تبادلۂ خیال:نامور ماؤں کی فہرست

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گزارش[ترمیم]

میں نویسندہ صارف کے تبادلہ خیال پر ایک پیام دے چکا ہوں۔

تبادلۂ خیال صارف:ترویج اردو#مائیں جن کے بیٹے نامور ہوئے

میری رائے مختلف زمرے کے مشاہیر کی والداؤں کا نام لکھا جاسکتا ہے۔ یہ ایک مضمون سے کہیں زیادہ ایک فہرست بن سکتی ہے۔ مگر اس پر اور لوگوں کی رائے درکار ہے اور اس کی ہیئت موجودہ شکل سے غالبًا مختلف ہونا چاہیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:09, 30 دسمبر 2015 (م ع و)

مضمون کا نام تبدیل کر دیا ہے، شاید اب یہ قابل حذف نہیں رہا. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:55, 30 دسمبر 2015 (م ع و)
اعتراض عنوان پر نہیں، اس کے بلا حوالہ غیر ویکی متن پر ہے۔ اس میں جن ماؤں کا ذکر ہے وہ سارا 3 سطور سے زیادہ نہیں ہے۔ باقی سارا ذکر بیٹوں کا ہے۔ اور نامور ماؤں میں وہ تمام شخصیات کا ذکر شامل ہو سکتا ہے (اگر اسے باقی رکھا جائے، جن کے بیٹوں پر ہم نے مضامین بنا رکھے ہیں۔اس مضمون میں کسی کی والدہ کو کس بنیاد پر نامور کہا گیا ہے۔ اس کی بھی وضاحت ضروری ہے۔ اس میں کئی صحابیات کا ذکر آ سکتا ہے۔ جو سچ مچ نامور مائیں ہیں؟ لیکن کیا یہ عنوان بنتا ہے؟ کیوں کہ ایک صحابیہ جو معروفیت پر پورا اترتی ہے۔ اس پر تو مضمون الگ سے موجود ہے۔ اب اسے کسی کی ماں قرار دے کر اس مصمون میں پورا پیرا شال کرنا۔ اس طرح تو یہ طویل سے طویل ہوتا جائے گا۔ یہ کسی اخبار یا اسلامی رسالے کا مضمون لگ رہا ہے۔اور اگر اسے باقی رکھا جائے تو نامور بھائی جن بھائی مشہور مشہور ہوئے، اور نماور باپ جن کے بیٹے مشہور ہوئے آگے چلتے جائیں۔۔۔۔۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:03, 31 دسمبر 2015 (م ع و)
میرے خیال میں یہ فہرست غیر ضروری ہے۔ ہاں اگر کوئی ماں مشہور ہیں تو ان پر الگ سے ذاتی نام کے عنوان سے مضمون بنایا جا سکتا ہے مثال کے طور پر مولانا شوکت علی اور مولانا محمد علی جوہر کی والدہ عبادی بانو بیگم وغیرہ--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:15, 31 دسمبر 2015 (م ع و)
اکثر میں والدہ کا نام یا کوئی قول درج ہے۔ ہر نامور شخص کی ماں کے لیے ایک الگ صفحہ نہیں بنایا گیا بلکہ ایک ہی صفحہ پر تمام مشاہیر کی والداؤں کا ذکر ہے، شاید اسے حذف کرنا انتہائی ضروری نہیں۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:16, 31 دسمبر 2015 (م ع و)
لیکن اس صفحہ کی حد کیا ہوگی؟ کیوں کہ اور بھی مائیں ہیں، جیسے اوپر عبادی بانو بیگم کا ذکر ہے۔ انبیائے کرام کی مائیں جن کا ذکر الگ مضمون سے بھی موجود ہے۔ جیسے والدہ مسیح، والدہ موسی، والدہ اسماعیل، اماں حوا، آمنہ بنت وہب، کئی صحابیات، اور اس میں صرف مسلمان خواتین ہیں، اسی طرح غیر مسلم شخصیات کی مائیں ہیں۔ اس فہرست میں تو کئی سو خواتین کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔ اس مضمون میں والدہ سے زیادہ بیٹوں پر مواد ہے۔ بلا حوالہ--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:21, 31 دسمبر 2015 (م ع و)
شاید صرف ان ماؤں کا ذکر ہے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو کوئی نصیحت کی جس کا ذکر کہیں تاریخ میں موجود ہے۔ والدین خاص کر ماں کا کردار تربیت میں بہت اہم ہوتا ہے بھائی، بہنوں کا معاملہ اس سے الگ ہے۔ ویکیپیڈیا کی حد صفحہ اگر صارف کو بتا دی جائے تو اچھا ہے کہ وہ حد عبور نہ کرے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:19, 31 دسمبر 2015 (م ع و)
لازم ہے کہ مشاہیر کی ماؤں کی بھی فہرست تیار ہو۔ مگر "مائیں جن کے بیٹے نامور ہوئے" ایک مضمون کی بجائے ایک زمرہ ہو سکتا ہے۔ میرے حساب سے مسلم ماؤں کی فہرست بھی "آغازِ اسلام سے پہلی صدی ہجری کی عرب مائیں جن کے بیٹے نامور ہوئے" ایک مضمون ہو سکتا ہے۔ ایضًا دوسری صدی، تیسری صدی، وغیرہ۔ اس میں ملکوں کی تفریق بھی ہوسکتی ہے جیسے کہ عرب، ہندوستان، ایران، وغیرہ۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:05, 1 جنوری 2016 (م ع و)

غیر ضروری فہرست[ترمیم]

میرے خیال میں ویکیپیڈیا کے مطابق نامور مائیں وہ ہونگی جو معروفیت کے اصول پر پورا اترتی ہوں۔ اب جو معروفیت کے اصول پر پورا اترے اس کا تو ویکیپیڈیا پر الگ مضمون ہونا چاہیے۔ جن ماؤں کے الگ مضمون بن جائیں۔ ان کے مضمون کا لنک اس فہرست میں دیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر تو ہم اس کے لیے زمرہ بناتے ہیں۔ اس طرح ایک فہرست بنا کر چند لائنیں لکھیں تو ہر معروف شخص کی ماں کو اس میں شامل کرنا پڑے گا۔ معروف شخصیت کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہونا ویکپیڈیا پر مضمون ہونے کے لیے کافی نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے انگریزی ویکیڈیا سے بلاول بھٹو کی دونوں بہنوں کے مضامین صرف اس وجہ سے ہٹائے گئے تھے کہ موروثیت ہی معروفیت نہیں ہوسکتی ہے۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:12، 17 مئی 2019ء (م ع و)