تبادلۂ خیال:مسجد شب بھر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاہ عالمی چوک میں جہاں مسجد شب بھر موجود ہے وہاں سے داروغہ والا تک کوئی ایسا اینٹوں کا بھٹہ موجود نہیں تھا جہاں تیار اینٹیں موجود ہوں۔ لہٰذا شاہ عالمی چوک سے داروغہ والا تک مسلمانوں نے اس رات مسجد بنانے کیلیے ایک انسانی زنجیر بنائی تھی اور تمام اینٹیں ہاتھوں ہاتھ شاہ عالمی چوک تک پہنچائی گئی تھیں ندیم زیدی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:40، 26 جنوری 2020ء (م ع و)ندیم زیدی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:34، 26 جنوری 2020ء (م ع و)

میں نے شاہ عالمی چوک سے داردغہ والا کا راستہ ناپا ہے جو کہ تقریباً 9 کلو میٹر ہے۔ اگر ہر دو میٹر پر ایک آدمی کھڑا تھا تو تقریباً 4500 افراد یہ زنجیر بنا رہے تھے جس کا ڈھنڈورا سارے شہر میں پھیل جاتا۔ یہ ایک الگ بات ہے کہ اس وقت لاہور کی مسلمان آبادی کتنی رہی ہو گی۔ دوسرے یہ کہ کیا بیل گاڑی، گھوڑا گاڑی وغیرہ بھی ایجاد نہیں ہوئے تھے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:35، 27 جنوری 2020ء (م ع و)