تبادلۂ خیال:مؤرخہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکی لغت جیسی فرہنگ میں الفاظ کے لغوی معنی ہوتے ہیں اور مؤرخہ کی اصطلاح کو تلاش کرنے والا فرد ویکی لغت تک رسائی اور پھر اس اصطلاح کو تلاش کرنے تک بوڑھا ہو جائے گا چہ جائیکہ اس کو سمجھنے کی کوشش میں ناکام ہی دنیا سے چلا جائے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:32, 17 اپریل 2015 (م ع و)

Untitled[ترمیم]

لغت میں الفاظ اور اصلاح دونوں کس ہی مطلب و معنی ہوتے ہیں، بلکہ آدھے الفاظ ایسے ہی ہوتے ہیں جو بطور اصطلاح بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ویکی لغت الگ سے اسے لیے ہے۔ وہاں پر بھی صارف اسی طرح تلاش کرے گآ جیسے 286 زبانوں میں ویکیپیڈیا پر کرتا ہے اور بیسیوں زبانوں وکی لغت پر اور بیسیوں زبانون میں روزانہ انٹرنیٹ پر۔ اگر صارف کو صرف مؤرخہ کا مطلب بتانا مقصود ہے تو وہ آپ سال، مہینا، دن کے مضمون میں دے سکتے ہی؛ں۔ الگ سے تو مضمون نہیں بن سکتا۔ ویسے ہی مؤرخہ کا لفظ ہمیشہ ہی مخصوص طریقہ سے تاریخ لکھنے یا بولنے کے ساتھ آتا ہے تو جو پہلی بار سنے گا اسے خود ہی علم ہو جائے گا۔ کہ مؤرخہ 19 اپریل 2015 کو دن 12 بجے سے کیا مراد ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:35, 18 اپریل 2015 (م ع و)

گذارش ہے کہ ان خام مضامین کو ابھی صفحات پر رہنے دیں بعد میں تفکیک کر کے ان کومناسب مقام پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ویسے ہزاروں کی تعداد میں مضامین یک سطری ہی ہیں (البتہ اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں ایسے ہزاروں مضامین ہیں) ان کے بارے بھی فیصلہ کرنا چاہئے۔ میری تجویز ہے کہ جو اصطلاح ہیں ان کو رہنے دیا جائے۔ مگر جو صرف لفظ کا معنی پیش کرنے والے مضامین ہیں ان کو ویکی لغت میں رکھا جائے۔ چونکہ اصطلاحات مختلف مضامین میں استعمال ہوتی ہیں اس طرح ربط و فہم اور تلاش آسان ہے۔ باقی پالیسی کے مطابق عمل کریں وہ آپ کی مرضی اور اختیار ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59, 18 اپریل 2015 (م ع و)