تبادلۂ خیال:مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

نامکمل صورت میں بھی مضمون انتہائی شاندار ہے، سلمان صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • ماہرالتاریخ و الجغرافیہ جانب فہد صاحب کی تحسین کے بعد کہنے کو اور رہ کیا جاتا ہے، بس ایک بات ۔۔۔۔

میں نے اُس جانِ بہاراں کو بہت یاد کیا
جب کوئی پھول مـری شـاخِ ہنر پـر نکلا
آپ کس کو یاد کرتے ہیں سلمان صاحب : -) سمرقندی

  • آپ دونوں احباب کا بہت شکریہ۔ انشاءاللہ کوشش ہے کہ اسے بہتر سے بہتر بناسکوں۔ --سید سلمان رضوی 17:20, 24 اگست 2007 (UTC)
  • سلمان صاحب! مضمون تو آپ کا بہت ہی شاندار جا رہا ہے اور دیکھ دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے۔ لیکن اس میں چند بہت اہم مساجد کا ذکر نہيں، مثلاً مالی کی مشہور مسجد جینے اور مراکش کی مسجد کتبیہ۔ اول الذکر اپنے منفرد طرز تعمیر کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے اور عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ بھی ہے جبکہ آخر الذکر اپنے بلند مینار کے باعث منفرد مقام رکھتی ہے۔ ان دونوں مساجد کی اس مضمون میں شمولیت اس لیے بھی ضروری ہے کہ دونوں مساجد کے مضامین وکیپیڈیا پر موجود بھی ہیں۔ علاوہ ازیں میں ان تمام مساجد پر مضامین لکھنے جا رہا ہوں جن کا ذکر آپ کے اس مضمون میں کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اگر دیگر اہم مساجد بھی ہیں تو ان کی نشاندہی کر دیں میں اپنی کم علمی کے باوجود ان پر بساط کے مطابق لکھنے کی کوشش کروں گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • انشاءاللہ ان دونوں مساجد کو ضرور شامل کروں گا۔ اصل میں بے شمار مساجد ہیں جن میں سے لازماً کئی ایسی مساجد کا تذکرہ رہ جائے گا جن کے بارے میں مجھے معلوم نہیں یا ان کی خصوصیت منظرِ عام پر نہیں۔ مساجد لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ انشاءاللہ ایک دو دن میں ایک طرح سے مضمون مکمل ہو جائے گا جس میں ان دونوں یا دیگر مساجد کا بھی تذکرہ ہوگا۔ پھر بھی لگتا ہے کہ ان گنت اہم مساجد رہ جائیں گی۔ اس کے بعد ایک الگ مضمون میں دنیا کی تمام اہم مساجد کی فہرست بنانے کا ارادہ ہے۔ اہمیت قدامت یا جسامت یا طرزِ تعمیر کی وجہ سے یا کسی اہم خصوصیت کی وجہ سے ہوگی۔ مسجد کے اس مضمون میں آپ سے بھی مدد کا طلبگار ہوں تاکہ اسے مزید پہتر بنایا جائے۔۔--سید سلمان رضوی 11:59, 27 اگست 2007 (UTC)