تبادلۂ خیال:گراف (ریاضی)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سمرقندی صاحب کی طرف سے:

میرا خیال ہے کہ graph کا بنیادی مفہوم تمام علوم میں ایک سا ہی آتا ہے یعنی کہ نقاط و خطوط کو جوڑ کر عددی اقدار کا اظہار کرنا ، پھر اسکے خصوصی اطلاقات طبیعیات ، طب ، ریاضی اور معاشیات میں قدرے مختلف شکل اختیار لیتے ہیں۔ انہی خطوط کے تصور سے graph کو مخطط ہی کہنا مناسب ہے جسکا ذکر graphics اور EEG میں آیا ہے، مخطط میں میم پر پیش آتا ہے۔
  • vertices
vertex کی جمع ہے اور عربی کی لغات (بشمول سائنس و طب میں) اسکے لیۓ قمہ (قاف پر زیر و میم پر تشدید) ملتا ہے ، جسکی جمع اقمات کی جاتی ہے۔ ایک اور متبادل اوج (جو اردو میں استعمال بھی ہوتا ہے) کی ہے مگر پہلے نظام شمسی میں aphelion کے لیۓ آچکا ہے پھر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تیسرا متبادل راس (جمع : رؤوس) کی ہے جو کہ apex کے لیۓ بھی آجاتا ہے۔
  • edges
  1. کنارہ --- جمع : کنارے
  2. حافہ --- جمع : حوافی
  3. حاشیہ --- جمع حواشی
  • isomorphism = تشاکل
  • isomorphic = متشاکل (isomorphic in shape)
  • isomorphic = تشاکل (isomorphic shape)
  • isomorphous = متشاکل / تشاکلی (جو جملے کی مناسبت سے آتا ہو)
  • Loop= مدور
  • circle = دائرہ
  • circular = دائری
  • ring = حقلہ (حلقی)
  • en:Lemma
    • مفہوم کے لحاظ سے ------ تراس / مبعث (leads, causative)
    • معنی کے لحاظ سے ------ مثبوت
  • theorem = قضیہ
  • lemma = ستر (علم حیاتیات و طب میں)
  • alemmal = لاستری (علم حیاتیات میں)
  • en:One to one correspondence = ارتباط واحد لواحد (ارتباط ، ربط سے ہی ماخوذ ہے) ---- یا ---- رابطہ ایک پہ ایک
  • bijection
    • مفہوم کے لحاظ سے ------ انطباق
    • معنی کے لحاظ سے ------ دو حقنی / ذو محقن
  • label, lebeled, unlabeled
  • label = لصیقہ (لصق سے بنا ہے؛ لصق فی الحال paste کے لیۓ استعمال ہو رہا ہے ، مگر میرا خیال ہے کہ paste کے لیۓ چسپاں زیادہ مناسب ہوگا ، یا جیسے آپ مناسب سمجھیں)
  • label = لصق (اردو لغات میں بھی ملتا ہے)
  • labeled = ملصق (اردو لغات میں بھی درج ہے)
  • unlabeled = ناملصق
  • adjacency= ملمس / اتصال
  • en:Incidence, Incident= ورود