تبادلۂ خیال:میٹرکس (ریاضی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

میرے خیال میں matrix کو اُردو ریاضی میں ‘‘قالب’’ کہاجاتا ہے. --محبوب عالم 18:31, 18 اگست 2008 (UTC)

  • مسئلہ تو یہ ہے کہ قالب کہا کس نے ہے؟ اردو والوں کی مت پوچھیے اردو میں تو نا جانے کتنی چیزوں کو قالب کہا جاتا ہے، اردو والوں کی تو جو سمجھ میں نہیں آتا اسکو کوئی نا کوئی الٹ پلٹ نام دے دیتے ہیں جبکہ عربی میں matrix کے لیۓ قالب ، صرف منبع اور سانچے کے معنوں میں آتا ہے جو کہ اسکے سائنسی اور ریاضیاتی معنوں (arrayed composition) سے بہت الگ ہے۔ یعنی قالب کے عمومی گفتار میں معنی mould اور templet کے ہوتے ہیں یعنی ڈھالنا وغیرہ۔ templet کے لیۓ سانچہ استعمال ہو رہا ہے۔ mould کے لیۓ طب الاسنان میں میں قالب آتا ہے۔ ریاضی میں matrix کا مفہوم سانچے یا ڈھالنے کا نہیں ہے، یہاں matrix سے مراد لکیری الجبرا وغیرہ میں قیمتوں کی قطاروں اور ستونوں کے array کی ہوا کرتی ہے اور اسکا بہتر متبادل صف سے مصفوفہ ہی آتا ہے۔ آپ اسی مضمون کے صفحہ پر ابتداء میں دیۓ گۓ matrix کے ضدابہام کو دیکھ لیجیۓ۔ --سمرقندی 01:07, 19 اگست 2008 (UTC)