تبادلۂ خیال:کھیرتھر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عزیز کنگرانیصاحب اس کا کیرتھر یا کھیرتھر ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:20, 3 اگست 2017 (م ع و)

طاہر محمود صاحب یہ درست کھیرتھر (Khirthar or Khir Thar) ہے جو کیرتھر لکھا گیا۔ آپ انگریزی میں سے تصدیق کر سکتے ہیں--Aziz Kingrani 09:26, 3 اگست 2017 (م ع و)

طاہر محمود صاحب گذارش یہ کہ پہاڑی سلسلہ کا نام کھیرتھر درست ہے جو مقامی طور پر بھی رائج ہے مگر اس کو کیرتھر درج کیا گیا ہے جو درحقیقت درست نہیں۔ زیادہ جو مناسب سمجہیں۔ میں تو اس پہاڑی سلسلے سے 25 کلومیٹر دور رہتا ہوں۔--Aziz Kingrani 09:35, 3 اگست 2017 (م ع و)

عزیز صاحب میں اسی لیے آپ سے پوچھ رہا تھا کہ آپ سے غلطی کا امکان کم ہے، جبکہ اکثر جگہ پر کیرتھر پڑھا تھا۔ کیرتھر نیشنل پارک کا نام بھی تبدیل کر کے کھیرتھر نیشنل پارک کر دیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:39, 3 اگست 2017 (م ع و)
کیا سندھی میں نام صحیح ہے۔ کيرٿر --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44, 3 اگست 2017 (م ع و)

جناب طاہر محمود صاحب شکریہ۔ میں نے اس بہاڑی سلسلے میں قدیم آثار بھی تلاش کیے ہیں۔ اس پہاڑی سلسلے کا نام ہی کھیرتھر ہے۔ سندھی الفاظ “کھیر” اور “تھر” کا مرکب ہے۔ کھیر کا مطلب دودھ اور تھر کا مطلب تہہ یا پٹی ہے۔ اس پہاڑ کی چٹانوں پر جپسم کی سفیدیاں پھیلی ہوئی ہیں جسے دودھ سمجہا گیا اور جس وجہ سے نام کھیرتھر پڑا یا مقامی لوگوں نے کھیرتھر کہنا شروع کیا۔ممنون --Aziz Kingrani 09:55, 3 اگست 2017 (م ع و)

جی بلکل صحیح ہے۔ کيرٿر (کھیرتھر) --Aziz Kingrani 09:58, 3 اگست 2017 (م ع و)