تبادلۂ خیال:تجربہ گاہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تبادلۂ خیال:مختبر سے رجوع مکرر)

کیا اِس کیلئے اِصطلاح ‘‘تجربہ گاہ’’ موزوں نہیں؟ ... --محبوب عالم 20:20, 10 جنوری 2010 (UTC)

  • تائید برائے "تجربہ گاہ"۔ --کاشف عقیل 20:45, 10 جنوری 2010 (UTC)
  • test=اختبار سے بنا ہے۔--Urdutext 02:45, 11 جنوری 2010 (UTC)
  • میں کسی بات پر اصرار نہیں کروں گا اور صرف اپنا خیال پیش کر رہا ہوں۔ جیسا کہ اردو ٹیکسٹ بھائی نے درج کیا کہ اختبار test کو کہتے ہیں اور یہ خبر سے ماخوذ ہے۔
    • خبر = news / to test / to try
    • اختبار = test
    • مختبَر = laboratory
    • مختبِر = who perform test
    • laboratory diagnosis
      • تشخیصِ مختبر
      • مختبری تشخیص
      • تشخیصِ تجربہ گاہ
      • تجربہ گاہی تشخیص
    • laboratory medicine
      • طبِ مختبر
      • طبِ تجربہ گاہ

وہ الفاظ کہ جو براہ راست انسانی زندگی (علاج و معالجہ) سے متعلق نا ہو ان کے لیۓ تو تجربہ گاہ کے لفظ سے کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی لیکن تجربہ گاہ کا لفظ تجربات کرنے (گویا ایک کے بعد ایک طریقے یا دوا یا روبالہ کو پرکھنے) سے متعلق ہونے کی وجہ سے علاج و معالجہ کے وقت ایک احساسِ بے اعتباری سا پیدا کرتا ہے۔ تجربہ گاہی طب سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طب پر مختلف اقسام کے تجربات کر کے ان کو انسان پر استعمال کیا جارہا ہو حالانکہ laboratory medicine طب کا ایک انتہائی اھم ترین اور انتہائی درجے پر انسانی معیار کو مدنظر رکھ کر باقاعدہ سرکاری شعبۂ صحت کی اجازت سے چلایا جانے والا شعبہ ہے اور مختبر کا لفظ test کرنے یا جانچنے سے قربت کی وجہ سے علاج و معالجے سے متعلق laboratory کے لیۓ زیادہ قابل اعتبار محسوس ہوتا ہے۔ یہی معاملہ مجھے تشخیصِ مختبر اور تشخیصِ تجربہ گاہ کے درمیان محسوس ہوتا ہے۔ پھر یہ کہ خبر سے بنا اختبار ، مختبَر اور مختبِر تمام الفاظ ہی اردو میں ملتے ہیں ؛ مزید یہ کہ تجربہ گاہ کے برعکس یک لفظی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ میرے ناقص ذہن کا احساس ہو اور اس قسم کے پہلوؤں کو مدنظر رکھنا حماقت کے درجے میں آتا ہو؛ اگر ایسا ہے تو برائے مہربانی جو لفظ اجتماعی طور پر بہتر محسوس ہوتا ہو وہی اختیار کر لیجیئے۔ --سمرقندی 06:15, 11 جنوری 2010 (UTC)

  • میرے خیال میں لیباریٹری کیلئے ‘‘تجربہ گاہ’’ ہی موزوں ہے. مختبر کا لفظ ٹیسٹ کیلئے استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا.. --محبوب عالم 21:05, 11 جنوری 2010 (UTC)