تبادلۂ خیال:ہرات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ہرات ہری رود کی زرخیز وادی اور اس کھلے میدانی علاقے پر مشتمل ہے جو کوہستان ہزارہ اور سرحد ایران کے درمیان واقع ہے۔ اس میں ان پہاڑوں کا بڑاحصہ شامل ہے، جس میں ہزارہ اور چار ایماق قبائل آباد ہیں۔ (افغانستان۔ معارف اسلامیہ) خشاریہ کہ کتبہ میں اس کا نام اریا Aria آیا ہے بعد میں اس کا نام ہری اور پھر ہرات ہو گیا۔ (ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ ۵۱) اس کا دارلریاست شہر ہرات ہے۔ جو تاریخ مشرق میں نہایت مشہور و معروف ہے۔ اگرچہ یہ اپنی سابقہ عظمت وشان بڑی حد تک کھو چکا ہے، تاہم یہ اب بھی اہم مقام ہے۔ اس صوبے کے جنوبی حصہ میں شہر سبزوار بھی ایک بارونق شہر ہے۔ ہخامنشی خاندان سے یہ علاقہ سکندرنے چھینا۔ پھر سلوکی اس کے وارث بنے، لیکن جلد ہی پارتھیوں نے سلوکیوں کو اس علاقے سے نکال باہر کیا۔ جب پارتھیوں نے مملکت کی باگ دوڑ ساسانیوں کے حوالے کی تو یہ علاقے ساسانیوں کے قبضے میں آگیا۔ عربوں کے حملے کے وقت یہاں کا مزبان (حاکم) ماہویہ سوری تھا۔ جب آخری ساسانی تاجدار یزدگر عربوں سے پناہ لینے کے لیے مرو جا رہا تھا تو ماہویہ سوری نے اسے ایک پن چکی والے کے ہاتھوں مروادیا۔ حضرت عمرؓ کے دور میں جب احنف بن قیس کی سردگی میں عربوں نے پیش قدمی کی تو وہ پیچھے ہٹ گیا اور اس طرح یہ علاقہ عربوں کے قبضے میں آگیا۔ (افغانستان۔ معارف اسلامیہ) ہرات نے تیموری خاندان کے سلطان حسین بالقرا کے عہد میں بڑی شہرت کے حامل شعرا اس کے دربار سے منسلک مولانا عبد الرحمٰن جامی اور میر علی شیر نوائی تھے۔ یہی ہرات کا شہر تھا جہاں فارسی زبان کے پہلے غزل گو نابینا شاعر رودکی نے اسمعیل سامانی کے سامنے اپنا یہ مشہور راگ الاپا تھا۔

  • بوئے جوئے مولیاں آیدھمی یاد یار مہرباں آید ھمی
  • (معین انصاری)