم مہذب طریقہ سے موضوعات پر بحث کر سکیں، ایک دوسرے کی راۓ کو جان سکیں، اپنی راۓ دے سکیں۔ اور درست بات کو قبول بھی کر سکیں۔ اور میں سمجھتا ہوں وکی ایک ایسی ہی جگہ بن رہا ہے، اگر ہم لوگ اس مہذب اور دوستانہ ماحول کو برقرار رکھیں، ایک دوسرے کو مخاطب کرتے ہوۓ اور اپنی راۓ دیتے ہوۓ تہذیب کا دامن ہاتھ میں رکھیں اور اس طریقہ کو یہاں رائج نہ ہونے دیں جو جنرل پاکستانی طریقہ بن گیا ہے۔ اور جو یہ ہے کہ میں درست ہوں اور تم غلط ہو۔ شاید میں زیادہ بولڈ ہو رہا ہوں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ کسی مذہبی پہلو پر عمومی راۓ کی مخالفت کر کے دیکھیں، تو اسی دن آپ پر فتوی لگ جاۓ گا، اور آپ کے مسلمان ہونے پر بھی شک کیا جانے لگے گا۔


صحت مند بحث کی کتنی ضرورت ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اگر یہ بات نہ چلتی تو ہم پاکستانیوں کو یہ بھی نہ پتا چلتا کہ ہمارے رائي کوٹ کو دنیا والے کیا کہتے ہیں۔ من حیث القوم ہمارا حال تو یہی ہے کہ ہم میں سے اقبال نے سسلیہ پر سوچا تھا اور اسکو صقلیہ بھی لکھا تھا، اسکو بعد ہم میں سے کسی نے اس پر سوچنا گوارا ہی نہیں کیا، لیکن آج اٹلی کا سسلیہ تو کہیں سے کہیں پہنچ گیا اور ہم اسی صقلیہ پر ہی اڑے ہوۓ ہیں، کہ اس کو سسلیہ کہیں یا صقلیہ۔ ہم کنویں کے مینڈک ہو کر رہ گۓ ہیں۔ کبھی باہر نکل کر دیکھا ہی نہیں کہ زمانہ کیا سے کیا ہو گیا ہے۔ ہم تو اسی بات کا فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ ہم میں سے مسلمان کون ہے، اور غیر مسلم کون۔ واللہ عالم کیا بنے گا۔


ہاں آپ نے Pisa اور Piza کے معاملہ لکھا ہے، تو اسکی وضاحت کر دوں۔ اطالوی زبان میں ایک s کو "ز" پڑھا جاتا ہے اور ss کو "س"۔ لحاظہ اگر لفظ Pisa لکھا ہو تو اطالوی اہل زبان اسکو "پزا" پڑھتے ہیں اور اگر لکھا ہو Pissa تو اسکو "پسا" پڑھتے ہیں۔ انگریزی میں s کو س پڑھا جاتا ہے، لحاظہ آپ انگریزی زبان میں اسکو "پیسا" ہی پڑھیں گے، لیکن بعض انگریزی دان اصل اطالوی آواز کے ساتھ پڑھنے کے لیے s کو z سے بدل دیتے ہیں، اور اسکو "پزا" پڑھتے ہیں جو اصل اطالوی لفظ ہے، اور اٹلی میں شہر کو "پزا" ہی کہتے ہیں۔ لحاظہ میں چاہوں کا کہ پزا پر لکھے مضمون کے لیے Pisa، Piza، پزا، پیسا، پسا سبھی ناموں سے ربط دیۓ جائیں تاکہ کوئی اسکو جس نام سے بھی لکھے اسکو متعلقہ مضمون دستیاب ہو جاے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ Pisa کےنام سے مضمون لکھیں اور کل کو میں Piza نام سے اسی شہر پر ایک اور مضمون لکھ ڈالوں۔


جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ ہم پاکستانیوں کو دنیا والے غیر مہذب سمجھتے ہیں تو ضرورت ہے کہ ہم اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں۔ ہمیں تو مظاہرہ کرنا ہی نہیں آتا، کسی بات کا اظہار کرنا بھی نہیں آتا۔ کہنے کو ہم کہتے ہیں اسلام سلامتی کا مذہب ہے، تحمل اور بردبادی کا مذہب ہے، اسلامیات کی کتاب میں ہمیں یہ بھی پڑھایا جاتا ہے کہ ہمارے پیارے نبی گالیاں دینے والوں کو دعائیں دیتے تھے اور پتھر مارنے والوں کی بوقت ضرورت مدد کرتے تھے۔ لیکن ہماری مذہبی جماعتوں کی جانب سے سلامتی والے اس دین کے لیے جب مظاہرے ہوتے ہیں تو عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، بندے زخمی ہوتے ہیں، اور کئی مرتے بھی ہیں۔ پچھلے ہفتے کی ہی مثال لے لیں، ہمارا خوشی منانے کا انداز "لاہور میں شادی کی تقریب پر فائرنگ ہوتی ہے اور دلہن سمیت پندرہ بندے ہلاک ہوتے ہیں"۔ کیا اسی کو تہذیب کہتے ہیں۔


شکریہ

آصف 28 دسمبر 2006ء

بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2020)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے لومباردیہ پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 23:59، 30 دسمبر 2020ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2021)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے لومباردیہ پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 16:10، 23 دسمبر 2021ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (فروری 2024)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے لومباردیہ پر 3 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 23:32، 11 فروری 2024ء (م ع و)