تبادلۂ خیال:لونی تخطیط

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سمرقندی صاحب! اِس مضمون کیلئے لونی تخطیط کی اِصطلاح موزوں ہے لیکن مجھے قدرے مشکل لگتا ہے. میرا خیال ہے کہ رنگ نگاری کی اِصطلاح ہی اِس کیلئے ٹھیک رہے گی. کیونکہ یہ بولنے میں بھی مشکل نہیں ہے اور عام طور پر قابلِ فہم بھی ہے.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ


  • مجھ پہ ناراض نا ہوں میرے بھائی۔ میں تو ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ ہر اندراج اس حد تک درست ہو کہ کوئی انگلی نا اٹھا سکے مگر اسکے باوجود اس اردو ویکی پر سب سے برا بھلا سن چکا ہوں اور شاید سب سے بدنام شخصیت بھی میں ہی بن چکا ہو اس ویکیپیڈیا کی، بہت سوچا پر میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میری غلطی کیا ہے؟
  1. اردو ویکی پر علمی اصطلاحات کو جامعات کے درجہ کو مدنظر رکھ کر لکھا جا رہا ہے، عام آدمی کو تو پہلے اخبار پڑھنے کی صلاحیت حاصل کرنی چاہیۓ۔
  2. اردو ویکی کوئی خواندگی کی شرح میں اضافے کا منصوبہ نہیں، یہ تو ایک علمی دائرۃ المعارف ہے نا کہ کوئی فلاحی منصوبہ۔
  3. لون کا لفظ chromo کے لیۓ اور رنگ کا color کے لیۓ ہی مناسب ہے۔ جب graphics کے لیۓ تخطیط کا صفحہ موجود ہے تو پر نگاری کا کیا کام۔
  4. میں نا تو کسی بات پر مصر ہوتا ہوں اور نا ہی اپنی من مانی کرتا ہوں، میری بات کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کی کوشش کیجیۓ اور ناراض نا ہوں، اگر میں غلطی پر ہوا تو آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دس بار نہیں سو بار سر جھکا کر معافی مانگ لوں گا۔
    --سمرقندی 10:06, 29 اگست 2008 (UTC)

اُستاد جی![ترمیم]

سمرقندی صاحب! آپ تو ہمارے سرپرست ہیں. آپ سے تو میں نے بہت کچھ سیکھا. آپ کو میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں. اور مجھے یقین ہے کہ یہی خیال آپ کے بارے میں باقی ماندہ دوستوں کا بھی ہوگا. آپ ویسے ہی پریشان ہورہے ہیں. آپ جیسا اپنے بارے میں ہم سے توقع کررہے ہیں ویسا ہر گز نہیں. اصل بات تو یہ کہ اگر آپ نہ ہوتے تو یہ ویکی اِتنی عروج پر نہ پہنچتا.

شاید آپ میری نکتہ چینی پر ناراض ہوگئے ہیں. میرا مقصد صرف اِس ویکی پر آسان اور عام فہم الفاظ و اِصطلاحات کا استعمال ہے. مجھے جو بھی اِصطلاح یا لفظ ایسا لگے جو عام زندگی میں آسانی سے اپنایا جاسکے وہی استعمال کرنے کے حق میں ہوں. اگر اِس مقصد میں مجھ سے کوئی کوتاہی یا غیر اخلاقی عمل سرزد ہوا ہو جس سے آپ کے احساسات کو ٹھیس پہنچی ہو تو خدا را معاف فرمائیے گا. خاکسار سے کوئی بھی ایسی غلطی سرزد ہونے کی صورت میں بندے کو براہِ راست آگاہ فرمائیے.

جہاں تک بات ہے لونی تخطیط اور رنگ نگاری کی. تو میں نے رنگ نگاری کا اِس لئے کہا کہ یہ اِصطلاح مجھے سلیس لگتی ہے. باقی اگر آپ کو اِملائی و لسانی لحاظ سے لونی تخطیط کی اِصطلاح ہی موزوں معلوم ہوتی ہے تو بے شک اِسے ہی اپنانا چاہئے. رنگ نگاری ایک عام فہم اِصطلاح ہے، جسے عام شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے. اور یہ بولنے میں بھی آسان ہے. باقی جو اِصطلاح آپ کو اور دوسرے دوستوں کو موزوں لگے اُسی کو استعمال کرنا چاہئے.

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ


  • معاف کیجیۓ گا محبوب صاحب، آپ سے پہلے یہاں بہت کچھ کہا جاچکا ہے مجھے جو ظاہر ہے کہ آپ کو معلوم نہیں ہوگا۔ نا تو میں پیر جی ہوں ، نا میں استاد جی ہوں اور نا میں سر جی ہوں۔ میں کچھ بھی نہیں ہوں بھائی۔ آج کے بعد سے میں تمام لوگوں سے کم سے کم رابطہ رکھنے کی کوشش کروں گا۔ اپنا کام کرتے رہیۓ، اردو ویکی کو آپ کی ضرورت ہے۔ اور مجھے بس عام آدمی ہی رہنے دیجیۓ ، نت نۓ القابات سے نہیں نوازیۓ۔ شکریہ۔ --سمرقندی 12:54, 29 اگست 2008 (UTC)