تبادلۂ خیال:ٹوماہاک میزائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
  • قابل افسوس بات پر کہ دانش صاحب اس قدر وضاحت اور مخلص تشریحات کے باوجود اپنی من مانی کرنے کے رویۓ پر چل رہے ہیں ۔ برا نا مانیۓ گا ناچیز کے خیال میں تو انکی موجودہ حرکات تخریب کاری کے زمرے میں آتی ہیں۔ میرے پاس ہر صفحہ پر وضاحت کا وقت نہیں ہے اس لیۓ وہی وضاحت جو غوری میزائل پر کی ہے ہر صفحہ پر رکھ رہا ہوں کیونکہ معاملہ ایک ہی جیسا ہے۔

غوری میزائل پر تخریب کاری کے بعد وضاحت[ترمیم]

  • میرا خیال ہے کہ اس طرح کے نام جو کہ کسی حکومتی یا تجارتی ادارے نے رسمی طور پر مقرر کر رکھے ہیں وہ ہم اس طرح تبدیل نہیں کر سکتے ، اسکی چند مثالیں مائکروسوفٹ اور نیشنل جیوگرافک سوسائٹی ہیں (نیشنل جیوگرافک سوسائٹی والوں سے اردو میں قومی جغرافیائی انجمن لکھنے کی اجازت طلب کی گئی تھی مگر انہوں نے نہیں دی تو نام کلمہ نویسی ہی میں لکھا رہنے دیا گیا ہے) ----------- اسی طرح اگر غوری اور اسی طرح دوسرے صاروخ (MISSILE) اپنے نام میں رسمی ہیں تو انکو قانونی طور پر بدلنے کی ہم لوگوں کو اجازت نہیں ، خواہ وہ ایک مرکب اسم کے زمرے میں آتے ہوں مثلا غوری کے ساتھ رومن انگریزی میں میزائل۔ لہذا انکو اور ان جیسے دیگر OFFICIAL ناموں کو بدلنا حقوق نسخہ کے خلاف ہوگا ان کو ایسے ہی رہنے دیا جانا چاہیۓ۔ میرا تو یہی خیال ہے باقی دیگر اصحاب کا جو فیصلہ ہو ویسا ہی کرلیا جانا چاہیۓ۔ اگر فیصلہ ہوجاۓ تو دانش صاحب کی اس منتقلی کو فوری طور پر واپس کیا جانا چاہیۓ ۔ سمرقندی